DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Completion of Kahuta Water Supply Scheme Stalled as MC Kahuta Refuses Handover

ایم سی کہوٹہ کے حوالے کرنے سے انکار، کہوٹہ واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل تعطل کا شکار

مٹور (نمائندہ پوٹھواڑ ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2ستمبر2024)
چالیس کروڑ کی خطیر گرانٹ سے شروع ہونے والی کہوٹہ واٹر سپلائی سکیم محکمہ پبلک ہیلتھ نے مکمل کر دی،ایم سی کہوٹہ کو ہینڈ آور کرنے کو تیا ر، جبکہ ایم سی کہوٹہ اپنے ہینڈ آور لینے سے انکار، ایم سی کہوٹہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کہوٹہ کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گے، وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق گذشتہ چند سال قبل اس وقت کے منتخب ممبران اسمبلی نے کہوٹہ شہر میں پانی کے شدید مسلے کو دیکھتے ہوئے چالیس کروڑ کی خطیر گرانٹ منظور کرائی اورمحکمہ پبلک ہیلتھ نے وہ کا م شروع کیا انہوں نے پانی کی تمام ٹینکیوں کی صفائی اورمنٹینس کرائی پانی کے تمام ٹینک بھی صاف کرائے، نئی موٹرز،مشینری اور بجلی کا نیا ٹرانسفارمر بھی نصب کرا کر دیاتما م علاقوں میں پانی کے پائپ ڈالنے کے بعد وال لگانے بعد ان میں پانی چھوڑ کر ایک ایک گھر جا چیک کیا اس کے بعد محکمہ پبلک ہیلتھ نے ایم سی کہوٹہ کو ہینڈ آورکرنے کے لیے گے ہیں مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود ایم سی کہوٹہ مکمل منصوبہ واٹرسپلائی کو اپنے ہینڈ آور لینے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے کہوٹہ محلہ آڑہ، دھپری، گرڈ، بلوہا، ادوالہ اور دیگر علاقوں کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گے ہیں عوام علاقہ نے ایم سی کہوٹہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta (Pothwar.com Correspondent, Kabir Ahmed Janjua, September 2, 2024) – The Kahuta Water Supply Scheme, initiated with a substantial grant of 400 million PKR, has been successfully completed by the Public Health Department and is ready to be handed over to the Municipal Committee (MC) Kahuta. However, despite the completion, MC Kahuta has refused to take over the project, leaving the residents of Kahuta without access to clean water.

The project was launched several years ago to address the severe water shortage in Kahuta city. The Public Health Department undertook extensive cleaning and maintenance of all water tanks, installed new motors, machinery, and a new electrical transformer, and laid water pipes throughout the region. After completing the work, they conducted tests by supplying water to each household, ensuring the system’s functionality.

Despite these efforts, MC Kahuta’s refusal to accept the handover has left areas such as Mohalla Ara, Dhapri, Grid, Baloha, and Adwala without water, causing widespread distress among the local population. The residents have expressed their frustration and have called upon the Chief Minister of Punjab, the Commissioner of Rawalpindi, and the Deputy Commissioner of Rawalpindi to take immediate action and resolve the issue.

کہوٹہ تا لہتراڑروڈ کے لیے کروڑوں کی گرانٹ منظور

Grant of crores approved for Kahuta to Lahtrar Road

مٹور (نمائندہ پوٹھواڑ ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2ستمبر2024)
کہوٹہ تا لہتراڑروڈ کے لیے کروڑوں کی گرانٹ منظور کرنے اورٹینڈر جاری کرنے پرمسلم لیگی رہنماء چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی نے وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراورمسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا، عوام کی خدمت راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمدکی پہنچا ن ہے، راجہ صغیر احمد نے سابقہ دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ اس بار بھی وہ سابقہ راویات کو بر قرار رکھتے ہوئے عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیتمسلم لیگی رہنماء چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستینے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لہتراڑ روڈ پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روڈ کی حالت بہت ہی خستہ تھی سڑک پر بڑھے بڑھے گہڑھے پڑھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا ہم اہلیان علاقہ وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے درخواست عمل درآمد کرتے ہوئے فل الفور حکومت سے اس روڑ کے لیے 9کروڑ روپے کی ایک خطیر گرانٹ منظور کرائی ہے جس سے بہت جلد اس روڈکی تعمیر کا کام شروع ہو گا اور مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل حل ہو جائے گے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھواڑ ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2ستمبر2024)
سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار بشیر پہلوان (مرحوم) کی وفات پر دل رنجیدہ ہے علاقہ ایک نیک، مخلص اور غریب پرور انسان سے محروم ہو گیا ہے، سردار بشیر پہلوان کی وفات سے پیداہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار سائیں رضوان فاروق حسین صادق سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف صدر انٹرنیشنل مشائخ کونسل یوکے نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار بشیر پہلوان (مرحوم) کا دنیا سے رخصت ہونے سے ایک دن قبل مجھ سے ملاقات کی اور یہ ملاقات ساری زندگی یاد رہے گی انہوں نے کہا کہ انہوں نے سیاست عوام کی خدمت کے لیے کی ہے ان کا ایک ایک لمحہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہوئے گزاری ہے ان سیاسی تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے تھا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتامرحوم بہت ہی نفیس اور خوش اخلاق انسان تھے اللہ پاک ان کے درجات بلند عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button