DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Water Motor Worth Hundreds of Thousands Stolen from Kallar Syedan THQ Hospital
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر چوری کر لی گئی
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر چوری کر لی گئی کلرسیداں پولیس نے چوکیدار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا چوکیدار محمد ایاز نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور کیرئیر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں ہوں۔گزشتہ روز میں چھٹی پر تھا جبکہ محمد نفیس نامی چوکیدار میری غیر موجودگی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا نے مجھے فون پر اطلاع دی کہ مین واٹر ٹینک پر نصب پانی کی موٹر جس کی مالیت آڑھائی لاکھ روپے ہے چوری کر لی گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
Kallar Syedan– (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 1, 2024) – A water motor valued at approximately Rs. 250,000 was stolen from the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Kallar Syedan. The local police have registered a case based on a complaint filed by Muhammad Ayaz, a hospital caretaker. According to Ayaz, he was on leave when the theft occurred. He received a call from fellow caretaker Muhammad Nafees, who was on duty in his absence, informing him that the water motor installed at the main water tank had been stolen. Police have initiated a search for the suspects following the registration of the case.
ایک لڑکی کو محلے کے اوباش نوجوانوں نے اغواء کر لیا
A girl was abducted by local youths, According to parents
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –مسمات (ط)سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شب ساڑھے 8بجے میں کھانا کھانے کے بعد سو گئی اور میرا شوہر اپنے کام پر چلا گیا۔رات 2بجے جب میری آنکھ کھلی تو دیکھا میری 14سالہ بیٹی (و) گھر پر موجود نہیں تھی۔میں نے صبح ہونے پر آس پاس سے پتہ کیا مگر کچھ سراغ نہ مل سکا۔مدعیہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو محلے کے اوباش نوجوانوں نے اغواء کر لیا ہے۔مدعیہ کے مطابق وحید،عمر،زین اور مسماۃ (ن) تین ماہ قبل دھمکیاں دے چکے ہیں۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئیے ہیں۔
موٹرسائیکل سواروں سے کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل ڈرائیورنگ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ راولپنڈی کے کسی بھی خدمت مرکزسے رجوع کریں
Motorcyclists have been asked to approach any service center in Rawalpindi along with their original identity card if they want to get a motorcycle driving license
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –سٹی ٹریفک افیسر کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف موٹر سائیکل ڈرائیورنگ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ راولپنڈی کے کسی بھی خدمت مرکز(قاسم مارکیٹ٫کچہری٫ راول روڈ شاہین پارک,تھانہ کینٹ, ٹیکسلا٫ کہوٹہ٫کلرسیداں, گوجرخان کے مقامی دفاتر سے رجوع کریں۔ایک دن میں سارا کام ہوگا اسی وقت لرنر بنے گا اسی وقت ٹیسٹ کی فارمیلیٹی ہوگی اور لائسنس بن جائیگا۔ایک سال کے لائسنس کی سرکار ی فیس تقریباً 1700 اور 5 سال کا بنوانے کی تقریباً 3500 ہے جو اپ نے خود ایزی پیسا سے جمع کروانی ہوگی۔یہ سہولت صرف چند دن تک محدود ہے جو کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے لہذا جلد سے جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔