DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Bus En Route to Azad Kashmir Falls into Ravine in Kahuta; Three Women Seriously Injured

آزاد کشمیر جانے والی بس کہوٹہ کے علاقہ بڑائٹیاں میں موڑکا ٹتے ہوئے کھائی میں جا گری،تین خواتین شدید زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1ستمبر2024)
لاہور سے آزاد کشمیر جانے والی بس کہوٹہ کے علاقہ بڑائٹیاں میں موڑکا ٹتے ہوئے کھائی میں جا گری،تین خواتین شدید زخمی،زخمیوں، ریسکو ون ون ٹو ٹو اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں نے نکال کر ہسپتال پہنچایا،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھا،مذکورہ گاڑی گذشتہ دنوں حادثے کا شکار ہونے والے بس کی مالک کی ہے، تفصیل کے مطابق لاہور سے آزاد کشمیر جانے والی بس نمبری ایل زیڈجے،7542 کہوٹہ کے علاقہ بڑائٹیاں میں موڑکا ٹتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین خواتین نسرین اختر زوجہ ہمت خان،عافیفہ دختر ندیم احمد،نذہت زوجہ شیر از زخمی ہو گیں جن کو ریسکو ون ون ٹو ٹو اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں نے نکال کر ہسپتال پہنچایااس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکاروں نے ٹریفک کی روانی میں اپنا ہم کردار ادا کیا۔

Mator – (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 1, 2024) – A bus travelling from Lahore to Azad Kashmir plunged into a ravine while navigating a sharp turn in the Baratiyan area of Kahuta. Three women sustained serious injuries in the accident. The injured, identified as Nasreen Akhtar, Afifa, and Nuzhat, were rescued by personnel from Rescue 1122 and Civil Defense Kahuta and transported to a hospital for treatment. The City Traffic Police of Kahuta arrived at the scene to manage the traffic flow. Notably, the bus involved in this accident is owned by the same individual whose vehicle was recently involved in another mishap.

جماعت اہل سنت تحصیل کہوٹہ کا تنظیمی اجلاس

Organization meeting of Jamaat Ahle Sunnat Tehsil Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1ستمبر2024)
جماعت اہل سنت تحصیل کہوٹہ کا تنظیمی اجلاس،مولاناافضل رضوی ناظم اعلیٰ،مولانا ادریس ہاشمی صدر اور مولانا آصف القادری چیف آرگنائر منتخب،حضرت صاحبزادہ عثمان غنی اور رضا ء مصطفی نورانی نے حلف لیا، تحصیل بھر کے علمائے اہل سنت کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جماعت اہل سنت کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈویژنل و ضلعی صددورحضرت صاحبزادہ عثمان غنی اور رضا ء مصطفی نورانی انعقاد ہوا جس میں تحصیل بھر سے جماعت اہل سنت کے علمائے کرام نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر جماعت اہل سنت تحصیل کہوٹہ کی باڈی کو تشکیل دیتے ہوئے تحصیل کہوٹہ ممتاز علمائے دین مولاناافضل رضوی ناظم اعلیٰ،مولانا ادریس ہاشمی صدر اور مولانا آصف القادری چیف آرگنائر منتخب کیا گیا اس موقع پر منتخب عہدیدران علمائے کرام سے حضرت صاحبزادہ عثمان غنی اور رضا ء مصطفی نورانی نے حلف لیااجلاس میں موجود تمام علمائے دین نے منتخب عہدیدران علمائے کرام اہل سنت کو مبارکباد پیش کی اور دعا مانگی گئی۔

سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہر کا ساتھیوں کے ہمراہ جام گُل محمد زاہدسے ملاقات

Former Member District Council Chairman Raja Amir Mazhar met with Jamgul Muhammad Zahid along with his colleagues

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1ستمبر2024)
سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہر کا ساتھیوں کے ہمراہ جام گُل محمد زاہدسے ملاقات،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر معروف ن لیگی رہنماء سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور نمبردار ارشاد خان بلوچ آف بہاولپور بھی موجود تھے،تفصیل کے مطابق میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجینئرجام گُل محمد زاہد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں وہ جنرل منیجر ٹیکنیکل /آپریشن میپکو کے فرائض سرانجام دے رہے تھے انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے جام گُل محمد زاہدکو چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کا عہدہ سنبھالنے پرسابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور نمبردار ارشاد خان بلوچ آف بہاولپور نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان مبارکباد پیش کی جام گُل محمد زاہدسابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کے والد محترم چیئرمین راجہ مظہر حسین (مرحوم) کے قریبی دوست ہیں جام گُل محمد زاہدنے راجہ عامر مظہر،عبد الحمید مغل اور نمبردار ارشاد خان بلوچ کا شکر یہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button