DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Five IESCO Officials Arrested for Corruption in Gujar Khan by FIA
ایف آئی اے کا گوجر خان میں چھاپہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 5 اہلکار کرپشن کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار
گوجر خان–(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 5 اہلکاروں کو کرپشن کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد زون میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے آئیسکو کے 5 اہلکاروں کو کروڑوں روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، آڈٹ افسران نے آئیسکو کا آڈٹ کلئیر کروانے کے نام پر کروڑوں روپے رشوت وصول کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نذر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل ہیں۔ ملزم ذیشان علی اکبرکو بطور آڈٹ افسر اور نذر حسین کو اسسٹنٹ آڈٹ افسر نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کو آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ملزمان کو جی ٹی روڈ گوجر خان سے گرفتار کر کے ایک کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد کییگئے۔ مذکورہ رقم آئیسکو اکاؤنٹ افسر اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے دی گئی تھی۔ ملزمان کو رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق آئیسکو کے آفسران نے مذکورہ رقوم فیلڈ میں تعینات اہلکاروں سے وصول کی۔ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
Gujar Khan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 1, 2024) – The Federal Investigation Agency (FIA) arrested five officials of the Islamabad Electric Supply Company (IESCO) on charges of corruption.
According to the FIA spokesperson, a raid was conducted in the Islamabad zone, where these officials were caught red-handed while accepting bribes amounting to millions of rupees.
The arrested individuals include Zeeshan Ali, Nazar Hussain, Ishtiaq Ahmed, Jahangir Ahmed, and Saqib Sagheer. They were involved in clearing audit reports in exchange for large sums of money.
The suspects were apprehended on GT Road in Gujar Khan, and Rs. 10.475 million was recovered from them. An investigation has been initiated, and further arrests are expected based on the information obtained from the detained individuals.
بیول کے نواحی گاوں پکاکھوہ میں دو بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی۔
A father of two children committed suicide in Pakka Khoo, a village on the outskirts of Bewal
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب،01،ستمبر، 2024ء 25؍صفر المظفر 1446ھ) ––بیول کے نواحی گاوں پکاکھوہ میں دو بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی۔ طاہر عرف بوبی کا کافی عرصہ سے ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ شام کو جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا مبینہ طور پر بوبی نے کنپٹی پر پسٹل سے فائر کرکے خود کشی کرلی۔