DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Torrential Rains Cause Flooding in Kallar Syedan, Traffic Disrupted for Hours

موسلا دھار بارش سے کلر سیداں میں طغیانی، ٹریفک گھنٹوں تک درہم برہم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، اگست، 2024ء 25؍صفر المظفر 1446ھ) –کلرسیداں و گردونواح میں موسلادھار بارش،ندی نالوں میں طغیانی،نالہ سریں میں طغیانی سے کلرسیداں سے دھانگلی ڈڈیال روڈ پر ٹریفک گھنٹوں بند رہی،کلرسیداں کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا تفصیلات کے کلرسیداں و گردونواح میں گزشتہ تین ایام سے وقفے وقفے سے جاری بارش نے جمعہ کے روز طوفانی بارش میں بدل گئی ندی نالوں میں طغیانی رہی چوآخالصہ کے نالہ سریں میں طغیانی کے باعث کلرسیداں سے ڈڈیال ٹریفک معطل رہی کلرسیداں سٹی وارڈنز مسافروں کی مدد کو پہنچ گئے ٹریفک سٹاف نے شاہین سکول پر کلر دھانگلی ڈڈیال کی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو روک کر انہیں براستہ دوبیرن کلاں چوآخالصہ تک متبادل راستہ پر چلایا متبادل پختہ سڑک کی موجودگی میں چوآخالصہ دھانگلی ڈڈیال سے آنے والی گاڑیوں نے متبادل پختہ سڑک دوبیرن روڈ کی بجائے نالہ سریں سے گزرنے کو ترجیح دی جس سے متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جنہیں ٹریفک سٹاف اور دیگر لوگوں نے دھکے لگا کر باہر نکالا سینکڑوں گاڑیاں پانی اترنے کے انتظار میں گھنٹوں نالے کے کنارے کھڑی رہیں۔دیگر تمام سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رہی جبکہ کلرسیداں شہر کے نشیبی علاقوں میں گلیات تالابوں اور برساتی نالوں کا روپ دھار گئیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 31, 2024) – Torrential rains have caused severe flooding in Kallar Syedan and surrounding areas, leading to traffic disruptions on the Kallar Syedan to Dhangali-Dadyal road in Choa Khalsa. The Nala Sareen overflowed, resulting in the closure of the road for several hours. Low-lying areas in Kallar Syedan were inundated with water.

For the past three days, intermittent rain had been occurring, which intensified into a storm on Friday. The overflow of Nala Sareen disrupted traffic from Kallar Syedan to Dadyal. City wardens from Kallar Syedan assisted stranded passengers, and traffic staff redirected public service vehicles to an alternative route via Doberan Kallan and Choha Khalsa. However, many vehicles preferred the Nala Sareen route and became stuck in the water, requiring assistance to be pulled out. Hundreds of vehicles were left waiting by the roadside for hours for the water to recede. Despite the disruption, traffic on other roads remained normal, though the streets of Kallar Syedan turned into temporary lakes and streams.

پٹرولنگ پولیس چوکی شاہ خاکی پولیس کاروائی,قتل کے مقدمہ میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

Shah Khaki Patrolling Police Arrest Fugitive Wanted for Murder by Islamabad Police

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، اگست، 2024ء 25؍صفر المظفر 1446ھ) –کلرسیداں دھانگلی روڈ پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر یاسر محمود،اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر بھٹی نے ہمراہ پولیس کاروائی کرتے ہوئےقتل کے مقدمہ میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا، مذکورہ شخص تھانہ کورال اسلام آباد سال2021 قتل کے مقدمہ میں اشتہاری نکلا،جسکی شناخت افتخار خان کے نام سے ہوئی، جس کو کلرسیداں پولیس کے سپرد کردیا گیا۔

گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ طلب کرنے پر گالم گلوچ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر ڈمپر کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Case Filed Against Dumper Driver for Obstructing Official Duty and Verbal Abuse Over Vehicle Fitness Certificate Request

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، اگست، 2024ء 25؍صفر المظفر 1446ھ) – گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ طلب کرنے پر گالم گلوچ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر ڈمپر کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے بیٹ انچارج راجہ سہیل صابر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں چوکپنڈوری شہر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اسی اثناء میں ایک ڈمپر جو کلر سیداں کی جانب سے آ رہا تھا کے ڈرائیور سے گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنے کیلئے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا لی جسے بمشکل تعاقب کر کے روکا تو ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ شفیق احمد عباسی سکنہ دیر کوٹ معلوم ہوا نے ڈمپر سے اتر کر گالیاں نکالنی شروع کر دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

دوبیرن کلاں میں صوبیدار مظہر حسین انتقال کر گئے

Subedar Mazhar Hussain passed away in Doberan Kallan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، اگست، 2024ء 25؍صفر المظفر 1446ھ) –محلہ اکبری چوآخالصہ کے قاضی سہیل افتخار کے خسر صوبیدار مظہر حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز ہفتہ دن دس بجے دوبیرن کلاں میں ادا کی جائے گی

بکھڑال میں ریٹائرڈ ڈی پی او راجہ منور حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Retired DPO Raja Manawar Hussain passed away in Bakhral

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، اگست، 2024ء 25؍صفر المظفر 1446ھ) –قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے رکن قومی اسمبلی چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی انجینئر قمر اسلام راجہ کے خسر،ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ طاہر بشیر کے چچا اور سابق چیئرمین یوسی گف راجہ فیصل منور کے والد محترم ریٹائرڈ ڈی پی او راجہ منور حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے یہ پرسوں ہی برطانیہ سے واپس پاکستان لوٹے تھے ان کی نماز جنازہ بروز ہفتہ چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں بکھڑال میں ادا کی جائے گی۔

سموٹ میں چوہدری محمد فاروق نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Chaudhry Muhammad Farooq died of cardiac arrest while performing Friday prayers in Smot

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، اگست، 2024ء 25؍صفر المظفر 1446ھ) –)والی بال کے نامور کھلاڑی چوہدری محسن فاروق مرحوم کے والد محترم چوہدری محمد فاروق نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن تین بجے گاؤں سموٹ میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button