کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اگست، 2024ء 24؍صفر المظفر 1446ھ) ––22 سالہ نوجوان یورپ داخلے کی کوشش میں بیمار ہو کر لیبیا میں ہی دم توڑ گیا۔گاؤں رجام کا 22 سالہ نوجوان داؤد علی ولد لیاقت علی اپنے کنبے کی کفالت میں شراکت کی خواہش لیئے ایک برس قبل یورپ جانے کے لیئے لیبیا روانہ ہوا اس کا یورپ پہنچنے کا ارمان پورا نہ ہو سکا اور وہ لیبیا میں ہی بیمار پڑ گیا اس کے علاج معالجے کی کوشش کی گئی اس دوران اس کے گردے اور پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور لیبیا میں ہی دم توڑ گیا میت کی پاکستان منتقلی کے لیئے سترہ ہزار دینار کا تقاضا کیا گیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے راجہ ذوالفقار ساجد کی درخواست پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے میت کی پاکستان منتقلی کو ممکن بنایا نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب رجام میں ادا کی گئی جس میں محمد ظریف راجا،صوبیدار میجر عبدالرزاق،راجہ ماسٹر ساجد،حاجی عبدالقیوم، عمران مشتاق،وقاص گجر،چوہدری شاہد گجر،اخلاق حسین بھٹی،ڈاکٹر مسعود،ذیشان مسعود،ملک محمد جاوید،حاجی بشارت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 30, 2024) – A 22-year-old youth from the village of Arjam, identified as Daud Ali, son of Liaqat Ali, tragically passed away in Libya while attempting to enter Europe. Daud had left for Libya a year ago with hopes of supporting his family by finding work in Europe. However, he fell seriously ill in Libya, where despite efforts to treat him, his kidneys and lungs failed, leading to his untimely death.
Efforts were made to repatriate his body to Pakistan, which required 17,000 dinars. Upon the request of Raja Zulfiqar Sajid, PML-N leader Muhammad Zarif Raja used his influence to facilitate the return of Daud’s body to Pakistan. The funeral prayer was held in Arjam near Choha Khalsa, with notable attendees including Muhammad Zarif Raja, Subedar Major Abdul Razzaq, Raja Master Sajid, Haji Abdul Qayyum, Imran Mushtaq, Waqas Gujjar, Chaudhry Shahid Gujjar, Ikhlaq Hussain Bhatti, Dr. Masood, Zeeshan Masood, Malik Muhammad Javed, and Haji Basharat Hussain, among others.
تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی ایک واردات میں نامعلوم ملزم نے کباڑیے کا موٹر سائیکل چوری کر لیا
In an incident of theft in the limits of the police station Kallar Syedan, the unknown accused stole motorbike
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اگست، 2024ء 24؍صفر المظفر 1446ھ) –– تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی ایک واردات میں نامعلوم ملزم نے کباڑیے کا موٹر سائیکل چوری کر لیا۔محمد رحمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ کباڑ خانے کا کام کرتا ہے۔گزشتہ شب 9بجے کے قریب اپنے گھر چوکپنڈوری آیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑا کر دیا جب تھوڑی دیر بعد دیکھا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔دریں اثناء چوکپنڈوری کے علاقے نواب آباد میں چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ انجمن تاجران کے سابق صدر ڈاکٹر راجہ سہیل جہانگیر نے بتایا کہ رات سوا سات بجے کے قریب ہمارے گھر کی بجلی اچانک بند ہو گئی چھت پر چڑھ کر دیکھا تو ایک ملزم بجلی کی کٹی ہوئی تارساتھ لے کر روڈ کراس کر کے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر ٹسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ملزمان نے چوری کی واردات سے قبل بجلی کے میٹر سے تار کاٹ دی تھی تا ہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
سنی علما کونسل کلرسیداں نے 30 اگست دن تین بجے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحفظ اہل سنت مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان
The Sunni Ulema Council, Kallar Syedan, announced full participation in the Tahufus Ahl-e-Sunnat March held in Islamabad on August 30 at 3:00 PM
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اگست، 2024ء 24؍صفر المظفر 1446ھ) ––سنی علما کونسل کلرسیداں نے 30 اگست دن تین بجے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحفظ اہل سنت مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا یے،حافظ محمد احسان نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ 20 صفر کو مختلف شہروں میں بلخصوص کالا باغ میانوالی اور احمد پور سیال جھنگ اور کراچی میں اہلسنت کی مساجد اور مارکیٹوں پر حملے کئے گئے مساجد کا تقدس پامال کیا گیا،رافضیت منظم انداز میں پیش قدمی کر رہی ہے سندھ حکومت ان کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے،سندھ حکومت کس قانون کے تحت ان کی 50 لاکھ روپے فی بندہ امداد کرتی ہے؟کیا سندھ حکومت نے کبھی اہل سنت کے ساتھ پیش انے والے حادثے یا سانحے کے بعد کبھی امداد کا اعلان کیا،منظم طریقے سے اہل سنت مساجد، مدارس کو گھیرنے کی منصوبہ نہیں ہو رہی؟اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو عراق اور شام بننے سے بچانے کے لیئے قوم باہر نکلے اور 30 اگست دن 3 بجے آبپارہ چوک اسلام آباد کے تحفظ اہل سنت مارچ میں اپنی شرکت کو لازمی بنائے۔
مولانا قاضی عبد الرشید مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجایگا
Maulana Qazi Abdul Rasheed’s religious services will always be remembered
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اگست، 2024ء 24؍صفر المظفر 1446ھ) ––مولانا قاضی عبد الرشید مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجایگا انکی رحلت سے پیداہونیوالاخلا کبھی پر نہیں ہوگا وفاق المدارس،جمعیت اہلسنت اور دینی تحریکیں ایک مخلص،متحرک اورقابل راہنماء سے محروم ہوگئیں مرحوم دینی تحریکوں کے لیے سائبان کی حیثیت رکھتے تھے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ مولاناعبدالرشیدربانی نے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لییعلماء کرام کے تعزیتی اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کیا اجلاس میں وفاق المدارس اور جمعیت علماء اسلام کے راہنماء مولانا احسان اللہ چکیالوی،قاری یوسف رشیدی،مولانااقبال،مفتی تاج الرحیم،مولاناعبداللہ شاہ،مولانا امداد اللہ،مفتی رشید قاسمی،زبیراحمد،مولانامبارک،مولانامصباح اللہ،مولاناسراج،مفتی مشتاق،مولاناعبداللہ ندیم،مولاناگل سفید،کیپٹن محمدرمضان،حاجی محمد افضل،ماسٹر تنویر مختار،عابد بھٹی ودیگر نے شرکت کی دریں اثناء مختلف سیاسی،وکلاء اور تاجر راہنماؤں نے بھی فون کرکے مولانا احسان اللہ چکیالوی سیاور انکی فیملی سے تعزیت کی اجلاس میں علماءِ کرام نے مولانا قاضی عبد الرشید کی دینی ملی وسماجی خدمات کوبہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیاگیا
راجہ جاوید کیانی انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں طوطا میں ادا کی گئی
Raja Javed Kayani passed away, funeral prayers were offered in Tota village
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اگست، 2024ء 24؍صفر المظفر 1446ھ) ––مسلم لیگ ن کے رہنما ریٹائرڈ مدرس راجہ جاوید کیانی انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں طوطا میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ طارق یاسین کیانی، کیانی،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی،ملک اکمل اسحاق،حاجی محمد اسحاق،چوہدری شاہد گجر،راجہ محمد ثقلین،نمبردار اشفاق کیانی،چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی،حاجی زاہد اقبال،جاوید چشتی ایڈووکیٹ، چوہدری طارق تاج،راجہ ظفر اقبال،سعید عباسی،صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔