DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Notorious Fugitive Arrested for Violence and Terror at Kallar Syedan THQ Hospital

کلر سیداں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تشدد اور دہشت گردی کے الزام میں بدنام زمانہ مفرور گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اگست، 2024ء 22؍صفر المظفر 1446ھ) ––کلر سیداں پولیس نے 9مارچ 2023کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے،کارسرکار میں مزاحمت اور تشدد میں ملوث اشتہاری مجرم احسان کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔
واقعہ میں اب 45 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں مزید پانچ افراد کی گرفتار کا عمل باقی ہے۔یاد رہے کہ 9مارچ کو نجی کالج کے طالب علموں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا گیا تھا اور ایمرجنسی میں ان کا علاج معالجہ جاری تھا کہ اسی دوران مخالت گروپ بھی اسلحہ اور لاٹھیوں سے مسلح ہو کر ایمرجنسی میں داخل ہو گیا اور زیر علاج طالب علموں پر چڑھائی کر دی اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔اس موقع پر مشتعل افراد نے ایمرجنسی کے شیشے توڑ نے کیساتھ ساتھ قیمتی آلات کو بھی نقصان پہنچایا، مشتعل گروپ ہسپتال کی رھائشی کالونی میں بھی داخل ہو گیا تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 28, 2024) – Kallar Syedan Police have arrested a wanted criminal, Ahsan, for his involvement in spreading terror, resisting law enforcement, and inciting violence during a March 9, 2023, incident at the Kallar Syedan THQ Hospital. Ihsan has been sent to Adiala Jail on judicial remand.

So far, 45 suspects have been arrested in connection with the incident, with five more arrests pending. The March 9 incident began with a fight between students from a private college, resulting in several injuries. The injured students were taken to the Civil Hospital Kallar Syedan for emergency treatment. However, during the treatment, the rival group, armed with weapons and sticks, stormed the emergency room, attacking the injured students and causing damage to the hospital’s property, including breaking glass and destroying valuable medical equipment. The violent group even invaded the hospital’s residential colony.

آزادپتن کے قریب گراری پل پر ہونے والے کوسٹر حادثے کا معاملہ۔جان لیوا حادثے کی ابتدائی تحقیقات

Case of Coaster Accident at Girari Bridge near Azadpatan. Preliminary Investigation of Fatal Accident

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اگست، 2024ء 22؍صفر المظفر 1446ھ) –– آزادپتن کے قریب گراری پل پر ہونے والے کوسٹر حادثے کا معاملہ۔جان لیوا حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوسڑ مالک مستری سفیر سکنہ تتری نوٹ ہجیرہ، اڈہ منیجر عبدالقدوس سکنہ عباس پور پونچھ اور ڈرائیور کی سنگین غفلت و لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں ٹریفک قوانین و پبلیک ٹرانسپورٹ کی فٹنس پر عملدار کرانے والے محکموں سٹی ٹریفک پولیس و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی مبینہ غفلت برتنے کا انکشاف ہوا ہے۔زرائع کے مطابق کوسڑ کا روڈ پر آنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ ہی کلئیر نہ تھا نہ ہی مالک و اڈہ منیجر نے ڈرائیور کو روٹ پرمٹ دے رکھا تھا۔راولپنڈی اسلام آباد کی شاہراہوں پر تقریبا دو گھنٹے کا سفر کرتی مسافر کوسٹر کو نہ تو سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نہ اسلام آباد ٹریفک پولیس یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے عملے نے چیک کیا۔کہوٹہ پولیس نے اے ایس آئی شکیل لال کی مدعیت میں حادثے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں
کہا گیا کہ تیز رفتاری و غفلت سے ڈرائیونگ کرنے سمیت اعانت جرم اور جان و مال کو نقصان پہنچانے کی دفعات ،332٫279,109,427 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمے میں کوسڑ کے مالک سفیر اور پیرودھائی اڈہ منیجر عبدالقدوس ال و دیگر کو بھی 109 کے تحت نامزد کیا گیا ہے
حادثے میں ڈرائیور،کنڈیکٹر سمیت تمام 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے بدقسمت مسافر کوسٹر اتوار کی صبع پیرودھائی سے روانہ ہوئی۔
آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پل سے نیچے گہرائی میں جاگری تھی۔ اتوار کی صبع کوسٹر کو نیو سپر کشمیر اڈہ پیرودھائی کے مینجر عبدالقدوس نے واچر جاری کرکے اسے روانہ کیا۔ اڈہ مینجر نے مسافر کوسڑ کو بغیر متعلقہ روٹ اور تصدیق کے روانہ کیا، گاڑی کے مالک کے پاس نہ کوسڑ کا روٹ پرمٹ تھا اور نہ ہی فٹنیس سرٹیفکیٹ۔
پڑتال کرنے پر کوسٹر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی کلئیر نہ پایا گیا۔
کوسڑمالک محمد سفیر اور اڈہ مینجر عبدل قدوس نے بغیر روٹ پرمٹ،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لانگ روٹ پر ڈرائیور کے حوالے کی۔ کوسڑ مالک،اڈہ منیجر اور ڈرائیور کی مبینہ غفلت سے 26 قیمتی جانوں کا جانی و مالی نقصان ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے جاری ہیں۔ادہر عوامی حلقوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کی غفلت اور لاپرواہی بھی موضوع بحث ہیں جن کا عملہ سڑک پر موجود ہونے کے باوجود مبینہ بھتہ خوری کے باعث گاڑیوں کے روٹ پرمٹ چیک کرتا ہے نہ ہی ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ دیکھتا یے جس کے ذمہ دار سیکرٹری راولپنڈی ہیں جن کی موجودگی میں کرپشن کو بھاری فروغ ملا اور تمام شعبوں میں لوگوں نے فرض کی ادائیگی کی بجائے منتھلی کی وصولی کو معمول بنا لیا ہے جس کی وجہ سے اتوار کے روز 26 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کی غفلت لاپرواہی اور مبینہ طور پر بھتہ خوری کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے بیڈ منٹن کے تحصیل چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا

The team of Government High School Sir Sooba Shah won the honor of being the tehsil champion of Badminton

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اگست، 2024ء 22؍صفر المظفر 1446ھ) ––نیب اینٹی کرپشن آگاہی پروگرام کے زیر انتظام تحصیل کلر سیداں کے بیڈ منٹن مقابلہ جات گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں منعقد ہوئے جس میں تحصیل بھر سے گورنمنٹ ہائی مدارس کلرسیداں،پھلینہ، سرصوبہ شاہ، چوآخالصہ، دھمالی،سکوٹ، باغجمیری اور دوبیرن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول سکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے بیڈ منٹن کے تحصیل چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا گورنمنٹ ہائی سرصوبہ شاہ ٹیم کی جیت کا کریڈٹ ان کے بیڈ منٹن کوچ شجاعت خالد کو جاتا ہے۔میچ کے اختتام پر سینئر ہیڈ ماسٹر محمد خالد عباسی نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔

موہڑہ لنگڑیال چوآ خالصہ میں معززین علاقہ کی بھرپور کوشش سے کئی سالوں سے جاری زمینی تنازعہ باہمی اتفاق رائے سے حل کرلیا گیا

In Mohra Langriyal Choa Khalsa, the long-standing land dispute was resolved by mutual agreement with the efforts of the dignitaries of the area

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اگست، 2024ء 22؍صفر المظفر 1446ھ) –– معززین علاقہ کی بھرپور کوشش سے کئی سالوں سے جاری زمینی تنازعہ باہمی اتفاق رائے سے حل کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق موہڑہ لنگڑیال چوآ خالصہ میں دونوں فریقین کے مابین25 کنال زمین کا تنازعہ کیپٹن راجہ محمد اکرم اور راجہ محمود حسین موڑہ لنگڑیال کے مابین چل رہا تھا، معززین علاقہ ایس پی راجہ ظہیر ارشد کے بھائی ماسٹر نعیم،راجہ الیاس موہڑہ لنگڑیال اور راجہ ارشاد ڈھوک سنگال کی ان تھک محنت اور کاوشوں سے اس دیرینہ تنازعہ فریقین کی باہمی رضامندی اور اتفاق رائے سے حل کر لیا گیا۔

پی ایس ایس پی پراجیکٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام چلنے والے گورنمنٹ پرائمری سکول مرزا کمبیلی شجرکاری کے حوالے سے مختلف پھلدار اور سایہ دار پودے فراہم کیئے

 PSSP Project District Rawalpindi, provided various fruit and shade plants regarding plantation to Government Primary School Mirza Kambili

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اگست، 2024ء 22؍صفر المظفر 1446ھ) ––الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن پی ایس ایس پی پراجیکٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام چلنے والے گورنمنٹ پرائمری سکول مرزا کمبیلی شجرکاری کے حوالے سے مختلف پھلدار اور سایہ دار پودے فراہم کیئے۔یہ پودے صدر الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں محمد توقیر اعوان نے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے کلسٹر آفیسر عبدالودودعامر کو دیے۔سکول کے سٹاف اور بچوں نے جوش خروش سے شجرکاری میں حصہ لیا اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے

ڈہوک پنی موضع کلرسگوال کے مونیس گلفراز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Monis Gulfaraz celebrted in Dhok Pini Kallar Gaswal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اگست، 2024ء 22؍صفر المظفر 1446ھ) ––ڈہوک پنی موضع کلرسگوال کے مونیس گلفراز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود،راجہ انجم رشید وارثی،مسعود احمد بھٹی،راجہ افتخار پکھڑال،مرزا عبدالرحمان،راجہ محمد آمین،راجہ مسعود،حافظ شعبان،راجہ زعفران،راجہ رضوان،جنید ربانی،اکرام الحق قریشی جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی

انجمن تاجران کلرسیداں کی تمام تنظیموں نے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

All organizations of Anjuman Tajran Kallar Syedan announced a complete shutter down strike on August 28

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اگست، 2024ء 22؍صفر المظفر 1446ھ) ––مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کی کال پر انجمن تاجران کلرسیداں کی تمام تنظیموں نے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔آج تمام بازار بند رہیں گے۔تاجر رہنماؤں
حاجی ریاست حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشیداحمد،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری طارق تاج،ارشد محمود جنجوعہ اور دیگر نے ایف بی آر کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس کے بعد ایڈوانس ٹیکس کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیاہے۔جماعت اسلامی کلرسیداں اس سے قبل ہی شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر چکی ہے۔

جامعہ ربانیہ مریدچوک نزد درویش اڈاکلرسیداں سٹی میں آج بروزبدھ بعد نماز مغرب منعقد ہونے والا روحانی تبلیغی ،تربیتی اجتماع ملتوی کردیاگیا

The spiritual preaching and training gathering held today after Maghrib Namaz at Jamia Rabbania Mureed Chauk has been postponed

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اگست، 2024ء 22؍صفر المظفر 1446ھ) ––خطہ پوٹھوہار کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ ربانیہ مریدچوک نزد درویش اڈاکلرسیداں سٹی میں آج بروزبدھ بعد نماز مغرب منعقد ہونے والا روحانی تبلیغی ،تربیتی اجتماع ملتوی کردیاگیا اجتماع کے مہمان خصوصی محبوب العلماء والصلحاء پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولاناحافظ ذوالفقار احمد نقشبندی اس وقت گلگت میں ھیں اورخرابی موسم کے پیش نظر ہوائی جہاز کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جسکی وجہ اجتماع کا نیا شیڈول بہت جلد جاری کیاجاے گا

Show More

Related Articles

Back to top button