DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Complete Shutdown Observed in Kallar Syedan and Surrounding Areas in Protest Against Rising Electricity Bills and Advance Sales Tax

مہنگائی بجلی بلوں میں بھاری اضافے اور ایڈوانس سیلز ٹیکس کے خلاف کلرسیداں و مضافات میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اگست، 2024ء 23؍صفر المظفر 1446ھ) ––مہنگائی بجلی بلوں میں بھاری اضافے اور ایڈوانس سیلز ٹیکس کے خلاف کلرسیداں و مضافات میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔کلرسیداں کے تمام بازار کاروباری ادارے مکمل بند رہے جن میں سبزی فروٹ،ہوٹل،بیکرز اور میڈیکل اسٹوروں نے بھی حصہ لیا جس سے ہڑتال سو فیصد کامیاب رہی،کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبہ چوآخالصہ میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کے ساتھ ساتھ احتجاجی جلسہ بھی ہوا جس میں شریک دوکانداروں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے طاہر محمود بھٹی نے احتجاجی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمیں بھکاری بنانے کی بجائے باعزت کاروبار کرنے کی مہلت دی اس بار قربانی عوام نہیں حکمران خود دیں یا اپنے شاہانہ اخراجات کم کریں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمارے حکمرانوں کو راہ ہدایت دے یا پھر ان کا بیڑہ غرق کرے۔چوکپنڈوری،دوبیرن کلاں،شاہ باغ،سرصوبہ شاہ سمیت تمام چھوٹے بڑے قصبات و دیہات میں ریکارڈ کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ادہر کلرسیداں کے تاجروں حاجی ریاست حسین،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،چوہدری شاہد گجر،چوہدری طارق تاج،چوہدری ضیارب منہاس،حاجی مشکور حسین،شیخ خورشید احمد،راجہ ارشد جنجوعہ،ظفراقبال و دیگر نے کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر مقامی تاجروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 29, 2024) – A complete shutter-down strike was observed in Kallar Syedan and surrounding areas in protest against the significant increase in electricity bills and the imposition of advance sales tax. All markets and business establishments in Kallar Syedan remained fully closed, including vegetable and fruit vendors, hotels, bakeries, and even medical stores, making the strike 100% successful.

In the nearby town of Choa Khalsa, a protest rally was also held alongside the shutter-down strike. Participating shopkeepers carried placards with slogans demanding relief. Addressing the protesting traders, Tahir Mahmood Bhatti demanded that the government allow them to conduct their businesses with dignity rather than reducing them to beggars. He urged the rulers to bear the sacrifices this time, either by cutting their lavish expenses or stepping down. Bhatti prayed for either the guidance of the leaders or their downfall.

The strike was similarly successful in other towns and villages, including Chowk Pindori, Doberan Kalan, Shah Bagh, and Sar Soba Shah. Meanwhile, local traders Haji Riyasat Hussain, Chaudhry Zain-ul-Abidin Abbas, Raja Zafar Mahmood, Chaudhry Shahid Gujjar, Chaudhry Tariq Taj, Chaudhry Ziarab Minhas, Haji Mashkoor Hussain, Sheikh Khurshid Ahmed, Raja Arshad Janjua, Zaffar Iqbal, and others congratulated and thanked the traders for making the strike successful.

سرصوبہ شاہ میں پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے السید فارمیسی کو سربمہر کر دیا

Al-Sayed Pharmacy was sealed by police in Sir Sooba Shah

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اگست، 2024ء 23؍صفر المظفر 1446ھ) –– اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کلر سیداں شہر زرمین ہسپتال اور سرصوبہ شاہ میں پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے السید فارمیسی کو سربمہر کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق السید فارمیسی میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ موجود نہ تھا اس کے باوجود مریضوں کا علاج معالجہ جاری تھا جبکہ کلر سیداں میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود نہ تھا۔ڈپٹی ڈی ایچ او کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے اسلحے کی نوک پر کلر سیداں کے نجی کالج کے لیکچرار کو لوٹ لیا

Three armed accused on a motorcycle robbed a lecturer of a private college in Kallar Syedan ​​at gunpoint

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اگست، 2024ء 23؍صفر المظفر 1446ھ) –– موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے اسلحے کی نوک پر کلر سیداں کے نجی کالج کے لیکچرار کو لوٹ لیا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔محمد نسیم سکنہ حویلی آزاد کشمیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں نجی کالج میں بطور لیکچرار کیمسٹری اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ شام کالج سے اپنے ہاسٹل میں واپس جا رہا تھا کہ سامنے سے موٹر سائیکل بدون نمبر پلیٹ جس پر تین نوجوان لڑکے سوار تھے نے میرے سامنے موٹر سائیکل روک لی اور ان میں سے ایک نے میرا لیپ ٹاپ بمعہ بیگ چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر دوسرے ملزم نے میری کنپٹی پر پسٹل رکھ دیا اور کہا کہ اگر شور کیا تو جان سے جاؤ گے۔لیپ ٹاپ چھیننے والے ملزم نے میرے منہ پر مکا مارا اور پھر تینوں نے میری جیب سے موبائل فون، سترہ ہزار روپے کی رقم، تعلیمی دستاویزات میٹرک، ایف ایس سی،بی ایس سی،ایم ایس سی فل اور بی ایڈ کی مارک شیٹس، ایک عدد یوایس بی اور شناختی کارڈ بھی چھین کر لے گئے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے

آزادپتن کوسٹر حادثہ کے مقدمہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،حادثہ کی شکار کوسٹر کا مالک اور اڈا منشی گرفتار

Important progress in the investigation of the Azadpatan coaster accident case, the owner of the coaster and Ada Munshi arrested

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اگست، 2024ء 23؍صفر المظفر 1446ھ) ––سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر آزادپتن کوسٹر حادثہ کے مقدمہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،حادثہ کی شکار کوسٹر کا مالک اور اڈا منشی گرفتار،گرفتار ملزمان کی شناخت کوسٹر مالک محمد سفیر اور اڈا منشی عبدالقدوس کے نام سے ہوئی،ملزمان کی مجرمانہ غفلت 26 قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنی،کوسٹر کے مالک نے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی کوپبلک سروس روٹ پر چلایا ادہر سی پی او نے کہا ہے کہ معمولی فائدہ کے لیے شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والے کڑی سزا کے حق دار ہیں،ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور مقدمہ کی موثر پیروی کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی صدر اور لیگل برانچ کو ہدایات دی گئی ہیں۔

سہوٹ حیال کے شفقت علی بٹ کی دختر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

Daughter of Shafqat Ali Butt passed away in Sahot Hayal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اگست، 2024ء 23؍صفر المظفر 1446ھ) ––سہوٹ حیال کے شفقت علی بٹ کی دختر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں مفتی زاہد یوسف، طارق علی بٹ،شوکت علی بٹ،چوہدری مظہر حسین،صوبیدار میجر محمد الیاس،صوفی محمد جاوید،گلفراز بٹ،چوہدری غضنفر علی اور دیگر نے شرکت کی۔

معروف مسلم لیگی ریٹائرڈ مدرس جاوید کیانی آف طوطا انتقال کر گئے

Master Javed Kiyani passed away in village Tota

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، اگست، 2024ء 23؍صفر المظفر 1446ھ) ––معروف مسلم لیگی ریٹائرڈ مدرس جاوید کیانی آف طوطا انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button