DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Owner and Manager Arrested After Fatal Kahuta Coaster Accident; Investigation Launched

کہوٹہ کوسٹر حادثے کے بعد مالک اور منیجر گرفتار تفتیش شروع کر دی گئی۔

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،29اگست2024)— کوسٹر حادثہ سنگین غفلت اور کاغذات گاڑی و فٹنس گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج۔ 26قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے والے کوسٹر مالک اور اڈہ منشی گرفتا ر کر لیئے گئے۔ سی پی او راولپنڈی سید
خالد حمدانی کے احکامات پر کزشتہ روز کوسٹر حادثہ کے مقدمہ کی تحقیقات میں اہم پی ش رفت مقدمہ کی موثر پیروی کے لیئے ایس ایس پی انو سٹیگشن ایس پی صدر اور لیگل نرانچ کو سی پی او راولپنڈی سید خالد حمدانی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کوسٹر حادثہ کے ذمہ داران کو کڑی سزا دلوائی جائے گی۔تھانہ کہوٹہ میں پولیس نے زیر دفعہ 322۔279۔109اور 427تازیرات پاکستا ن کے تحت کوسٹر نمبر LES.744 مقدمہ در ج کیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے مطابق تصدیق کے بغیر، بغیر روٹ پرمٹ اور گاڑی کی فٹنس سرٹیفکیٹ جو کہ فیل شدہ ہے۔ مالک مزکورہ اور منیجر اڈہ نے گاڑی روانہ کی جن کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے 26قیمتی جانوں کا جانی و مالی نقصان ہوا۔

گزشتہ روز کوسٹر حادثہ میں 26قیمتی جانوں کے نقصان کر چیئرمین مسلم لیگ (ن) و سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی راجہ محمد ظفر الحق اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب و سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی، صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، شوکت اقبال جنجوعہ، حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق ایم این سے غلام مرتضیٰ ستی، مسلم لیگ (ن) ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد، کو آرڈینیٹر ممبر قومی اسمبلی راجہ یاسر ایڈووکیٹ،فوکل پر سن واپڈا عبدالقدوس عباسی، راجہ رفاقت جنجوعہ،ڈاکٹر عارف قریشی، راجہ سعید
ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ فضل رازق ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ متیاز عالم، رہنما جماعت اسلامی راجہ تنویر، حاجی ملکعبدالرؤف، قاضی عبدالقیوم، ملک منیر اعوان، آصف ربانی قریشی، عنائت اللہ ستی، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، سابق چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ نے بے حد دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اور تمام مرحومین کے لیئے دعائے مغفرت کی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, August 29, 2024) – A case has been registered at Kahuta Police Station following a tragic coaster accident that claimed 26 lives, due to gross negligence and the lack of necessary vehicle documents and fitness certificates. The owner of the coaster and the bus terminal manager have been arrested in connection with the incident.

Under the orders of CPO Rawalpindi, Syed Khalid Hamdani, significant progress has been made in the investigation of the case. To ensure thorough prosecution, instructions have been issued to SSP Investigation, SP Saddar, and the Legal Branch. CPO Hamdani emphasized that those responsible for the coaster accident will face severe punishment.

The Kahuta Police have registered a case under sections 322, 279, 109, and 427 of the Pakistan Penal Code against the coaster with registration number LES.744. According to the police, the vehicle was dispatched without proper verification, lacked a route permit, and had a failed fitness certificate. This negligence on the part of the owner and the terminal manager led to the tragic loss of 26 precious lives. Social and political personalities have paid condolences to the families of accident victims.

ملک بھر کی طرح انجمن تاجران تحصیل کہوٹہ کا کہوٹہ شہر سمیت تحصیل
بھر میں زبردست تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ

Massive historic shutter down strike and protest demonstration across tehsil Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،29اگست2024)— ملک بھر کی طرح انجمن تاجران تحصیل کہوٹہ کا کہوٹہ شہر سمیت تحصیل بھر میں زبردست تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ مین بازار کہوٹہ میلاد چوک تا مٹور چوک،چھنی بازار تاجروں اور شہریوں کی ظالمانہ ٹیکس اور بھاری بجلی بلوں کے خلاف زبردست ریلی و نعرے بازی۔ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، سرپرست اعلیٰ حاجی ملک عبدالرؤف، سنیئر نائب صدر ملک منیر اعوان،راجہ شاہد اجمل سیکرٹری اطلاعات، صدر صرافہ یونین شیخ آصف، حاجی پرویز مغل، ملک شوکت مہان، جنرل سیکرٹری ملک غلام نبی، ملک لقمان اور دیگر مقررین شہریوں و تاجروں نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت کی جانب سے تاجروں پر لگائے گے ظالمانہ ٹیکس اور بجلی کے بھاری بلوں کو عوام اور تاجر دشمن قرار دیا مقررین نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں بھاری اضافہ ختم نہ کیا گیا تو آئندہ نہ صرف شٹر ڈاؤن بلکہ پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اور اپنی عیاشیاں عوام کے خرچے پر پوری نہ کریں۔ آخر میں صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے تاریخی ہڑتال اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالنے پر تاجر برادری شہریوں اور انجمن تاجران کے ذمہ داران و عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ کہوٹہ کے عوام اور تاجروں کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔ گرفتاریوں اور جبر و تشدد سے کہوٹہ کی تاجر برادری ڈرنے والی نہ ہے۔ دریں اثناء تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہاتوں اور یونین کونسلوں نارہ بازار، بیور بازار، لہڑی، پنجاڑ، تھوہا سمیت تمام گلی محلے کے دکانداروں،ریڑھی بانوں نے مکمل کاروبار بند رکھا اور پورا دن مثالی ہڑتال کی۔

کہوٹہ آزاد پتن اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی خراب تر حالت سے آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گے

Due to the deteriorating condition of Kahuta Azad Patan and Kahuta Pindi road, daily traffic accidents become normal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اگست2024)
کہوٹہ آزاد پتن اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی خراب تر حالت سے آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گے۔ سابقہ اور موجودہ منتخب عوامی نمائندوں اور حکومتو ں کی نا اہلی اور عدم توجو کی وجہ سے عرصہ سات سالوں سے کہوٹہ سٹی بائی پاس اور کہوٹہ راولپنڈی روڈ کا کام انتہائی سست روی اور تاخیر کا شکا ر ہے۔ سات سالوں میں درجنوں حادثات میں کئی اموات اور متعدد مسافر زخمی ہونے کے باوجود مزکورہ سڑکوں کی تعمیر نہ صرف نا مکمل ہے بلکہ متاثرین کہوٹہ بائی پاس کو سات سولوں سے معاوضہ بھی نہ دیا گیا۔ سات سالوں سے مزکورہ سڑکوں پر این ایچ اے اور حکومتی ادارے کام کرارہے ہیں۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے شہریوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button