DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Punjab to Implement Fitness Certification System for Private Vehicles and Motorcycles

پرائیویٹ گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کابھی فٹنس سرٹیفکیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

روات  –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اگست، 2024ء 21؍صفر المظفر 1446ھ) ––پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فٹنس سرٹیفکیشن کا سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیجس کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)اور پنجاب پرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے لائسنس یافتہ آٹو موبائل ورکشاپ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایل ایڈبلیو ایم آئی ایس) کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پرائیویٹ گاڑیوں کے معائنے اور فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے آٹوموبائل ورکشاپس کو لائسنس جاری کرنے کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماسٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ سڑک کی حفاظت کو بڑھانے اور فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کر رہا ہے، جس میں پرائیویٹ گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور سرٹیفیکیشن کا نظام شامل ہے۔

Rawat: (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 25, 2024) – The Punjab government has decided to extend the vehicle fitness certification system, previously applicable only to public transport, to private vehicles and motorcycles.

To facilitate this, the Punjab Information Technology Board (PITB) and the Punjab Transport and Mass Transit Department are launching the Licensed Automobile Workshop Management Information System (LAW-MIS).

Online applications are now open for licensing automobile workshops that will be responsible for inspecting private vehicles and issuing fitness certificates.

According to Rawalpindi Regional Transport Authority Secretary Rashid Ali, the Transport and Mass Transit Department is initiating these measures to enhance road safety and improve air quality.

روات پولیس کی کاروائی،08 ڈاکو گرفتار

Rawat police action, 08 robbers arrested

روات  (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اگست، 2024ء 21؍صفر المظفر 1446ھ) ––روات پولیس کی کاروائی،08 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں عمران، طارق، بلال، صفدر، ابوبکر، صفدر علی، عون شہزاد اور اظہر علی شامل ہیں،ملزمان نے رواں سال اگست میں آئل ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات کی تھی،ملزمان کی شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، ایس پی صدرشہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

سی پی او سید خالد ہمدانی کا آزاد پتن کوسٹر جائے حادثہ کا دورہ

CPO Syed Khalid Hamdani visited Azad Patan Coaster accident site

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اگست، 2024ء 21؍صفر المظفر 1446ھ) ––چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ اور ایس ڈی پی او کہوٹہ طاہر سکندر نے کوسٹر حادثہ اور ریسکیو آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کوسٹر کی تیز رفتاری اور ٹیکنیکل خرابی کے باعث پیش آیا جس میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،جائے وقوعہ کہوٹہ پلندری روڈ پر ہے، متعلقہ شاہراہ مختلف مقامات پر زیر تعمیر ہے، سی پی او نے کہا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لئےضلعی انتظامیہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گی، پبلک سروس گاڑیوں کے سفری اوقات کو مانیٹر کیا جائے گا تاکہ تیز رفتاری کو کنٹرول کیا جا سکے، کیونکہ مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button