کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اگست، 2024ء 21؍صفر المظفر 1446ھ) ––وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دیگر تحصیلوں کی طرح کلرسیداں میں بھی سہولت بازار کی بحالی کا فیصلہ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے چوآروڈ پر سہولت بازار کی بحالی کسی صورت نہ ہونے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ایک نجی پلاٹ میں یہ سہولت قائم کرنے کا فیصلہ ہوا تحصیل انتظامیہ نے انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوآروڈ پر اسی جگہ سہولت بازار قائم کرنے کا ایک بار پھر غیردانشمندانہ فیصلہ کیا یہ بازار چند ماہ قبل ختم کرانے میں انتظامیہ کو اٹھ ماہ لگے تھے اور ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی نے یہ بازار ختم کروایاتھا ادہر سہولت بازار کی بحالی کے اعلان کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کے چوہدری شاہد گجر،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین نے انتظامیہ پر واضع کردیا کہ وہ کسی صورت اندرون شہر چوآروڈ پر یہ سہولت بازار کسی بھی صورت بحال نہیں ہونے دیں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے انتظامیہ وہاں بازار کی بحالی کا کام مکمل کر چکی تھی کہ اسے پسپا ہونا پڑا اور پھر اس سہولت بازار کو چوآروڈ کی بجائے ملحقہ ایک نجی پلاٹ میں منتقل کردیا
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 27, 2024) –– Revival of Sahulat Bazaar Faces Opposition from Local Political Parties. In line with directives from Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, the decision to revive the Sahulat Bazaar in Kallar Syedan, similar to other tehsils, has been made. However, the Pakistan Muslim League (N) and Pakistan Peoples Party (PPP) have strongly opposed the revival of the Sahulat Bazaar on Choa Road. Due to this opposition, the administration has decided to establish the market on a private plot instead.
The Tehsil administration had earlier shown a lack of responsibility by deciding to reopen the Sahulat Bazaar at the same location on Choa Road, despite opposition. It had taken the administration eight months to close the market previously, with the closure being enforced by SHO Kallar Syedan, Basharat Abbasi.
Following the announcement of the market’s revival, local PPP leader Muhammad Ijaz Butt, PML-N’s Chaudhry Shahid Gujjar, Raja Zaffar Mahmood, and Chaudhry Zain-ul-Abidin made it clear to the administration that they would not allow the market to reopen on Choa Road and would resist any such move.
Faced with this resistance, the administration had to abandon the plan to reopen the market on Choa Road and instead relocated it to a nearby private plot.
انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر چوہدری محمد قاسم کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ڈی ایس پی رورل تعینات
In-charge City Traffic Police Col Syedan Inspector Chaudhry Muhammad Qasim has been promoted to the post of DSP and posted as DSP Rural
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اگست، 2024ء 21؍صفر المظفر 1446ھ) ––چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر چوہدری محمد قاسم کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ڈی ایس پی رورل تعینات کر دیا ہے۔دریں اثناء انسپکٹر عمر فاروق کو پولیس خدمت مرکز کلر سیداں میں ڈرائیونگ لائسنس انچارج جبکہ ملک سخاوت کو نائب انچارج روڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کلر سیداں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ادھر ڈی ایس پی رورل چوہدری محمد قاسم کی زیر نگرانی کلر سیداں میں بغیر لائسنس،اوور لوڈنگ،اوور چارجنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری کئے ہیں۔کارروائی میں ڈیوٹی آفیسر عمران خان، ملک وسیم، چوہدری واجد، عنصر قریشی و دیگر نے حصہ لیا۔
محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں میں کسان کارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا
A front desk has been established in connection with the distribution of Kisan Card in the Department of Agriculture Extension, Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اگست، 2024ء 21؍صفر المظفر 1446ھ) ––محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں میں کسان کارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کسان بھائیوں کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جن کے کسان کارڈز تیار ہو چکے ہیں اور جن کو 8070سے کارڈ وصولی کا مسیج مل چکا ہے وہ بنک آف پنجاب اور محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کے باہمی تعاون اور اشتراک سے قائم کردہ اس فرنٹ ڈیسک سے اپنے کسان کارڈ وصول کر سکتے ہیں۔
محمد ابرار سکنہ پرانا سروہا نے مقدمہ درج کروایا
Muhammad Ibrar of Purana Saroha registered burgalry case
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اگست، 2024ء 21؍صفر المظفر 1446ھ) ––محمد ابرار سکنہ پرانا سروہا نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے کیری ڈبہ رکھا ہوا ہے اور میں اپنے بھائی جبار جو کہ بیرون ملک ہوتا ہے کا مکان تیار کروا رہا ہوں۔گزشتہ روز والی بال میچ دیکھنے گیا ہوا تھا اور جب واپس آیا تو مکان سے کٹر گرینڈر،اسٹینڈ والا پنکھا،ڈرل مشین غائب تھے جنہیں نامعلوم ملزمان میری غیر موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر کے لے گئے ہیں۔ادھر فرخ نامی شخص نے 15پر کال کر کے بتایا کہ اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ہے۔
آزاد پتن کوسٹر حادثے میں ڈرائیور کنڈیکٹر سمیت جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی فہرست اور حادثے کی تفصیلات جاری
The list of 26 people who died in the Azad Patan coaster accident, including the driver conductor, and the details of the accident are released
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، اگست، 2024ء 21؍صفر المظفر 1446ھ) ––ڈپٹی کمشنر سدہنوتی آزاد ریاست جموں کشمیر عمر فاروق نے آزاد پتن کوسٹر حادثے میں ڈرائیور کنڈیکٹر سمیت جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی فہرست اور حادثے کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق کوسٹر Les 744 راولپنڈی سے پلندری نالیاں آزادکشمیر جا رہی تھی کہ صبح ساڑھے نو بجے کہوٹہ کے قریب ازاپتن میں حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ڈرائیور کنڈیکٹر سمیت 26 افراد جاں بحق ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں 21 مرد،4 خواتین اور 1 کمسن بچہ شامل ہے۔گاڑی میں سوار 25 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سدہنوتی کے اکلوتے زخمی محمد اقسیم کو ہسپتال لے جایا جا رھا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق ضلع سدہنوتی،ایک کا تعلق نکیال کوٹلی،3 کا تعلق ضلع ایبٹ آباد اور 14 کا تعلق کا ضلع راولپنڈی سے تھا جن میں کلرسیداں کے باپ بیٹا ملک عبدالحمید اور ان کا 22 سالہ بیٹا محمد وسیم بھی شامل ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام بدنصیب مسافروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔عمر فاروق ڈرائیور ولد محمد اسماعیل سکنہ بلاوڑہ کوٹلی ستیاں۔کنڈیکٹر جواد اسرار ولد محمد اسرار سکنہ چھے چھن سدہنوتی،محمد بشیر ولد سعید محمد دپری کہوٹہ،علی اصغر ولد محمد صادق سکنہ نکیال کوٹلی،گل اعظم ولد مظفرخان سکنہ چھے چھن سدھنوتی،محمد ریاض ولد میرداد سکنہ راولپنڈی،فرید احمد ولد محمد کریم سکنہ گل کوٹ سدھنوتی،کامران ستی ولد میر محمد سمبلاہ کہوٹہ،عمر فاروق مغل ولد خالد مغل سکنہ موتی بازار راولپنڈی عمر 17 برس،ظفراحمد ولد گزار یوسف سکنہ کھروٹہ نالیاں سدھنوتی،محمد اقسیم ولد منشی خان ساکن پنتھل سدھنوتی،الیاس قریشی ولد غلام نبی سکنہ راولپنڈی،عبید عرف قیصر ولد منیر سکنہ پینتھل سدھنوتی،کرن بی بی دختر محمد اقبال سکنہ سمبلاہ کہوٹہ،روزی زوجہ عنصر کہوٹہ،محمد وسیم ولد ملک عبدالحمید عمر 22 سال کلرسیداں،خالد محمود مغل ولد آغا عبدالرشید راولپنڈی،محمد واحد ولد ظفر احمد سکنہ کھروٹہ نالیاں،ملک حمید ولد محمد اکرم کلرسیداں،جمشید ولد علی اصغر،نزراں بی بی زوجہ جمشید،جنید ولد جمشید عمر 16 برس ساکنان ایبٹ اباد، معین حیدر مغل ولد خالد مغل عمر 19 برس،عبدالوہاب ولد عبدالرزاق ساکنان راولپنڈی۔یاد رہے کہ کوسٹر حادثے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر سھنوتی نہ صرف ماتحت عملے کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے بلکہ گھنٹوں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ بھی نعشوں کی شناخت میں مصروف رہے مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد بھی حادثے کی اطلاع ملنے پر مصروفیات ترک کرکے کہوٹہ ہسپتال پہنچے سی پی او اور سی ٹی او راولپنڈی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا مگر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بڑے حادثے کے باوجود کہوٹہ نہ آئے اسی طرح مقامی رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق بھی کہوٹہ آئے نہ ان کا کوئی تعزیتی بیان جاری ہوا۔