DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Utility Store Employees to Be Relocated After Closure, Assures PML-N Leader

یوٹیلیٹی سٹور بند ہونے کے بعد ملازمین کو منتقل کیا جائے گا، رہنما مسلم لیگ ن کی یقین دہانی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اگست، 2024ء 20؍صفر المظفر 1446ھ) –– مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی کے چیئرمین انجینئر قمراسلام راجہ نے ایک بیان میں یوٹیلیٹی سٹورز کے تمام ملازمین کو یہ یقین دھانی کروائی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے کے بعد انہیں دوسروں محکموں میں کھپایا جائے گا انہوں نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام دوکانیں چلانا اور سودا سلف فروخت کرنا نہیں بلکہ عوامی مفاد میں پالیسیاں بنانا ہے ماضی میں ملک بھر میں جی ٹی ایس بسیں چلا کرتی تھیں جن کے بہترین اڈے بھی تھے ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے سو بسیں خریدی جاتیں جو چند برس بعد ہی کھٹارہ ہو کر ورکشاپوں میں کھڑی ہو جاتیں اور کباڑ کے باؤ نیلام ہوتی تھیں جبکہ نجی شعبے میں اقساط پر بسیں خریدنے والوں نے نہ صرف لوگوں کو بہترین سروس مہیا کی بلکہ اس نے اگلی ہی برس اپنے بیٹے میں دس بسوں کا مزید اضافہ کرلیا مگر جی ٹی ایس مسلسل خسارے میں رہنے کے بعد بند کردی گئی اسی طرح یوٹیلٹی سٹور بھی سرکاری سرپرستی کے باوجود اپنا معیار برقرار نہ رکھ سکے حکومت نے انہیں بند کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے ہم یوٹیلیٹی سٹوروں کے ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی ملازمتوں کو ہک تحفظ دیں گے انہیں دیگر محکموں میں منتقل کردیا جائے گا یہ مطمئن رہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 26, 2024 – 20 Safar 1446 AH)—Engineer Qamar-ul-Islam Raja, Member of the National Assembly and Chairman of the District Development Committee, Rawalpindi, has assured all employees of Utility Stores that they will be accommodated in other departments following the closure of these stores.

In a statement, Raja supported the government’s decision to shut down Utility Stores nationwide, stating that it is not the government’s role to run shops and sell goods but to formulate policies in the public interest. He compared the situation to the past government-run GTS buses, which, despite having excellent terminals, eventually became obsolete and were sold as scrap after years of financial losses. In contrast, private bus operators not only provided better services but also expanded their fleets.

Raja emphasized that the decision to close Utility Stores is correct and reassured the employees that their jobs will be protected and they will be transferred to other departments, urging them to remain at ease.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کی سربراہی میں معذوری کے تعین اور ان کی رجسٹریشن کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا

A medical board was formed for the determination and registration of the disabled under the leadership of MS Dr. Abida Parveen in THQ Hospital Kallar Syedan

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اگست، 2024ء 20؍صفر المظفر 1446ھ) –– محکمہ سماجی بہبود پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کی سربراہی میں معذوری کے تعین اور ان کی رجسٹریشن کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جہاں ہفتہ کے روز 61معذور افراد کا میڈیکل چیک آپ کیا گیاجس میں سے 32افراد کی تصدیق،پانچ کو فٹ،22افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیاہے جبکہ دو افراد کو پہلے ہی معذوری سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا تھا۔تشکیل دہئے گئے میڈیکل بورڈ میں میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر راجہ زکاء اللہ سمیت تحصیل کوارڈینیٹر آصف جاوید چیمہ،چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ضیغم مظفر، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر ربعہ جمیل،جنرل سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،ماہر امراض چشم ڈاکٹر تہمینہ اشفاق،ای اینڈ ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر فہیم احمد اورارتھوپیڈک ڈاکٹر عمیر اسلم رانانے معذور افراد کا تفصیل سے چیک آپ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ معذوری سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد ان کا نادرا” معذوری شناختی کارڈ” جاری کرے گا جس کے بعد کلر سیداں میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ دفترسے ان کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان کو ہمت کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے بعد انہیں باقاعدہ مالی امداد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

منگال میں گھر میں داخل ہو کر قبضہ کرنے کی کوشش، تشدد کا نشانہ بناکر مرد و خواتین کو زخمی کر دیا

Man and women were attacked after trying to enter and occupy the house in Mangal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اگست، 2024ء 20؍صفر المظفر 1446ھ) –– گھر میں داخل ہو کر قبضہ کرنے کی کوشش، تشدد کا نشانہ بناکر مرد و خواتین کو زخمی کر دیا۔ عامر شہزاد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں منگال کلر سیداں کی رہائشی ہوں گزشتہ روز بوقت قریب دس بجے دن میں اپنی والدہ مختار بیگم اور بیوی کومل اور بھابھی ثمینہ خرم اپنے گھر پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں مسمیان محمد مختار مسلح ڈنڈا،محمدعمران مسلح پسٹل،اسامہ مختار مسلح پسٹل،سجاد حسین مسلح سریا اور مسماۃ مطلوب بیگم مسلح ڈنڈا ہمراہ پانچ نامعلوم اشخاص ناجائز قبضہ کرنے کی نیت سے ہمارے گھر میں داخل ہو گئے،سجاد حسین نے آتے ہی میری والدہ جو کہ عمر رسید ہ ہیں کو سریا مارا جو میری والدہ کے بائیں ہاتھ پر لگا جس سے میری والدہ کی چھوٹی انگلی زخمی ہو گئی۔عمران اور اسامہ نے پسٹل لہراتے ہوئے کہا کہ مکان خالی کر دو ورنہ تمہیں جان سے مار دیں گے۔اس دوران عورتوں نے میری والدہ،بیوی اور بھابھی کو زدوکوب کر کے زخمی کر دیا۔ادھر تفتیشی آفیسر اے ایس آئی راجہ محمد زبیر نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ دریں اثناء کلر سیداں کے علاقے بشندوٹ میں محمد وحید نامی شخص کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ہے۔

چوآخالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا پراجیکٹ سردخانے کی نزر

Choa Khalsa gas supply project still not completed as 7 years pass

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اگست، 2024ء 20؍صفر المظفر 1446ھ) –– کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا پراجیکٹ سردخانے کی نزر،2017 میں 72 کروڑ کی لاگت سے شروع ہونے والا کام آج 7 برس بعد بھی کسی مسیحا کا منتظر ہے۔کئی حکومتیں بدل گئیں یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چوآخالصہ،سہوٹ صدرہ،ٹکال،سموٹ،سہوٹ بگیال،سہوٹ بدھال،کنوہا،ستھوانی،چک ستھوانی،دھمالی،سدہ کمال،چک مرزا سمیت درجن بھر مواضعات میں سوئی گیس کی منظوری دی تھی نوازشریف کے بعد شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنے انہوں نے 2017 میں اس منصوبے کی کل لاگت 72 کروڑ سوئی ناردرن کے اکاونٹ میں منتقل کرکے کام کا آغاز کیا گوجرخان کے قصبہ حبیب چوک سے سوئی گیس کی مین لائن بیول تک بچھائی گئی جہاں سے ایک لائن سموٹ اور دوسری ٹکال،چوآخالصہ، سہوٹ،کنوہا،ستھوانی،دھمالی سے چک مرزا اور سدہ کمال اور چکمرزا تک بچھائی گئی جس کے دوسرے مرحلے پر چوآخالصہ،سہوٹ،کنوھا،سھتوانی سمیت متعدد بستیوں میں برانچ لائینیں بچھائی نہ جا سکیں،مسلم لیگ نے چوآخالصہ،کہوٹہ اور مری میں بیک وقت سوئی گیس کے منصوبے شروع کر رکھے تھے جو جتنا بااثر تھا وہ زیادہ پائپ اپنے علاقوں میں لے گیا۔چوآخالصہ قانون گو ے بارہ سے زائد مواضعات میں سوئی گیس کی لائینیں بچھائی جانی تھیں چند ایک پر پچھلی حکومت کے دور میں کام ہوا موجودہ حکومت کے دور میں یہ کام تقرہبا ٹھپ ہو چکا ہے کسی ایک بستی میں کام نہیں ہو رھا نہ ہی ابھی تک کسی ایک بستی میں اسے مکمل کیا گیا شاہد خاقان عباسی کے زمام اقتدار میں شروع ہونے والا کام عمران خان کے دور میں تقریبا بند رہا ان کے بعد شہبازشریف ائے تو اس دور میں مختلف ابادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری رھا۔ کاکڑ کی نگران حکومت میں یہ کام کچھوے کی چال چلنے لگا پھر شہبازشریف دوبارہ وزیراعظم بنے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور رکن قومی اسمبلی قرار پائے ان کی تھوڑی بہت توجہ مری پر مرکوز ہے کلرسیداں ان کی کسی قطار میں شمار ہی نہیں ہوتا اور خود بھی یہاں دفتر قائم کرکے بیٹھنے کا وعدہ فراموش کر چکے ان کی عدم توجہی سے سوئی گیس کا یہ پراجیکٹ مکمل طور پر بند پڑا ہے کئی حکمران آئے اور چلے گئے یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا جس سے اس کی تعمیری لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے کوئی کلرسیداں کا پرسان احوال نہیں لوگ اتے ہیں ووٹ لے کے چلے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چوآخالصہ سوئی گیس منصوبہ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا یہاں کے لوگ بھی حد درجہ بے حس ہیں وہ چاہتے ہیں کہ وہ کسی کے منہ نہ لگیں صدائے احتجاج بھی بلند نہ کریں اور کوئی غیبی قوت چٹکی بجا کر ان کے مسائل حل کردے ان کی اسی روش کی وجہ سے چوآخالصہ پل کی لمبائی 66 فٹ کم کردی گئی اونچائی میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا شاہ خاکی پل کا ڈیزائن ہی ختم کرکے وہاں نسبتا چھوٹا اور موڑوں والا پل تعمیر کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ٹینڈر اخبارات کو جانے کو تیار ہے مگر علاقے کے کسی سیاسی سماجی رہنما کو اس ناانصافی پر احتجاج کی توفیق نہیں ہوئی یہاں کے لوگوں کا یہی رویہ یہاں کی پسماندگی کا اصل سبب ہے مقامی حلقوں نے وزیراعظم میاں شہبازشریف سے صورتحال کا نوٹس لینے اور منتخب رکن قومی اسمبلی اسامہ سرور کو مری سے باہر نکل کر کہوٹہ کلرسیداں کے لوگوں کی اشک شوئی کا حکم دیں ورنہ ائندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو عوامی احتساب کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

مہیرہ سنگال کے مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال کی چار دیواری، کمرہ، پنکھے واٹر کولر وغیرہ کے لیئے لاکھوں روپے عطیہ کر دیئے

The philanthropists of Maira Sanghal donated lakhs of rupees for the four walls, room, fans, water cooler etc. of Government Primary School

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اگست، 2024ء 20؍صفر المظفر 1446ھ) –– بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ نمبر 1 مہیرہ سنگال کے مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال کی چار دیواری، کمرہ، پنکھے واٹر کولر وغیرہ کے لیئے لاکھوں روپے عطیہ کر دیئے۔نمبردار راجہ ذوالفقار علی،راجہ امجد حسین راجہ زاہد حسین،راجہ محمد منصور،راجہ یاسر عزیز،راجہ احسن صغیر اور دیگر عطیات دینے والوں میں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button