DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: Over 1,100 Positions Vacant in Rawalpindi District Health Department, Despite Significant Budget Allocation
ضلع راولپنڈی کے شعبہ صحت میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس سٹاف سمیت1153 آسامیاں خالی
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24 اگست، 2024) – ضلع راولپنڈی کے شعبہ صحت میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس سٹاف سمیت1153 آسامیاں خالی ہیں۔ سالانہ بجٹ چھ ہزارنوسو69اعشاریہ2سو ملین روپے ہے جس میں سے صرف تنخواہوں کی ادائیگی پر5ہزار ایک سو73اعشاریہ406ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔راولپنڈی میں صحت کی سہولتوں کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ضلع میں پانچ ٹیچنگ ہسپتال،سات تحصیل ہسپتال،نو رورل ہیلتھ سنٹر ،99بنیادی مراکز صحت ہیں جن میں سے61 چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔13 ڈسپنسریاں اور تیرہ ہی زچہ بچہ سنٹر ہیں۔تحصیل ہسپتال ،رورل ہیلتھ سنٹر اور بی ایچ یوز میں6سو بستروں کی سہولت بھی موجود ہے۔افرادی قوت میں475ڈاکٹرز، 203نرسز ،219ویکسی نیٹرز، 354 تربیت یافتہ برتھ اٹینڈنٹس،2254 سینٹری پٹرول ،(1500الگ ڈیلی ویجزپر بھی ہیں ) ،1240 لیڈی ہیلتھ ورکرز،69لیڈی ہیلتھ سپروائزرز ،646فیلڈ سٹاف کے علاوہ131 کنسلٹنٹ بھی ہیں۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 24, 2024) – A recent report has revealed that 1,153 positions, including doctors and paramedics, remain vacant in the Rawalpindi District Health Department. Despite an annual budget of PKR 6,969.2 million, a staggering PKR 5,173.406 million is spent solely on salaries. The district boasts five teaching hospitals, seven tehsil hospitals, nine rural health centers, and 99 basic health units, with 61 operating 24/7. Additionally, the district has 13 dispensaries, 13 maternity centers, and a total of 600 beds available across the hospitals, RHCs, and BHUs. The workforce includes 475 doctors, 203 nurses, 219 vaccinators, 354 trained birth attendants, 2,254 sanitary patrols (1,500 on daily wages), 1,240 lady health workers, 69 lady health supervisors, 646 field staff, and 131 consultants.
اسلام آباد زون کی ٹیمپرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی
Action against the mafia involved in buying and selling of tempered vehicles in Islamabad zone
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24 اگست، 2024) –ٹیمپرڈ گاڑیاں – ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کاروائی ,ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیمپرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی,ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کی شکایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی چھاپہ مار کاروائی ,چھاپہ مار کاروائی میں ٹیمپرڈ مافیا کے 2 سرگرم کارکن گرفتار ,گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز تصور اور رضوان اللہ خان کے نام سے ہوئی , ملزمان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ٹیمپرڈ گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث تھے۔ ملزمان نے لگژری گاڑی کو جعلی کسٹمز امپورٹ دستاویزات کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں رجسٹر کرنے کی کوشش کی,ملزمان نے رجسٹریشن کروانے کے لیے خود کو حساس ادارے کے ملازم ظاہر کیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے