DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Pakistan Army Films New Patriotic Song for Defence Day in Kallar Syedan

یوم دفاع چھ ستمبر کے حوالے سے پاکستان آرمی نے نیا ملی نغمہ تیار کیا جس کی شوٹنگ کلرسیداں کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اگست، 2024ء 17؍صفر المظفر 1446ھ) ––یوم دفاع چھ ستمبر کے حوالے سے پاکستان آرمی نے نیا ملی نغمہ تیار کیا ہے جس کی شوٹنگ جمعہ کو کلرسیداں کے قریب کی گئی جہاں اس کی ریکارڈنگ مکمل کی گئی جس کے لیئے 9 من گلاب کی پتیاں ایک فرضی تابوت اور سنگ مرمر کی قبر ساتھ لائی گئی تھی جس میں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے عمل کو دکھایا گیا ہے اس فلم بندی میں پاک فوج کی گاڑیوں نے بھی حصہ لیا ایک فرضی شہید کے جسد خاکی کے کو بازار سے گزارتے ہوئے 9 من پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے سے روات کلر روڈ پر واقع چوکپنڈوری بازار دلکش منظر پیش کر رھا تھا یہ نیا ملی نغمہ 6 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 24, 2024) – In preparation for Defence Day on September 6, the Pakistan Army has produced a new patriotic song. The shoot took place near Kallar Syedan on Friday, where the recording was completed. For the filming, 9 maunds of rose petals, a symbolic coffin, and a marble grave were brought to the site to depict the burial of a martyr with full military honors. Pakistan Army vehicles also participated in the filming. The scene of the symbolic martyr’s body being carried through the bazaar, with 9 maunds of rose petals showered upon it, created a captivating sight on the Rawat-Kallar Road near Chowk Pindori. This new patriotic song is set to be released on September 6.

چوآخالصہ میں قائم ائیسکو آپریشنل سب ڈویژن کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

Certificate of Appreciation for Engineer Chaudhry Jamal Latif, SDO of IESCO Operational Sub-Division based in Choa Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اگست، 2024ء 17؍صفر المظفر 1446ھ) ––آپریشنل چیف انجینئر آئیسکو محمد اسلم خان اور جنرل منیجر محمد سرور خان نے ائیسکو ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں کلرسیداں کے نواحی قصبہ چوآخالصہ میں قائم ائیسکو آپریشنل سب ڈویژن کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور کہا کہ ائیسکو دن رات محنت کر کے صارفین کے مسائل حل کرنے والے اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کو فراموش نہیں کرتی بلکہ ان کی عمدہ کارکردگی کی بھی معترف ہے جس سے ہماری نیک نامی ہوتی ہے یاد رہے کہ ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ تحصیل کلرسیداں کی دوسری سب ڈویژن ہے جو کا بیشتر ایریا دشوارگزار پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے اس کا بارڈر مشرق میں دریائے جہلم کے اس پار سب ڈویژن ڈڈیال ضلع میرپور اور سہنسہ ضلع کوٹلی آزادکشمیر،شمال میں نارہ مغرب میں کلرسیداں اور جنوب میں بیول سب ڈویژن سے ملتا ہے دوردراز ایریا کے باوجود چوآخالصہ سب ڈویژن کی کارکردگی سالہاسال سے انتہائی عمدہ قابل تحسین اور باعث تقلید رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہاں کے صارفین سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام افسران اور ماتحت عملے سے انتہائی پیار کرتے ہیں اور ان کے مابین خوداعتمادی کے رشتے قائم ہیں۔

حکومت بلاتاخیر نجی سکولوں اور پرائیویٹ کلینکوں کو اپنی تحویل میں لے کر ان کی کوٹ کھسوٹ بند کرے

The government should immediately take over the private schools and private clinics and stop their exploitation

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اگست، 2024ء 17؍صفر المظفر 1446ھ) ––نوجوان قانون دان شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بلاتاخیر نجی سکولوں اور پرائیویٹ کلینکوں کو اپنی تحویل میں لے کر ان کی کوٹ کھسوٹ بند کرے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم اور صحت گورنمنٹ کی بنیادی اور لازمی ذمہ داری ہوتی ہے ہمارے ہاں نجی شعبے نے تعلیم اور صحت کو باقاعدہ بزنس کی شکل دے رکھی ہے تعلیم اور صحت کے نام پر لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا یے یہی وجہ ہے کہ نجی شعبے میں یہ ادارے مکمل ناکام ہو چکے ہیں ان کا کام صرف لوٹ مار رہ گیا ہے انہوں نےوزیراعظم میاں شہباز شریف،ارکان پارلیمنٹ،اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے استدعا کی ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں اور پرائیویٹ کلینک پر پابندی عائد کریں اور ان کے معاملات گورنمنٹ خود چلائے اور ان سے حاصل آمدنی کو دیہاتی علاقوں میں ہر موضح کی حد تک بوائز اور گرلز کا علیحدہ علیحدہ سکول قائم کیا جائے اور یونین کونسل کی سطح پر میڈیکل کی بہتر سہولیات 24 گھنٹے مہیا کرکے بجی شعبے سے عوام کو نجات دلائی جائے

– کلر سیداں سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔

A first year student was abducted from Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اگست، 2024ء 17؍صفر المظفر 1446ھ) –– کلر سیداں سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔مغویہ کے والد نے مقدمہ درج کروایا کہ میری 19 سالہ بیٹی(ع)گزشتہ روز صبح 8بجے کالج گئی اور گھر واپس نہ آئی جس کی تلاش کیلئے میرا بھائی عنصر محمود کالج گیا جہاں چوکیدار نے بتایا کہ تقریبا دس بجے ایک لڑکا آیا تھا جس نے کہا کہ (ع) میری کزن ہے اس کو باہر بلوائیں جس کے بعد وہ اس لڑکے کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چلی گئی۔والد کے مطابق شہباز سکنہ واہ کینٹ نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا تھا مگر میں نے انکار کر دیا تھا اور رشتہ دوسری جگہ طے کر دیا تھا،مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو شہباز نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔ادہر کلر سیداں پولیس نے عدنان پذیر کے قبضے سے 535گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

شیخ شعور قدوس نے دبئی کے دورے پر گئے

Sheikh Shaoor Qadoos on tour of Dubai

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، اگست، 2024ء 17؍صفر المظفر 1446ھ) ––دبئی میں مقیم سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس مرحوم کے فرزند شیخ شعور قدوس نے دبئی کے دورے پر گئے کلرسیداں و گردونواح کی سیاسی سماجی اور کاروباری حضرات کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا جس میں ملک محمد فیاض سندھو، عبدالمجید مغل، چوہدری ابرار گجر،راجہ نوید قیصر،راجہ عابد، راجہ ثاقب محمود،راجہ عدنان محسن، ارشد مغل،راجہ صائم،محمد تسلیم اور دیگر نے شرکت کی۔شیخ شعور قدوس نے انہیں دبئی آمد پر خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ مختلف الخیال افراد کا ایک ساتھ مل بیٹھنا احسن عمل ہے جس سے دوریاں ختم ہوتی ہیں اور ایک دوسرے کے خیالات سے رہنمائی بھی ملتی ہے ہم سب اپنی اپنی جماعتوں میں رہ کر بھی کلرسیداں کی خدمت کرسکتے ہیں جس کے لیئے باہمی رواداری اور اعتماد اشد ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button