DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Bypass Project Delayed for Seven Years, Becomes a Nightmare for Locals

کہوٹہ بائی پاس منصوبہ سات سال سے تاخیر کا شکار، مقامی لوگوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اگست2024)
سات سال سے جاری کہوٹہ بائی پاس کا منصوبہ “مسلہ کشمیر”بن گیا مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے، منٹوں کا سفر کا گھنٹوں پر محیط ہو گیا ہے مسافروں تھکاوٹ سے چور جبکہ ٹرانسپورٹر حضرات بھی سخت پر شان،تفصیل کے مطابق کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس پر گزشتہ سات سالوں سے جاری کام سست روی کا شکار غیر معیاری اور ناقص مٹریل استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے۔ کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو تا حالمعاوضہ نہ مل سکا۔ متاثرین کے کھیت کاروبار اور زرعی زمینیں، پائپ، سولر سسٹم، سپل وے، بورز، حفاظتی دیواریں، بند، محکمہ کی بھاری مشینری نے تباہ کر دیئے۔ ندی نالوں کو مٹی سے بھرنے کی وجہ سے پانی کا رخ کھیتوں اور زرعی زمینوں کی جانب ہونے کی وجہ سے بائی پاس کے ارد گرد کی زمینیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کسانوں اور مالکان کی زرعی فصلیں اور پھلدار پودے تباہ ہوگئے۔ جبکہ محکمہ این ایچ اے (نیشنل ہائی وے اتھارٹی)انتہائی سست روی سے کام کر رہا ہے

Mator (Pothwar.com, Reporter Kabir Ahmed Janjua, August 24, 2024) – The Kahuta Bypass project, ongoing for the past seven years, has become a major source of frustration for the local population, likened to the unresolved “Kashmir issue.” The project shows no signs of completion, leaving the public without any relief. A journey that once took minutes now stretches into hours, leaving travellers exhausted and transporters distressed.

According to details, the work on Kahuta-Rawalpindi Road and the Kahuta Bypass has been progressing at a snail’s pace, with substandard materials being used and the speed of construction almost negligible. The affected residents of the Kahuta Bypass have yet to receive compensation. Their fields, businesses, and agricultural lands, along with essential infrastructure like pipes, solar systems, spillways, bores, and protective walls, have been destroyed by heavy machinery from the authorities.

The riverbeds have been filled with soil, causing water to flood the fields and agricultural lands around the bypass, turning them into large ponds. Farmers and landowners have seen their crops and fruit-bearing plants ruined. Meanwhile, the National Highway Authority (NHA) continues to work at a painfully slow pace.

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء گیلانی کی جامع مسجد مکی آمد

Arrival of SHO Police Station Kahuta Syed Zaka Gillani at Jama Masjid Makki

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اگست2024)
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء گیلانی کی جامع مسجد مکی آمد،ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی سے ملاقات،نمازیو ں سے خطاب بھی کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء گیلانی کہوٹہ کے معروف دینی درسگاہ جامع مسجد مکی میں تشریف لائے اور ممتاز عالم دین ممبر ضلعی امن کمیٹی وجمعیت علماء پاکستان تحصیل کہوٹہ ناظم عمومی مولانا قاری عثمان عثمانی سے ملاقات اور نماز جمعہ کے نمازیوں سے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں مولاناقاری عثمان عثمانی کی دینی،رفاعی اور فلائی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی عوام علاقہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے دروازے آپ لوگوں کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں جس کو کوئی بھی کام ہو بلا ججک میرے پاس آ سکتا ہے انشاء اللہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔

راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان کی والدہ کےنماز جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

A Large number of political and social personalities participated in the funeral prayers of the mother of Raja Zahoor of Gorra Rajgan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اگست2024)
راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان کی والدہ ماجدہ سپرد خاک نماز جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے معروف ٹرانسپورٹروممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان کی بھابھی جان، راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان کی والدہ ماجدہ، چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کی خالہ جان،راجہ خورشید آف گوہڑہ راجگان کی اورراجہ وقاص مجید کی تائی جان، راجہ احتشام جنجوعہ المعروف شاموراجہ کی ممانی جان اور راجہ حنان ظہور کی دادی جا ن وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوہڑہ راجگان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،ناظم اعلیٰ جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ افضل رضوی،صدر اہلیسنت جماعت مولانا ادریس ہاشمی،مولانا آصف القادری،چیئرمین سجا د ستی، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، چیئرمین راجہ شوکت حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ،راجہ وقار اسلم جنجوعہ،وائس چیئرمین مرزا مسعود،وائس چیئرمین سردار طاہر بیور، نوجوان سیاسی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)،کونسلر خان طاہر، کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری،راجہ علی اصغر سانج،خاور جنجوعہ ہنیسر،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں،راجہ ثقلین ممیام،راجہ شجاع جنجوعہ ممیام،آفتاب کیانی نارہ، راجہ قمر یعقوب کہوٹہ،راجہ احسان وحید پکھڑال راجپوت،سرفراز قریشی یوتھ ونگ،راجہ عبداللہ ابراہیم ایڈووکیٹ،راجہ وقار محبوب، ملک زین العابدین،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button