کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، اگست، 2024ء 16؍صفر المظفر 1446ھ) –– تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی میں 12کے قریب مردہ مرغیاں برآمد کر کے استغاثہ مرتب کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو بھیجوا دیا جس پر اے سی اشتیاق اللہ خان نیازی نے گاڑی کے مالک مرزا نعمان علی کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تین روز قبل مہنگے داموں روٹی اور صافی گوشتی فروخت کرنے پر 8 ہوٹلز،تندور اور چکن شاپس کو سر بمہر کرتے ہوئے انہیں مجموعی طور پر 45000 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے انہیں ڈی سیل کر دیا اے سی کلرسیداں نے گوجرخان روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا اور جرمانے کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ائندہ جرمانے نہیں کیئے جائیں گے مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی جائیں گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 23, 2024) –– Tehsil Health Inspector Raja Abdul Jabbar, acting on a tip-off, conducted a raid and discovered approximately 12 dead chickens in a poultry supply vehicle. A legal case was filed, and the matter was referred to Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi. The AC imposed a fine of Rs. 10,000 on the vehicle owner, Mirza Nauman Ali.
In another operation three days ago, the Assistant Commissioner sealed eight hotels, tandoors, and chicken shops for selling overpriced bread and substandard meat, imposing a total fine of Rs. 45,000 before unsealing them. Additionally, a crackdown on illegal encroachments was carried out on Gujar Khan Road, with fines issued and a stern warning that future violations will result in arrests and legal action.
کلر سیداں کی حدود میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چرا لی گئی۔
Goods and cash worth lakhs of rupees were stolen in three different incidents of theft in the limits of Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، اگست، 2024ء 16؍صفر المظفر 1446ھ) ––کلر سیداں کی حدود میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چرا لی گئی۔کرن فاروق نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند محمد احتشام بیرون ملک ہوتا ہے اور مجھے یہ گھر حق مہر کے طور پر ملا ہوا ہے۔میں گزشتہ روز اپنی والدہ کے گھر گئی ہوئی تھی جب صبح واپس آئی تو دیکھا دونوں گیٹوں کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ میرے گھر سے ایک عدد ایل ای ڈی، سولر سسٹم مالیتی دو لاکھ روپے،دو عدد کمبل،پانچ عدد پلاسٹک کی کرسیاں اور کچن سے کھانے پینے کا سامان چوری کر لیا گیا ہے،دریں اثناء محمد اشفاق منہاس نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر میرا اور میرے بھانجے کا موبائل فونز اور اظہر محمود کی قمیض میں موجود دس ہزار روپے کی رقم چوری کر کے قمیض کو مکان کی چھت پر پھینک دیا۔ادھر طلحہ نامی شخص نے 15پر کال کر کے بتایا کہ اس کا موبائل فون چوری ہو گیا ہے۔ پولیس نے مصطفی اویس سے ایک عدد بوتل شراب برآمد کر لی ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے لیئے ٹیم دفتر یوسی چوآخالصہ میں موجود رہے گی
For the survey of Benazir Income Support Program, the team will be present in the office of UC Choa Khalsa from 9 am to 4 pm on Friday and Saturday
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، اگست، 2024ء 16؍صفر المظفر 1446ھ) ––بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے لیئے ٹیم جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں صبح نوبجے سے شام چار بجے تک دفتر یوسی چوآخالصہ میں موجود رہے گی جو لوگ اپنا نام رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہوں وہ اپنے شناختی کارڈ سمیت وہاں تشریف لے جائیں بینظیر انکم سپورٹ سے رقم لینے والی خواتین و حضرات کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنا ریکارڈ اپڈنٹ کروا لیں ورنہ وہ 31 اگست کے بعد کسی بھی امداد کے اہل نہیں رہیں گے۔