DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Assistant Commissioner Unveils Master Plan to Beautify City and Accelerate Development Projects
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایشہ ظفر کا کہوٹہ شہر کے لیئے ماسٹر پلان تیار
کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،22اگست2024)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایشہ ظفر کا کہوٹہ شہر کے لیئے ماسٹر پلان تیارپنجاڑ چوک کہوٹہ تا سلاٹر ہاؤس گرین بیلٹ بنانے اور سٹریٹ لائٹس کو دھپری تک بڑھانے کی یقین دہانی۔ 45کروڑ کے جاری منصوبہ جیوڑہ تا پنجاڑ چوک
محکمہ ہائی وے کا رکا ہوا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی ایس ڈی او ہائی وے سہیل احمد، سب انجینیئر اعجاز ناصر، سب انجینیئر کوثر کو کام کی رفتار تیز کرنے اور عوامی مشکلات کے ازالے کی ہدایت۔اس موقع پر SDOسہیل احمد نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو بتایا کہ دھپری تا پنجاڑ چوک سڑک کے بقیہ کام کو چند ہفتوں میں مکمل کرینگے۔دھپری ایریا میں کھدائی کرکے ”سب بیس ان پراگرس اور پرانا مٹیر یل نکالنےکے بعد گیڑا ڈال کر روڑی اور آٹھ انچ کریش ڈالی جائے گی۔ دو لیئر کارپٹ کاکام تین ماہ تک مکمل ہوگا۔ بارش کی وجہ سے کام میں رکاوٹ پیدا ہو ئی ہے۔ ٹریفک مسائل کے ساتھ عوام کی تکلیف اور مشکلات کا احساس ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے اس موقع پر کہا کہ کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہوٹہ شہر ی علاقہ پنجاڑ چوک تا سلاٹرہاؤس تک سڑک کے وسط میں ڈیوائیڈرز کو ختم کرکے گرین بیلٹ اور سڑک کےدرمیان میں سٹریٹ لائٹس لگا کر شہر کی خوبصورتی بارے تجاویز پر ایکشن لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے لیئے روڈ کے دونوں اطراف نالوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر تاتاجروں، وکلا شہریوں نے شہر کی خوبصورتی کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کے اقدامات کو سراہا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, August 22, 2024) – Assistant Commissioner Ayesha Zaffar has announced the development of a master plan for the beautification of Kahuta city. The plan includes the creation of a green belt from Panjar Chowk to the Slaughterhouse and the extension of streetlights up to Dhapri. The ongoing 450 million rupee project from Jiora to Panjar Chowk, managed by the Highway Department, has entered its final stages.
During a site visit, Assistant Commissioner Ayesha Zaffar directed SDO Highway Sohail Ahmed, Sub-Engineer Ijaz Nasir, and Sub-Engineer Kausar to expedite the work and address public grievances. SDO Sohail Ahmed assured that the remaining roadwork from Dhapri to Panjar Chowk would be completed within weeks, with the sub-base preparation and two-layer carpeting to be finished in three months, weather permitting.
Commissioner Zaffar emphasized that there will be no compromise on the speed and quality of the work. She also promised to enhance the city’s beauty by removing road dividers and installing green belts and streetlights along the central road.
Additionally, drainage systems will be built on both sides of the road. Local traders, lawyers, and citizens praised Assistant Commissioner Ayesha Zaffar’s initiatives to improve the city’s aesthetics.
آستانہ عالیہ سیاح شریف کے زیر انتظام سالانہ عظیم الشان عرس مبارک
Annual Grand Urs Mubarak organized by Astana Aliya Sayah Sharif
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اگست2024)
صدر انٹرنیشنل مشائخ کونسل برطانیہ صاحبزادہ سائیں فیضان فاروق زیب آستانہ عالیہ سیاح شریف کے زیر انتظام سالانہ عظیم الشان عرس مبارک شہنشاہ حضرت بابا گودڑی بادشاہ ؒحضرت قبلہ سائیں فاروق حسین صادق ؒکا انعقاد،بڑھی تعداد میں مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت، سائیں فاروق حسین صادق ؒ کے دربار شریف پر چادر چڑھائی گئی اور دعا کی گئی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل آستانہ عالیہ نین سکھ سیاح شریف کوٹلی روڈ کشمیر ہاؤس کہوٹہ میں صدر انٹرنیشنل مشائخ کونسل برطانیہ صاحبزادہ سائیں فیضان فاروق زیب آستانہ عالیہ سیاح شریف، سائیں عمران فاروق حسین اورصاحبزادہ سائیں فیضان فاروق زیب آستانہ عالیہ سیاح شریف کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان عرس مبارک شہنشاہ حضرت بابا گودڑی بادشاہ ؒحضرت قبلہ سائیں فاروق حسین صادق ؒکا انعقادکیا جس میں پیر طریقت رہبر شریعت ڈاکٹر پیر فضیل عیاض قاسمی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ موھڑہ شریف مرکزی صدر اتحاد المشائخ پاکستان، ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف، سردار بشیر پہلوان سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر، چیئرمین راجہ شکیل احمد ضیاء ایڈوکیٹ سہنسہ، ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، شہزادہ سیف الملوک، قدیر احمد بٹ، پروفیسر علامہ سردار اورنگزیب،علامہ قاری محمد شفیق، علامہ حافظ محمد بشارت، علامہ محمد جہانزیب، قیوم قادری، حافظ فہیم فدا، حافظ محمد کفیل ملنگی، حافظ افراز، خلیفہ صوفی محمد طارق یو کے اور دیگر علمائے کرام اور بہت بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت فرمائی اس موقع پر علمائے دین قرآن سنت کی روشنی میں اللہ کے نیک بندوں کے اوصاف بیان کیے آخر میں اجتماعی دعا کی گئی اورلنگر کے بعد دربار شریف پر چادر چڑھائی گئی۔
افسران کا دفاتر میں دیر سے آنا اور جلدی جانا معمول بنا لیا
Late arrival and early departure of officers has become the norm
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اگست2024)
پر کشش تنخواہیں اور دیگر آسائشیں حاصل کرنے والے کہوٹہ کے سرکاری افسروں کی “افسرشاہی”عروج پر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں، منتخب ممبران اسمبلی بھی نے بھی منہ موڑ لیا، عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، چیف آفیسر کہوٹہ، ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ او کہوٹہ،تحصیلدار کہوٹہ، ایس ڈی او محکمہ واپڈا کہوٹہ، ایس ڈی او محکمہ پی ٹی سی ایل نے دفاتر میں دیر سے آنا اور جلدی جانا معمول بنا لیا،ان افسران کا لیٹ آنے کی وجہ سے جو جونیئر سٹاف ہے ان کی من مانیاں بھی عروج پر (ایم سی کہوٹہ) کے چپڑاسی بھی جرمانے کی کاپی اٹھا کر غریب دوکانداروں کو چلا ن کر تے ہیں جبکہ کچھ ملازمین نے روانہ کی بنیاد پر بھتہ اور سبزی فروٹ بھی ان سے وصول کر تے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ خدا رہ کہوٹہ پر بھی ایک نظر کرم کی ڈالیں ہم بھی پاکستانی عوام ہیں۔