DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Education System Severely Affected Due to Teacher Shortage and Increased School Thefts

اساتذہ کی کمی اور سکولوں میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، اگست، 2024ء 14؍صفر المظفر 1446ھ) – ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے کہا ہے کہ گزشتہ سات سالوں سے تحصیل کلر سیداں میں نئے اساتذہ کی بھرتیاں نہ ہو سکیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔پرائمری سکولوں میں چپڑاسی کی آسامیاں نہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مہیر ہ سنگال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ بیشتر پرائمری تعلیمی ادارے ویرانے میں قائم ہیں جہاں چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے چوروں کیلئے آسان ہدف ہیں،انہوں نے سکول میں پانی کی نئی موٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ سکول میں نائٹ ویژن سکیورٹی کیمرے کی تنصیب کی بھی یقین دہانی کروائی۔سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد شفیق بھٹی نے کہا کہ ہمارے سکول میں ایک سے زائد بار چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں تھانہ کلر سیداں میں مقدمات بھی درج ہیں مگر ملزمان کی گرفتار سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نامعلوم ملزمان سکول کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور کمروں کے تالے توڑ کر پنکھے،پانی کی موٹر اور سرکاری ریکارڈ چوری کر کے لے گئے۔تقریب میں راجہ ذوالفقار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 20, 2024) – The Deputy District Education Officer of Kallar Syedan, Daud Akhtar Kayani, has expressed serious concerns over the declining educational standards in the region. He stated that no new teachers have been recruited in the Kallar Syedan tehsil for the past seven years, resulting in a significant impact on the education system. The primary schools in the area also lack peons, leading to a concerning rise in theft incidents in educational institutions.

Speaking at a ceremony held at the Government Boys Primary School Maira Sanghal, Kayani highlighted that most primary schools are located in isolated areas without boundary walls, making them easy targets for thieves. He announced the provision of a new water motor for the school and assured the installation of night vision security cameras.

The school’s headmaster, Muhammad Shafiq Bhatti, shared that the school has experienced multiple thefts, with cases registered at the Kallar Syedan police station, but the culprits remain at large. He mentioned that recently, unidentified individuals broke into the school by scaling the protective wall, stole fans, a water motor, and official records after breaking the locks of the classrooms. The event also featured speeches by other prominent figures, including Raja Zulfiqar.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزم تین عدد موبائل فونز اور لاکھوں روپے کی نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا

An unknown accused stole three mobile phones and cash worth lakhs of rupees in a theft incident in the suburbs of Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، اگست، 2024ء 14؍صفر المظفر 1446ھ) –کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزم تین عدد موبائل فونز اور لاکھوں روپے کی نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا ہے۔افتخار حسین سکنہ شاہ باغ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے اپنا ایک عدد بنگلہ ڈی ایچ اے انتظامیہ کو آفس کے استعمال کیلئے دے رکھا ہے جس کے ریذیڈنٹ انجینئر حساس ادارے کے غیاث الدین شیخ ہیں۔گزشتہ شب آفس میں چار نوکر موجود تھے جنہوں نے کسی شخص کے دوڑنے کی آواز سنی جو فرسٹ فلور کی کھڑکی سے بھاگ رہا تھا۔پڑتال سامان کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزم نے حساس ادارے کے آفیسر سمیت محمد توصیف اکرام اورناصر حسین کے مو بائل فونزجبکہ الماری میں پڑی رقم مبلغ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم چوری کر لی ہے۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے حمید اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل،الیکٹرک واٹر موٹر اور یوپی ایس برآمد کر کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ادھر ممیال گاؤں کے نعمان نامی شخص نے 15پر کال کر کے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کی چار عدد گائیں چوری کر کے لے گئے ہیں۔ادھر لبنی نامی خاتون نے 15کو بتایا کہ اس کے گھر سے نامعلوم ملزمان بجلی کا میٹر چوری کر کے لے گئے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button