کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اگست، 2024ء 13؍صفر المظفر 1446ھ) – بے نظیر انکم سپورٹ تحصیل کلر سیداں کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثمیرہ ایوب کیانی اپنی سروئے ٹیم کے ہمراہ آج بروز پیر یونین کونسل کنوہا آرہی ہیں جہاں وہ مسحق مرد و خواتین کا سروئے کا عمل مکمل کریں گی۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سروئے کیلئے آنے والے مرد و خواتین اپنا اصل شناختی کارڈ، بچوں کا بے فارم اور بجلی کا بل ہمراہ لائیں وگرنہ سروئے مکمل نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایسے افراد جو بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت اپنے پے منٹ وصول کر رہے ہیں سے کہا ہے کہ وہ 20اگست تک اپنا سروئے مکمل کروا لیں نہیں تو وہ اگلے ماہ آنے والی رقم کو وصول کرنے کے لئے اہل نہیں رہیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 19, 2024) – Assistant Director of Benazir Income Support for Tehsil Kallar Syedan, Samira Ayub Kayani, is visiting Union Council Kanoha today, along with her survey team. The team will complete the survey process for eligible men and women. In her message, she emphasized that those coming for the survey must bring their original ID cards, children’s B-forms, and electricity bills. Without these documents, the survey will not be completed. She also urged individuals currently receiving payments under the Benazir Income Support Program to complete their survey by August 20. Failure to do so will render them ineligible to receive next month’s payment.
جشن آزادی کے سلسلے میں آل پاکستان ریس کا اہتمام
Jashn e azadi race organised in Skot
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اگست، 2024ء 13؍صفر المظفر 1446ھ) –کلرسیداں کے معروف سیاسی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 و سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد،راجہ علی اصغر،راجہ طلعت، رمیض راجہ، شایان سعید کی طرف سے جشن آزادی کے سلسلے میں آل پاکستان ریس کا اہتمام کیا جس میں ملک کے طول و عرض سے 300 نوجوانوں نے 5 کلومیٹر کی دوڑ میں شرکت کی۔اس موقع پر شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔بھمبر آزادکشمیر کے عبدالوہاب نے ریس جیت کر نہ صرف فتح اپنے نام کر لی بلکہ لاکھوں روپے کا نقد انعام اور ٹرافی بھی حاصل کرلی،ڈہوک سیداں راولپنڈی کے اسرار نے دوسری اور سکوٹ کلرسیداں کے محمد رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب تقسیم انعامات میں قومی پرچم کی تقریب کے علاوہ کیک بھی کاٹا گیا،راجہ ندیم احمد نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر نوجوانوں میں دوڑ کا چیلنج مقابلہ کروانے کا مقصد انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں انہیں آگے بڑھنے کے لیئے رہنمائی درکار ہے ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر معاشرتی مسائل کو حل کریں،انہوں نے دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے دیگر پر زور دیا کہ وہ شکست کو بھی چیلنج سمجھ کر ابھی سے اگلے برس کے مقابلوں کی تیاری شروع کر دیں آج کی شکست کل کی کامیابی کی نوید بھی لا سکتی ہے اس کے لیئے صرف محنت درکار ہے۔
ٹکال میں طاہر محمود بھٹی،راجہ عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کے پھوپھی جان انتقال کر گئیں
Aunty of Tahir Mahmood Bhatti passed away in Takal
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اگست، 2024ء 13؍صفر المظفر 1446ھ) –محلہ اکبری چوآخالصہ کے طاہر محمود بھٹی،راجہ عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کے پھوپھی جان انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈہوک بابا جماعت ٹکال میں ادا کی گئی جس میں چوہدری توقیراسلم،صوبیدار میجر عبدالرزاق، چوہدری وقاص گجر،ماسٹر راجہ ساجد حسین،قاضی سہیل افتخار،انعام الحق قریشی،جہانگیر افضل ہاشمی،ابرار احمد وارثی،شیخ سعید احمد،شیخ غلام شبیر،راجہ محمود الحسن،اکرام الحق قریشی،ملک صداقت حسین،مقصود احمد بھٹی،قاسم رضا،خالد بزمی،راجہ ارشد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی چوہدری مسرت عباس انتقال کرگئے
DSP Traffic Rawalpindi Chaudhry Musrat Abbas passed away
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اگست، 2024ء 13؍صفر المظفر 1446ھ) –ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی چوہدری مسرت عباس انتقال کرگئے۔نماز جنازہ بروز پیر صبح 10 بجے چکوال روڈ ڈھڈیال کے پاس OGDCL آفس سرال گاؤں نز د مسجد خدیجہ ادا کی جائے گی۔