DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Seven Years On, Kahuta Bypass Victims Await Compensation Amid Delays and Poor Construction
سات سال گزرنے کے باجود کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو معاوضہ نہ مل سکا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2024)
سات سال گزرنے کے باجود کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو معاوضہ نہ مل سکا کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ راولپنڈ ی روڈ پر عرصہ سات سالوں سے غیر معیاری، ناقص کام انتہائی سست روی کا شکار،آزاد کشمیر سے کہوٹہ اور کہوٹہ سے راولپنڈی درجنوں اضلاع اور دیہاتوں کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ سات سالوں سے کسی مسیحا کی منتظر ہے ان خیالات کا اظہار متاثرین بائی پاس کہوٹہ عدیل افضل، محمد شان، رحیم افضل،عثمان ضمیر،احتشام افضل، محمد ضمیر، مہتاب حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ متاثرین بائی پاس کے کھیت کاروبار اور زرعی زمینیں، پائپ، سولر سسٹم، سپل وے، بورز، حفاظتی دیواریں، بند، محکمہ کی بھاری مشینری نے تباہ کر دیئے۔ ندی نالوں کو مٹی سے بھرنے کی وجہ سے پانی کا رخ کھیتوں اور زرعی زمینوں کی جانب ہونے کی وجہ سے بائی پاس کے ارد گرد کی زمینیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کسانوں اور مالکان کی زرعی فصلیں اور پھلدار پودے تباہ ہوگئے۔ جبکہ محکمہ این ایچ اے (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) نہ تو متاثرین کو معاوضہ دے رہے اور تیزی سے کام کر رہے ہیں متاثرین نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، چیئرمین این ایچ اے اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ آئے روز درجنوں ٹریفک حادثات میں بچے،بوڑھے، مرد و خواتین ملازمین، طلبا و طالبات حادثات کا شکار ہوئے رہے مگر افسوس محکمہ نیشنل ہائی وے اور حکمرانوں کی عد م توجہ اور لاپروائی کی وجہ سے عوام مسافر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں خدا راہ ہم پر رحم کیا جائے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, August 19, 2024) – Despite seven years passing, the victims of the Kahuta Bypass project have yet to receive any compensation. The construction work on the Kahuta Bypass and the Kahuta-Rawalpindi Road remains substandard and sluggish, leaving one of the busiest routes, connecting several districts and villages from Azad Kashmir to Rawalpindi, in a state of neglect.
Affected residents, including Adeel Afzal, Muhammad Shan, Raheem Afzal, Usman Zameer, Ihtesham Afzal, Muhammad Zameer, and Mehtab Hussain, expressed their frustrations in a joint statement. They revealed that their farmlands, businesses, agricultural land, pipes, solar systems, spillways, bores, protective walls, and bunds have been destroyed by heavy machinery used by the authorities. The filling of streams with soil has redirected water towards fields and agricultural lands, turning the area around the bypass into a series of ponds.
Farmers and landowners have suffered significant losses, with crops and fruit-bearing plants destroyed. The National Highway Authority (NHA) has neither provided compensation nor expedited the work. The affected residents have appealed to the Prime Minister, Chief Minister, NHA Chairman, and other senior officials to intervene. They highlighted the ongoing traffic accidents, resulting in injuries to children, the elderly, men, women, employees, and students, all due to the negligence and indifference of the NHA and the government. The public continues to suffer, and they plead for urgent relief.
جمعیت علمائے اسلام پاکستان تحصیل کہوٹہ کا ممتاز عالم دین مولانا عبد الشکور حمادی کو امیر جبکہ قاری عثمان عثمانی ناظم عمومی منتخب ہونے پر مبارکباد
Maulana Abdul Shakoor Hammadi, a prominent religious scholar of Jamiat Ulema-e-Islam Pakistan Tehsil Kahuta, congratulates elected Ameer and Qari Usman Usmani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2024)
جمعیت علمائے اسلام پاکستان تحصیل کہوٹہ کا ممتاز عالم دین مولانا عبد الشکور حمادی کو امیر جبکہ قاری عثمان عثمانی ناظم عمومی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،دونوں علمائے دین نے کہوٹہ میں امن و امان برقرار رکھنے اور عقیدہ توحید اور ختم نبوت کے لیے بہت کام کیا ہے ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کے ممتا رعالم دین مولانا مفتی محمد آمین (سرپرست اعلیٰ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کہوٹہ) نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز قبل بروز جمعہ بعد از مغرب مکی جامع مسجد کہوٹہ راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان تحصیل کہوٹہ کے الیکشن پروفیسر زبیر عباسی کی نگرانی میں ہوئے جس میں کافی تعداد میں جمعیت کے کارکن شامل ہوئے اجلاس میں اتفاق رائے سے ممتاز عالم دین مولانا عبد الشکور حمادی کو تحصیل کہوٹہ کے امیر منتخب ہوئے جبکہ تحصیل کہوٹہ جمعیت کے ناظم عمومی حضرت مولانا قاری عثمان عثمانی کا انتخاب کیا گیا حضرت مولانا قاری عثمان کہوٹہ کے علماء کی ایک پہچان ہیں ان دونوں شخصیات کو میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ یہ جمعیت کے ساتھ اپنا گہرا تعلق قائم رکھیں گے اور جمعیت کے مشن کو عام کریں گے دیگر عہدوں پر فائز ہونے والے افراد کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں خاص کر حضرت مولانا عبیداللہ انور خطیب مدنی جامع مسجد، خطیب جامع مسجد صدیق اکبر اور واجد قریشی، راجہ عزیر اور دیگر ساتھی میں تحصیل کہوٹہ کے علماء کرام سے گزارش کرتا ہوں کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط رکھیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کا قانون عملی طور پر نافذ ہو سکے۔