DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Independence Day Race: Abdul Wahab from Bhimber Wins First Place

یوم آزادی کی ریس: بھمبر سے عبدالوہاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار اڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2024)
سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سابق ناظم وچیئرمین راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمد اور راجہ علی اصغر کے زیر اہتمام5کلو میٹر پر محیط جشن آزادی ” ریس مقابلہ ”،1لاکھ50ہزار نقد اور ٹرافیاں انعامات،2سو سے زاہد نوجوانوں نے حصہ لیا، پہلی پوزیشن عبدالوہاب بھمبر آزاد کشمیر، دوسر ی پوزیشن اسرار محمد ڈھوک سیداں راولپنڈی، تیسری پوزیشن محمد رمضان سکوٹ نے حاصل کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرع اس سال بھی سداکمال تا سکوٹ سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سابق ناظم وچیئرمین راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمد اور راجہ علی اصغر کے زیر اہتمام جشن آزادی ” ریس مقابلہ “کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا جبکہ پانچ کلو میٹرکی اس ریس میں
پہلی پوزیشن عبدالوہاب بھمبر آزاد کشمیر، دوسر ی پوزیشن اسرار محمد ڈھوک سیداں راولپنڈی، تیسری پوزیشن محمد رمضان سکوٹ نے حاصل کی جن کو بلترتیب 40ہزار30ہزاراور 20ہزار روپے انعام دیا گیا جبکہ،چوتھی، پانچویں، چھٹی،ساتویں، آٹھویں،نویں، دسویں، گیارویں، بارویں اور پندرویں پوزین حاصل کر نے والے نوجوانوں کوپانچ، پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمدجاوید آ ف سکوٹ، حاجی عبد القدوس، راجہ ٹھیکیدار خضر اقبال،راجہ شایان سعید، راجہ عزیز سکوٹ، صحافی انوار الحق، صحافی طاہرمغل سمیت دیگر بڑھی تعداد میں شخصیات موجود تھیں اس موقع پر راجہ ندیم احمدنے اپنے خطاب میں آزادی حاصل کر نے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑھی قربانیاں دیں ہیں انہوں نے کہا آج ہم اگر آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ اللہ پاک کا کرم ہے انہوں نے تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی آخر میں 14اگست کا کیک کاٹا گیا عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملکی سلامتی کے خصوصی دعا کی گئی خوبصورت پروگرام منعقد کرنے پر عوام علاقہ نے راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد اور راجہ علی اصغر کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, August 16, 2024) – A 5-kilometer “Independence Day Race” was held under the patronage of former MPA candidate Raja Nadeem Ahmed, Raja Saeed Ahmed, and Raja Ali Asghar. Over 200 youth participated in the event, which saw Abdul Wahab from Bhimber, Azad Kashmir, secure the first position, followed by Israr Muhammad from Dhok Syedan, Rawalpindi, in second place, and Muhammad Ramzan from Skot in third.

The race, an annual tradition from Sadsa Kamal to Skot, awarded cash prizes of PKR 150,000 in total. The winners received PKR 40,000, PKR 30,000, and PKR 20,000 respectively. Additionally, participants who secured positions from fourth to fifteenth were awarded PKR 5,000 each.

The event was attended by notable personalities including Raja Mohammad Javed, Haji Abdul Qudoos, Raja Contractor Khizar Iqbal, and journalists Anwar-ul-Haq and Tahir Mughal. In his speech, Raja Nadeem Ahmed highlighted the sacrifices made by the ancestors for freedom and congratulated the participants. The event concluded with the cutting of a cake, the distribution of sweets, and a prayer for the nation’s prosperity. The organizers were highly praised by the local community for their efforts in arranging the event.

ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائی گئی

Like the rest of the country, Independence Day was also celebrated in Kahuta

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار اڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،16اگست2024) ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائی گئی۔گزشتہ صبح پر چم کشائی کی تقریب ٹاؤن میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں انعقادپذیرہوئی جسکی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر تھیں۔جبکہ دوسری تقریب تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی جانب سے منعقد کی گئی۔ تقریب سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے اپنے دفتر میں منعقد کی۔ اور بعدا ازاں پریس کلب کہوٹہ میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجروں پریس کلب کی ٹیم نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایشہ ظفر، ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر، تحصیل میونسپل آفیسر مخدوم بلال،راجہ ذکاء اللہ، ایس ڈی ایف او شاہد نثار، قریشی معرو ف سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی، وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ و رہنما جماعت اسلامی ملک عبدالرؤف، سابق کونسلر زرین شاہ، رہنما مسلم لیگ (ن) عبدالقدوس عباسی، راجہ احمد صغیر، کو آرڈینیٹر ایم این اے 51راجہ یاسرایڈووکیٹ،سب انجینیئر حبیب ستی، انچار ج ٹریفک وارڈن، اور محکمہ ریونیو کے اہلکاران سول ڈیفنس کے اہلکاران نے شرکت کی۔ آخر میں ملک سلامتی و بقاء کے لیئے حافظ عثمان عثمانی نے خصوصی دعا بھی کرائی۔ جس کے بعد جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ دریں اثناء کہوٹہ کے تاجروں سیاسی و سماجی شخصیات قاضی عبدالقیوم، آصف ربانی قریشی، حاجی ملک عبدالرؤف، عنائت اللہ ستی، ملک شوکت مہان، حشمت علی غوری، ملک منیر اعوان اور دیگر شہریوں نے پریس کلب کہوٹہ میں یوم آزاد کا کیک کاٹا۔ مختار قریشی کلیامی ٹینٹ سروس اور اصغر حسین کیانی وارسلان ایڈووکیٹ کیانی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔ جبکہ کہوٹہ کے نوجوانوں راجہ فواد مسعود جنجوعہ، ارسلا ن کیانی ایڈووکیٹ نے میلینم ہال میں یوم آزادی کی تقریب کے ساتھ کیک بھی کاٹا اور رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیئے۔

جشن آزادی کے موقع پر خوبصورت پروگرام

Beautiful program on the occasion of Independence Day

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2024)
کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے (دی ریڈ سکول سسٹم) میں جشن آزادی کے موقع پر خوبصورت پروگرام،سکو ل کے ہونہار طلبا و طالبات نے ملی نغمیں پیش کیے اس موقع پر بچوں نے تقاریر بھی کیں جبکہ اپنے خصوصی خطاب میں پرنسپل ادارہ ہذا سردار مظہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک بڑھی مشکلات کے بعد حاصل کیا گیا ہے جبکہ افسوس کی بات ہے کہ آج جوان آزادی کے اصل مقصد سے بلکل ناواقف ہیں آزادی کیسے حاصل کی نئی نسل کو بتانا چاہیے اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں ہر گھر میں قربانی کی داستان موجود ھے آزادی کیسے حاصل کی نئی نسل کو بتانا ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے پاکستان کی آزادی اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت عظمی ٰہے جس کے حصول کیلئے انسان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتاقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی شب و روز کاوشوں سے آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں کسی بھی قوم کیلئے آزادی کا دن کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتا،مگر آزادی کی حقیقت اور اہمیت کو وہی سمجھ سکتا ہے،جس نے غلامی کی سی زندگی گزاری ہو جن مسلمانان برصغیر نے آزادی کے اصل مقصد و مفہوم کو سمجھا انہوں نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہااور سب نے مل کر اس وطن عزیز کے لیے جد وجہد کی اور آج ہم اس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل آف نوگراں کی قیادت میں (جشن آزادی) ریلی،بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شر کت،ریلی کے اختتام پر پروقار تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یو سی دکھالی موضع کوٹ و نوگراں کے زیر اہتمام ایک جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مقررین نے اپنا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس طرح ملک پاکستان کی حفاظت ہمارے ذمے ہیں اسی طرح بچے بچے کریا کریا گاؤں گاؤں اور گلی گلی کی بھی حفاظت کرنا ہمارے ذمے ہے اور پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے بچانے کا بھی عزم کیا گیا ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،راجہ عابد کلاہنہ،حافظ ضیا ء، راجہ افتخار کوٹ سمیت بڑھی تعداد علمائے کرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل آف نوگراں اور اہلیان کوٹ و نوگراں کو پہلی بار تقریب منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی اور سلام پاکستان کے نام سے ایک ریلی بھی نکالی گئی ریلی نوگراں سے سٹارٹ ہوئی اور یو سی دکھالی سے ہوتی ہوئی دوبارہ موضع کوٹ و نوگراں میں آ کر اختتام پذیر ہوئی۔

محکمہ پی ٹی سی ایل کی غفلت و لاپروائی ماہ سے کہوٹہ گریڈ اسٹیشن میں انٹرنیٹ (ڈی ایس ایل) کی تین دن سے سر وس معطل

Due to the negligence of the PTCL department, the internet (DSL) service has been suspended for three days

www.pothwar.com / PTCL Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار اڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2024)
محکمہ پی ٹی سی ایل کی غفلت و لاپروائی ماہ سے کہوٹہ گریڈ اسٹیشن میں انٹرنیٹ (ڈی ایس ایل) کی تین دن سے سر وس معطل،انٹر نیٹ ہر دو منٹ کے بعدڈس کنیکٹ ہو جاتا ہے اور پھر دس سے پندرہ منٹ کے بعد کنیکٹ ہوتا بھی بار بار اطلاع کر نے کے باوجودکوئی بھی عمل درآمد ناں ہو سکا مجبور عوام علاقہ نے پی ٹی سی ایل کی سروس بند کرا کر دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کا سروس لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے کہوٹہ گریڈ اسٹیشن میں انٹرنیٹ (ڈی ایس ایل) کی سر وس بندمکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے متعدد بار محکمے کے افراد کو آگا ہ کیا مگرتاحال مسلہ حل نہ ہو سکا اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدار کی طرف سے ادھوری چھوڑی گی گلیوں میں متعدد بچے اور بوڑھے گر شدید زخمی

Many children and old people fell and were seriously injured after road works left halfway by the engineer and contractor of the Public Health Department

مٹور (نمائندہ پوٹھوار اڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2024)
محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدار کی طرف سے ادھوری چھوڑی گی گلیوں میں متعدد بچے اور بوڑھے گر شدید زخمی،عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے،محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدارکروڑوں روپے (ڈھکار) گے،عوام علاقہ کا شدید احتجاج،ملی بھگت گلیوں میں پانی کا پائپ ڈالنے کے بعد دھپری، پلوہا، گرڈ،محلہ آڑہ میں گلیاں رپیر کرنے کے بجائے ادھوری چھوڑدی،صرف مین سڑکوں کی تھوڑی تھوڑی کنکریٹ ڈال کر فارمیلٹی پوری کی، حکومت پنجاب کو کرڑوں روپے کی پھکی، ممبران اسمبلی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل، تفصیل کے مطابق چند سال قبل 42کروڑ کی خطیر گرانٹ سے دھپری، پلوہا، گرڈ،محلہ آڑہ اور دیگر علاقوں کی واٹر سپلائی منظور ہوئی تھی جس کا کام بھی تک مکمل نہیں ہوا محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدارنے تمام گلیوں کو اکھاڑ کر رکھ دیا پائپ ڈالنے کے بعد انہوں نے گلیوں کو رپیر نہیں کیا بلکہ صرف مین سڑکوں کی تھوڑی سی مرمت کر کے چھوڑی دی محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدارنے اس کام میں سے حکومت پنجاب کوکروڑوں کا چونا لگایا ہے، عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button