DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Fake Police Officer Arrested for Robbing Courier Worker in Chauk Pindori

چوکپنڈوری میں کورئیر ورکر کو لوٹنے والا جعلی پولیس افسر گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اگست، 2024ء 08؍صفر المظفر 1446ھ) –کلر سیداں پولیس نے ایک کارروائی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے نجی کوریئر کے ملازم کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ رقم 6380روپے اور ایک عدد موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ملزم کی شناخت ارباب کے نام سے ہوئی ہے،ذیشان حسین نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ میں نجی کوریئر کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں اور اپنے موٹر سائیکل پر ڈاک ڈیلیور کرنے جا رہا تھا کہ چوکپنڈوری کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار جو اپنے آپ کو پولیس ملازم بتا رہا تھا نے روک لیا اور تلاشی کے بہانے میری جیب سے 65ہزار روپے کی رقم،موبائل فون اور بیگ چھین لیا۔دریں اثناء پولیس نے منشیات فروش ثمر حسین شاہ کے قبضے سے 540گرام چرس برآمد کر لی ادہر کلرسیداں پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمے میں زیر تفتیش ملزمان لیاقت علی اور عبدالرحمان کے انکشافات پر کلاشنکوف،آہنی مکہ جبکہ ملزم عبدالرحمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیا۔ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کلر دوبیرن روڈ پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 14, 2024) – Kallar Syedan Police have arrested a suspect who posed as a police officer and robbed a private courier employee. The suspect, identified as Arbab, was apprehended with Rs 6,380 and a mobile phone in his possession. Zeeshan Hussain, the courier worker, filed a complaint stating that he was delivering mail on his motorcycle when a man in plain clothes, claiming to be a police officer, stopped him near Chauk Pindori. Under the pretence of a search, the suspect stole Rs 65,000, a mobile phone, and a bag.

In another incident, the police seized 540 grams of cannabis from drug dealer Samar Hussain Shah. Additionally, during the investigation of a double murder case, the police recovered a Kalashnikov, an iron fist, and a 30-bore pistol used in the crime based on the confessions of suspects Liaqat Ali and Abdul Rehman. The suspects had shot and killed a driver and a conductor on Kallar Doberan Road over a minor argument.

حکومت صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے,راجہ صغیر احمد

The government is seriously considering to give relief to consumers in electricity bills, Raja Sagheer Ahmed

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اگست، 2024ء 08؍صفر المظفر 1446ھ) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور جشن آزادی کیک کاٹنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز ہی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات میں بجلی کے بلوں میں کمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تھی جس پر انہوں نے عوام کو جلد خوشخبری دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مسائل سے اچھی طرح اگاہ ہیں جس تک حل نہیں ہونگے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین، چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر عمیر اسلم رانا اور ڈاکٹر توقیر مقصود بھی اس موقع پر موجود تھے

خاوند نے بیوی کے اغواء کی تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی

The husband registered the abduction case of his wife at the police station Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اگست، 2024ء 08؍صفر المظفر 1446ھ) – خاوند نے بیوی کے اغواء کی تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی جبکہ بیوی خاوند سے خلعٰ لینے عدالت پہنچ گئی۔مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا،خاوندنشئی ہے اور مار پیٹ کرتا ہے اور اس سے علیحدگی کیلئے سول کورٹ کلر سیداں کی عدالت میں کیس بھی دائر کر دیا ہے اور اب میں ماموں کے گھر آ گئی ہوں۔ادھر توقیر ارشد اعوان ایڈووکیٹ نے موکلہ کے خاوند محمد افتخار حسین کو لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ میری موکلہ مسماۃ کائنات تبسم نے مجھے وکیل مقرر کیا ہے اور اختیار دیا ہے کہ میں آپ کو قانونی نوٹس جاری کروں کہ آپ کی اور میری موکلہ کی شادی مورخہ 20نومبر 2016کو مطابق شریعت محمدی ﷺ انجام پائی تھی لیکن اس دوران آپ نے میری موکلہ پر کوئی توجہ نہ دیتے ہوئے اسے مناسب خرچہ نان و نفقہ،لباس و خوراک و دیگر ضروریات پوری نہ کیں۔آپ اس کیساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اور بسا اوقات گھر سے نکال دیتے ہیں اور مورخہ 4اگست 2024سے میری موکلہ کو طلاق ثلاثہ زبانی دے کر بے سروسامانی کی حالت میں گھر سے نکال دیا ہے۔

قاضی عبدالستار کے ناول صلاح الدین ایوبی کا عربی ترجمہ مصرسے شائع ہو گیا

The Arabic translation of Qazi Abdul Sattar’s novel Salahuddin Ayyubi is published in Egypt

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اگست، 2024ء 08؍صفر المظفر 1446ھ) –قاضی عبدالستار کے ناول صلاح الدین ایوبی کا عربی ترجمہ مصرسے شائع ہو گیا۔مصر کی جامعات میں اردو تدریس کیساتھ ساتھ اردو ادب کی عربی اور عربی ادب کی اردو میں منتقلی کا سلسلہ بھی بہت عمدگی اور تواتر سے جاری ہے۔اس ضمن میں تازہ ترین کارنامہ ممتاز اردو ادیب قاضی عبدالستار کے ناول صلاح الدین ایوبی کا عربی ترجمہ ہے جو مصر کی فاصلہ اردو اساتذہ میں شامل ڈاکٹر امیرہ احمد ماہر کے قلم سے منظر عام پر آیا ہے۔اس اہم ادبی کارنامے میں انہیں ڈاکٹر احمد القاضی جیسے بزرگ استاد کی سرپرستی اور رہنمائی حاصل ہوئی۔معروف لسانی محقق سہیل احمد صدیقی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر میں مقیم محبان اردو،ہماری قومی زبان سے تعلق خاطر کا ثبوت دیتے ہوئے مسلسل ایسے ادبی کارنامے انجام دے رہی ہے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی اور ہنمائی کرنی چاہئے۔

یوم آزادی کے موقع پر دار ارقم سکول کلرسیداں سے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم تک موٹر سائیکل و سائیکل ریلی کا اہتمام

On the occasion of Independence Day, a motorcycle and bicycle rally was organized from Dar Arqam School Kallar Syedan ​​to Kallar Syedan ​​Sports Stadium

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اگست، 2024ء 08؍صفر المظفر 1446ھ) –الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے آج یوم آزادی کے موقع پر دار ارقم سکول کلرسیداں سے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم تک موٹر سائیکل و سائیکل ریلی کا اہتمام کیا ہے۔کلرسیداں اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی جائے گی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی بانسریاں نکال کر ریلی میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اسی طرح باجے کی بھی ممانعت ہو گی۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے

Plantation drive at THQ Hospital Kallar Syedan ​​and Sports Ground Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اگست، 2024ء 08؍صفر المظفر 1446ھ) – الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے صدر محمد توقیر اعوان، سرپرست اعلی حاجی ابرار حسین اور سینئر نائب صدر اکرام الحق قریشی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔الخدمت کی جانب سے کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ میں گھاس بھی کاٹ کر اس کی حالت کو بہتر بنایا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button