DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Design Change of Shah Khaki Bridge on Kallar Syedan-Dhuangali Road Raises Concerns Over Traffic Flow
کلر سیداں-دھانگلی روڈ پر شاہ خاکی پل کے ڈیزائن میں تبدیلی سے ٹریفک کی روانی پر تشویش
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اگست، 2024ء 06؍صفر المظفر 1446ھ) –پنجاب ہائی وے کے شعبہ برجز نے پونے دو ارب کی لاگت سے زیرتعمیر و کشادگی کلر سیداں دھانگلی روڈ پر واقع شاہ خاکی پل کا ڈیزائن تبدیل کرکے ایک بار پھر موڑ قائم کردیا ہے اس سے قبل یہاں تنگ موڑ کی بجائے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی سے براہ راست نالے کی دوسری سمت تک پل کا سروے کیا گیا تھا کلرسیداں سے چوآخالصہ تک کارپٹ سڑک کی تعمیر تقریبا مکمل ہو چکی ہے چوآخالصہ پل پر کام جاری ہے چوآخالصہ سے شاہ خاکی تک سڑک کی تعمیر و کشادگی کا کام جاری ہے اس پراجیکٹ کے اخری مرحلہ پر شاہ خاکی پل کی تعمیر ہونا تھی مگر اس کے ڈیزائن کو ایک بار پھر تبدیل کرکے نئے پل کی تعمیر میں بھی موڑوں کو شامل کیا گیا جس سے ازادکشمیر اور راولپنڈی کے درمیان اس شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں گی انہوں نے ڈائریکٹر برجز لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حالیہ فیصلے پر نظرثانی کریں اور پل کے پہلے ڈیزائن کو بحال کریں کیوں کہ کلرسیداں دھانگلی آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کو براہ راست راولپنڈی اسلام آباد سے ملاتی ہے آزاکشمیر کے قصبات چک سواری،اسلام گڑھ،پلاک،راجد دھانی،گلپور،ناڑ، ڈماس,ڈڈیال،رٹہ،سرکھی،خادم آباد،سیاکھ کے ہزاروں مسافر اور سمندر پار پاکستانی روزانہ اس سڑک سے گزرتے ہیں اوورسیئز پاکستانی ہمیں بھاری زرمبادلہ دے کر ہماری لائف لائن ہیں ان کی مشکلات کے خاتمے کے لیئے بھی ضروری ہے کہ ڈائریکٹر برجز پنجاب اس بین الصوبائی شاہراہ پر شاہ خاکی پل کے سروے کے عین مطابق ڈیزائن کو بحال کرکے سڑک کو ایک بار پھر اندھے موڑوں اے نجات دلائیں
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, August 12, 2024)—The Punjab Highway Department’s Bridges Division has altered the design of the Shah Khaki Bridge on the under-construction Kallar Syedan-Dhuangali Road, costing nearly 1.75 billion PKR. The new design reintroduces sharp curves, despite previous plans by the Punjab Highway Patrol Police to create a direct bridge across the stream, eliminating the tight bends. The road expansion and construction from Kallar Syedan to Choha Khalsa is nearing completion, with work on the Choha Khalsa Bridge ongoing. The final phase was to include the construction of the Shah Khaki Bridge, but the revised design now includes bends, complicating the passage of heavy vehicles between Azad Kashmir and Rawalpindi.
Local residents and travellers, including those from the overseas Pakistani community who frequently use this route, have expressed concerns over the decision. They are urging the Director of Bridges in Lahore to reconsider and restore the original design, as the road is a crucial link between Rawalpindi, Islamabad, and several districts in Azad Kashmir, including Mirpur, Bhimber, and Kotli. The changes could negatively impact the thousands of passengers and overseas Pakistanis who rely on this route daily.
راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں کلاس نہم کے سالانہ نتائج میں الائیڈ سکول کلرسیداں کا اعزاز
Honor of Allied School Kallar Syedan in Class IX Annual Results in Rawalpindi Education Board
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اگست، 2024ء 06؍صفر المظفر 1446ھ) –راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں کلاس نہم کے سالانہ نتائج میں الائیڈ سکول کلرسیداں کا اعزاز،تحصیل کلرسیداں میں الائیڈ سکول کی طالبات نے پہلی اور تیسری پوزیشنیں حاصل کرلیں جبکہ دوسری پوزیشن فوجی فاؤنڈیشن کی طالبہ نے حاصل کی، الائیڈ سکول کلر سیداں کی طلبہ ودیقہ مشکوت نے 535 نمبر لے کر تحصیل کلرسیداں میں اول،فوجی فاونڈیشن سکول کلر سیداں کی عبیر یاسر نے533نمبر لے کلر دوسری اور الائیڈ سکول کلر سیداں کی شازمین فاطمہ نے 532نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، الائیڈ سکول کی ایمان فاطمہ نے 530نمبر لے کر چوتھی جبکہ شاہین سکول کلر سیداں کی مبشرہ نے 529نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ودیقہ مشکوت معروف سیاسی سماجی رہنما یاسر منظور کی دختر ہیں جنہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور الائیڈ سکول کی معلمات کے نام کیا ہے
اسسٹنت کمشنر کلرسیداں سے جشن آزادی کے موقع پر باجوں کی خرید و فروخت اور استعال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
Request to Assistant Commissioner Kallar Syedan to ban sale and purchase of bajas on the occasion of Independence Day.
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اگست، 2024ء 06؍صفر المظفر 1446ھ) –جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال نے اسسٹنت کمشنر کلرسیداں سے جشن آزادی کے موقع پر باجوں کی خرید و فروخت اور استعال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یوم آزادی کو شکرانے کے نوافل ادا کرکے اس نعمت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیئے تحریک پاکستان صبرآزما جدوجہد کے نتیجے میں کامیاب ہوئی اس کے لیئے تمام طبقوں نے اپنا اپنا حصہ ادا کیا اس جدوجہد مین کہیں بھی باجے کا کوئی کردار نہیں باجگ بجا کر لوگوں کا سکون غارت کرنا بدترین جہالت ہے اس کی اجازت ہر گز نہیں ہونی چاہیئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کلرسیداں کی انتظامیہ بلاتاخیر باجوں کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرے تمام دوکانوں سے باجے اٹھا لیئے جائیں
نامعلوم ملزم نے میرے گھر میں داخل ہو کر میرا موبائل فون اور سات ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی,زاہد سلطان سکنہ ڈھوک مل میانہ موہڑہ
The unknown accused entered my house and stole my mobile phone and seven thousand rupees in cash, Zahid Sultan of Dhok Mal Miana Mohra
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اگست، 2024ء 06؍صفر المظفر 1446ھ) –زاہد سلطان سکنہ ڈھوک مل میانہ موہڑہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شب میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان میرا میرے سسر خالد،نانا ابو اور میری بھابھی کے موبائل فونز جن کی مجموعی مالیت ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنتی ہے چوری کر لئے گئے ملزمان جاتے ہوئے میرے نانا ابو کی رقم مبلغ تین ہزار روپے بھی چوری کر کے لے گئے ہیں،دریں اثنا کامران ظفر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ رات اپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران کسی نامعلوم ملزم نے میرے گھر میں داخل ہو کر میرا موبائل فون اور سات ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی ہے۔ جبکہ ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں انجم فضل نے بجلی چوری کے دو مختلف واقعات میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ملزمان اپنے بجلی میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے پائے گئے۔
کلر سیداں اور گردونواح میں مضر صحت دودھ اور دہی کی سرعام فروخت سے بیماریاں پھیلنے لگیں
Diseases began to spread in Kallar Sayedan and its surroundings due to the public sale of unhealthy milk and curd
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اگست، 2024ء 06؍صفر المظفر 1446ھ) – کلر سیداں اور گردونواح میں مضر صحت دودھ اور دہی کی سرعام فروخت سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے سے شہری پریشان۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں اور مضافاتی علاقوں میں دودھ اور دہی فروخت کرنے والے گوالوں اور دودھ فروشوں نے خالص دودھ اور دہی اور کھوئے کو ثابت کرنے کیلئے مختلف کیمیکلز کا سہارا لے رکھا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ دودھ فروش خطرناک کیمیکل اور پاؤڈرسے دودھ تیار کر کے گلی محلوں میں فروخت کر رہے ہیں جن کے استعمال سے شہری کینسر، ہیپاٹائٹس،دل کے امراض،معدے کے السر اور پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک کے نیلے ڈرموں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود ان ڈرموں کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے اور دودھ مافیا مضافاتی علاقوں میں ڈھیری فارموں کی آڑ میں ناقص اور غیر معیاری و ملاوٹ شدہ دودھ دودھ تیار کر کے شہروں،ہوٹلوں اور بیکریوں میں فروخت کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کلر سیداں میں صبح دو بجے سے چار بجے کے قریب ایک بڑی گاڑی کلرروات روڈ اور کلر سیداں تھانہ روڈ پر ایک خفیہ مقام پر کھڑی ہو کر ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتی ہے جس کیخلاف آج تک کسی ادارے نے کارروائی کو ضروری نہیں سمجھا۔عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
چوہدری محمد یونس منہاس کی نواسی کی شادی بھلاکھر بُنہ باغ کے چوہدری کاشف علی کے ساتھ انجام پائی
Granddaughter of Chaudhry Mohammad Younis Minhas was married to Chaudhry Kashif Ali of Bhallakhar Bunha Bagh
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اگست، 2024ء 06؍صفر المظفر 1446ھ) –کوونٹری اور منیاندہ ڈھوک گلی کے سماجی رہنما چوہدری محمد یونس منہاس کی نواسی کی شادی بھلاکھر بُنہ باغ کے چوہدری کاشف علی کے ساتھ انجام پائی۔تقریب میں جماعت اسلامی کے چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری محمد ظہیر منہاس،چوہدری محمد رمضان منہاس،ماسٹر محمد طارق،حافظ محمد رضوان،صوبیدار محمدارشد،ماسٹر محمد عمران،محمد ساجد منہاس،محمد سجاد کلیال،طارق منہاس نے شرکت کی۔
واجد اورنگزیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی
Wajid Aurangzeb Walima ceremony was held in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اگست، 2024ء 06؍صفر المظفر 1446ھ) –گاؤں جسوالہ کے واجد اورنگزیب، آصف اورنگزیب،ماجد اورنگزیب، ساجد اورنگزیب،عقیل اورنگزیب کے بھائی اور صوبیدار منظور بھٹی اور طاہر محمود بھٹی کے بھانجے واجد اورنگزیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس میں سابق تحصیل ناظم کلرسیداں حافظ سہیل اشرف ملک، سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،اسامہ زین،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔