کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، اگست، 2024ء 05؍صفر المظفر 1446ھ) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ڈی اے پی کھاد ذخیرہ کرنے پر کھاد ڈیلر کا گودام سر بمہر کر دیا۔مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ڈیلر نے ڈی اے پی کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے سینکڑوں کی تعداد میں بیگ گودام میں ذخیرہ کئے ہوئے ہیں جس پر کاروائی کرکے گودام کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے پر متعدد ایجنسی مالکان کو جرمانے بھی کیئے گئے۔ادھر اراضی بانڈی میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سربمہر کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ایجنسی کا مالک غیر قانونی یونٹس نصب کر کے پٹرول فروخت کر رہا تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 11, 2024) – The Assistant Commissioner of Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, has sealed a fertilizer dealer’s warehouse for hoarding DAP fertilizer. Acting on a tip-off, authorities discovered that the dealer had artificially created a shortage by stockpiling hundreds of bags of DAP fertilizer. In addition to this, several LPG agency owners were fined for illegal refilling practices. Meanwhile, an illegal petrol agency in Arazi Bandi was also sealed, where the owner was found selling fuel through unauthorized units, according to the Assistant Commissioner.
الخدمت فاؤنڈیشن نے کلرسیداں میں شجرکاری مہم شروع کردی
Al-Khidmat Foundation started plantation drive in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، اگست، 2024ء 05؍صفر المظفر 1446ھ) –الخدمت فاؤنڈیشن نے کلرسیداں میں شجرکاری مہم شروع کردی اس سلسلے میں تحصیل پیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسداں،کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم اور مرکزی قبرستان میں سینکڑوں سایہ دار درخت لگانے کا عمل شروع کردیا الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ اس سے ملک کو موسمی شدت سے بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے ,ملک کے ہر شہری ہر طالب علم ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو شجرکاری کے ذریعے اس نیک عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو موسمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پر انحصار نہیں کر سکتے اس نیک کام میں ہر ذمہ دار شہری کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیئے انہوں نے تجویز دی کہ لوگ دار فانی کو کوچ کر جانے والے اپنے والدین اور عزیز رشتہ داروں کے نام پر بھی شجرکاری کر سکتے ہیں ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کا راز وسیع پیمانے پر ملک کے طول و عرض میں شجر کاری کرنے میں ہی مضمر ہے اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے چوہدری ابرار حسین،مسعود بھٹی اور اکرام الحق قریشی بھی موجود تھے۔
بلاک چوری کرنے پر مالک نے ملزمان کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی
For stealing the block, the owner filed an application against the accused in the Kallar Syedan police station
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، اگست، 2024ء 05؍صفر المظفر 1446ھ) –بلاک چوری کرنے پر مالک نے ملزمان کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔سلیم طارق نے بتایا کہ میری ملکیتی زمین کلر سیداں میں واقع ہے جہاں میں نے مکانات کی تعمیر کیلئے 1200 بلاک خرید رکھے تھے جن میں 560 بلاک کو گزشتہ شب چوری کر لیا گیا ہے۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ ابراہیم خان،اسماعیل خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میرے بلاک چوری کر لئے ہیں۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، اگست، 2024ء 05؍صفر المظفر 1446ھ) –مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود،معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،راجہ ذوالفقار ساجد،عمران سرور اور دیگر نے ڈہوک بنگیال چوآخالصہ جا کر ڈاکٹر راجہ ربنواز سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، اگست، 2024ء 05؍صفر المظفر 1446ھ) –مسلم لیگ ن قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے صدر چوہدری شاہد گجر،معروف کاروباری چوہدری توقیراسلم،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے گاؤں بگھار شریف جا کر معروف مسلم لیگی سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفراقبال بگھاروی سے ملاقات کی ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔