مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اگست2024) معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام کی مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد سے ملاقات مٹور تا سدا کمال ممیام روڈ کے لیے 13 کروڑ 40 لاکھ کی خطیر گرانٹ منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اس موقع پر راجہ ثقلین آف ممیام، کونسلر راجہ عباس پپو، سردار شاہد اور راجہ عمران جنجوعہ بھی موجود تھے، راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام نے وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراورمسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کیا، عوام کی خدمت راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمدکی پہنچا ن ہے، راجہ صغیر احمد نے سابقہ دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ اس بار بھی وہ سابقہ راویات کو بر قرار رکھتے ہوئے عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مٹور تا سدا کمال ممیام روڈروڈ پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روڈ کی حالت بہت ہی خستہ تھی سڑک پر بڑھے بڑھے گہڑھے پڑھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا ہم اہلیان علاقہ وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے درخواست عمل درآمد کرتے ہوئے فل الفور حکومت سے اس روڑ کے لیے 13 کروڑ 40 لاکھ کی ایک خطیر گرانٹ منظور کرائی ہے جس سے بہت جلد اس روڈکی تعمیر کا کام شروع ہو گا اور مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل حل ہو جائے گے۔
Pothwar News, Kabir Ahmed Janjua, August 10, 2024— In a significant development, prominent political and social figure Raja Shuja Janjua of Mamyam met with PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed to express gratitude for the approval of a substantial grant of Rs. 134 million for the reconstruction of the Mator to Sadda Kamal Mamyam Road. Raja Saqlain of Mamyam, Councilor Raja Abbas Pappu, Sardar Shahid, and Raja Imran Janjua attended the meeting.
Raja Shuja Janjua acknowledged the efforts of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, PML-N MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar, and MPA Raja Sagheer Ahmed, stating that their commitment to public service is evident through such initiatives. He highlighted that during the previous term, Raja Sagheer Ahmed had undertaken numerous development projects worth billions, and he is confident that this time as well, all basic public issues will be addressed effectively.
In his statement, Raja Shuja Janjua emphasized the dire condition of the Mator to Sadda Kamal Mamyam Road due to heavy traffic, which had caused severe damage and made travel difficult for the public. The approval of the Rs. 134 million grant, following the community’s appeal, will allow for the immediate start of the road’s reconstruction, greatly benefiting both travellers and transporters by resolving the long-standing issues they have faced.
پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ کی نئی تنظیم بننے کے بعد آج پہلا اجلاس منعقد ہوا
The first meeting of Pakistan Tehreek-e-Insaf M.C. Kahuta was held today
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اگست2024) پاکستان تحریک انصاف M.C کہوٹہ کی نئی تنظیم بننے کے بعد آج پہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صدر راجہ الطاف حسین،جنرل سیکرٹری سردار مظہر اقبال سمیت متعدد عہدیدارن نے شرکت کی،اجلاس میں مختلف تنظیمی امور زیر بحث رہے کہوٹہ سٹی میں گراس روٹ لیول پر پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمیں بنانے پر بھی مشاورت کی گئی سب عہدیداران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم نے صرف اور صرف قائد تحریک انصاف عمران خان کے نظریے کو آگے لے کر چلنا ہے جو شخص بھی پارٹی کیلئے کام کرے گا وہ ہمارے لیے قابل محترم ہے اجلاس میں سینئر نائب صدر ملک رفاقت،نائب صدر ظفر ستی،نائب صدر ساجد ستی،نائب صدر محمد گلفراز،ڈپٹی جنرل سیکرٹری صوبیدار (ر) محمد رفیق ستی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک راشد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید احمد قریشی اور سیکرٹری انفارمیشن ملک عامر محمود نے شرکت کی اجلاس میں 14 اگست جشن آزادی کو شایان شان منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ملک کی عوام یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناہیں گے,راجہ جاوید احمد آف سکوٹ
The people of the country will celebrate Independence Day with great enthusiasm, Raja Javed Ahmed of Skot
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اگست2024) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی عوام یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناہیں گے آزادی بہت بڑی نعمت ہے پاکستان کی آزادی اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت عظمی ٰہے جس کے حصول کیلئے انسان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتاقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی شب و روز کاوشوں سے آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں کسی بھی قوم کیلئے آزادی کا دن کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتا،مگر آزادی کی حقیقت اور اہمیت کو وہی سمجھ سکتا ہے،جس نے غلامی کی سی زندگی گزاری ہو جن مسلمانان برصغیر نے آزادی کے اصل مقصد و مفہوم کو سمجھا انہوں نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہااور اپنے الگ وطن کے حصول کے لیے اغیار کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہو گئیانہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا کتنی ماوں کے سامنے ان کے بہن بھائی والدین خاندان اور بچے قتل کر دئیے گئے۔ کتنی پاکدامن ماوں بہنوں بیٹیوں نے نہروں اور کنووں میں چھلانگیں لگا کر جانیں قُربان کیں اور پاکستان کی خاطر بھاری قیمت ادا کی لاکھوں بچے یتیم ہوئے جو ساری زندگی اپنے والدین کی شفقت کیلئے ترستے رہیانہوں نے اب ہمیں چاہے کہ اپنے پیارے ملک کو مزید ترقی کے لیے دن رات ایک کر دیں تاکہ ہمارا پیارا ملک کا شمار بھی دنیا کے اعلیٰ ترقی یافتہ ممالک میں ہو سکے۔