DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police Crack Two-Month-Old Double Murder Case in Sadda Kamal, Two Suspects Arrested

سدا کمال میں پولیس کی دو ماہ پرانی دوہرے قتل کی واردات، دو ملزمان گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اگست، 2024ء 03؍صفر المظفر 1446ھ) –کلر سیداں پولیس نے اڑھائی ماہ قبل دوہرے قتل کے اندھے مقدمے کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔انچارج ایچ آئی یو سب انسپکٹر حفیظ اللہ خان کے مطابق لیاقت علی سکنہ دوبیرن کلاں اور اس کے ساتھی عبدالرحمان سکنہ ماڈل ٹاؤن ہمک نے معمولی تلخ کلامی پر سدا کمال پل پر گولیاں مار کر مسافر گاڑی کے ڈرائیور راجہ عاصم اور کنڈیکٹر ارباب مجید کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد تھانہ کلر سیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملزمان کو شک کی بنا پر گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔یاد رہے کہ12جون کو ملزمان نے ڈرائیور عاصم اور کنڈیکٹر ارباب مجید پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ دوبیرن کلاں میں سواریاں اتارنے کے بعد اپنے ٹیوٹا ہائی ایس میں واپس آ رہے تھے جس کے نتیجے میں ڈرائیور عاصم موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ کنڈیکٹر ارباب مجید دوسرے دن ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا تھا۔پولیس ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔دریں اثناء پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک گاڑی کو روک کر گلفام حیدر نامی ڈرائیور کی تلاشی پر پسٹل 30بور، 06ضرب روند اور آہنی مکہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Pothwar.com (Ikram-ul-Haq Qureshi) – Kallar Syedan, August 9, 2024 – The Kallar Syedan police have solved a two-and-a-half-month-old double murder case by arresting two suspects. The arrests were made following an investigation led by Sub-Inspector Hafeez Ullah Khan, the head of the Homicide Investigation Unit (HIU). The suspects, Liaquat Ali from Doberan Kallan and his accomplice Abdul Rehman from Model Town Humak, confessed to the murders during interrogation.

According to the police, the incident occurred on June 12, when the suspects shot and killed Raja Asim, a van driver, and Arbab Majeed, a conductor, after a minor altercation at Sadda Kamal Bridge. The victims were returning to their Toyota HiAce after dropping off passengers in Doberan Kallan when they were attacked. Raja Asim died on the spot, while Arbab Majeed succumbed to his injuries the following day in the hospital.

The police registered a case against unknown assailants immediately after the incident. Following a tip-off from an informant, the suspects were apprehended and later confessed to the crime. The police have obtained a four-day physical remand of the suspects and are conducting raids to arrest two other accomplices involved in the crime.

In a separate incident, the police intercepted a suspicious vehicle during routine patrols. Upon searching the driver, Gulfam Haider, the police recovered a 30-bore pistol, six rounds of ammunition, and an iron knuckle. A case has been registered against the driver.

راجہ صغیر احمد کی سفارش پر کلرسیداں اور کہوٹہ کی 14 سڑکوں کی ریسر فیسنگ کی منظوری دے دی

On the recommendation of Raja Sagheer Ahmed, the resurfacing of 14 roads of Kallar Syedan and Kahuta was approved

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اگست، 2024ء 03؍صفر المظفر 1446ھ) –پنجاب حکومت نے حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی سفارش پر کلرسیداں اور کہوٹہ کی 14 سڑکوں کی ریسر فیسنگ کی منظوری دے دی جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔روات سے کلرسداں،کلرسیداں سے دوبیرن کلاں،چوآخالصہ سے موہڑہ چاچیاں (دوبیرن کلاں)سرصوبہ شاہ سے اسلام پورہ جبر براستہ سموٹ،سرصوبہ شاہ سے داؤد شاہ حقانی براستہ انچھوہا الف چوک، چوکپنڈوری سے بھاٹہ،کہوٹہ سے راولپنڈی،کہوٹہ سے چوکپنڈوری،کہوٹہ سے لہتراڑ،مٹور سے سدہ کمال،دوبیرن سے سلامبڑ،کہوٹہ سے کروٹ،کہوٹہ سے مٹور۔

کراٹے کے قومی کھلاڑی ساؤتھ ایشیئن میڈلسٹ محمد عبدالہادی کو فری ایجوکیشن اور سکالرشپ پر آئی سی ایس میں داخلہ

National karate player South Asian medalist Mohammad Abdul Hadi admitted to ICS on free education and scholarship

 

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اگست، 2024ء 03؍صفر المظفر 1446ھ) –کراٹے کے قومی کھلاڑی ساؤتھ ایشیئن میڈلسٹ محمد عبدالہادی کی خدمات کو سراہتے ہوئے الائیڈ سکول اینڈ سائنس کالج کلرسیداں کی طرف سے فری ایجوکیشن اور سکالرشپ پر آئی سی ایس میں داخلہ،الائیڈسکول ڈائریکٹر ماسٹر ظہیر اور سکول پرنسپل محترمہ سیدہ ساجدہ نے کہا کہ سکول انتظامیہ کے لیے بھی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ پاکستان کے فخر اورقومی چیمپین محمد عبدالہادی نے ہمارے سکول میں داخل ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر علاقہ اور پاکستان کا نام روشن کرتا ہے وہ ہمارا فخر ہے اور الائیڈ سکول اینڈ کالج کے دروازے اس کے لیے کھلے ہیں۔ اس موقع پر الائیڈ سکول اینڈالا ئیڈ سائنس کالج کے ڈائریکٹر ماسٹر ظہیرنے کہا کہ آئندہ انٹر نیشنل مقابلوں کے لیے سکول ہذا محمدعبدالہادی کو انٹر نیشنل ٹور کے لیے بھی سپانسر کر ے تاکہ وہ علاقہ کلر سیداں کانام پوری دنیا میں روشن کرے۔

جماعت اسلامی کے رکن حفظ الرحمان انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ مرید میں ادا کی گئی

Hefz-ur-Rehman, A member of Jamaat-e-Islami passed away In Morra Mureed

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، اگست، 2024ء 03؍صفر المظفر 1446ھ) –جماعت اسلامی کے رکن حفظ الرحمان انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ مرید میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی،امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،پیپلز پارٹی کلر سیداں کے سٹی جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،راجہ ظفر محمود،چوہدری ابرار حسین،ماسٹر محمد ظہیر،بابو محمد حنیف،صوبیدار غلام ربانی،عمر بھٹی،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی،چوہدری زین العابدین عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button