DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Distributor Swindled by Fake Doctor in Kallar Syedan Oil Order Scam in Doberan road

دوبیرن روڈ میں آئل آرڈر اسکینڈل میں جعلی ڈاکٹر کے ہاتھوں ڈسٹری بیوٹر کو دھوکہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اگست، 2024ء 02؍صفر المظفر 1446ھ) –ایمل خان ولد ترکستان خان نے مقدمہ درج کروایا کہ میں دوبیرن روڈ کلر سیداں میں ڈالڈا گھی کا ڈسٹری بیوٹر ہوں۔
گزشتہ روز میرے موبائل فون پر ایک نامعلوم شخص کی کال آئی جس نے اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کیا اور مجھے 60 کاٹن من پسند آئل کا آرڈر دیا جس پر میں نے اپنی گاڑی میں تمام سامان لوڈ کر کے اپنے ڈرائیور حماد قمر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں روانہ کر دیا۔ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے کالر سے رابطہ کیاتو اس نے کہا کہ میں ایمرجنسی کے پاس کھڑا ہوں اور وہاں پر ہی ایک لوڈر گاڑی سوزوکی کھڑی ہے اس میں 30کاٹن لوڈ کروا دیں اور باقی کے 30کاٹن میرے آفس والی سائیڈ پر لے آئیں میں آپ کو ادھر ہی تمام کیش ادا کردونگا۔جب میرے ڈرائیور نے سوزوکی پر 30کاٹن لوڈ کرنے کے بعد باقی کے 30کاٹن نامعلوم ڈاکٹر کے دفتر کیطرف لے کر گیا تووہاں ڈاکٹر موجود نہ تھا رابطہ کرنے پر جعلی ڈاکٹر نے میرے ڈرائیور کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور فون بند کر دیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 8, 2024) – A case has been registered by Aimel Khan, son of Turkistan Khan, who reported being defrauded in an elaborate oil order scam. Aimel, a distributor of Dalda Ghee on Doberan Road, received a phone call from an unknown individual claiming to be a doctor. The caller placed an order for 60 cartons of his preferred oil.

Following the order, Aimel loaded the goods onto his vehicle and dispatched his driver, Hammad Qamar, to deliver the oil to the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Kallar Syedan. Upon arrival, the supposed doctor instructed the driver via phone to load 30 cartons into a Suzuki loader parked near the emergency area and bring the remaining 30 cartons to his office, promising to pay in cash upon delivery.

After Hammad loaded 30 cartons into the Suzuki, he proceeded to the designated office location with the remaining cartons. However, upon arrival, the driver found no one there. When Hammad tried to contact the caller, the fake doctor began verbally abusing him before disconnecting the call.

The Kallar Syedan police have registered a case and initiated an investigation into the incident.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمکہ زراعت کلرسیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر کا دورہ نوتھیہ شریف

Dr. Tania Safdar, assistant director of agriculture department, visited Nothia Sharif

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اگست، 2024ء 02؍صفر المظفر 1446ھ) –اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمکہ زراعت کلرسیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر کا دورہ نوتھیہ شریف،کثیر تعداد میں چھوٹے بڑے زمینداروں،کسانوں اور متعدد معززین کو حکومت پنجاب کی طرف سے بیج کھاد ٹریکٹرز کی بغیرسود آسان قسطوں پر فراہمی کسان کارڈ کی رجسٹریشن اور زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کرنے کے مفید طریقے بتائے، زراعت فیلڈ آفیسر کھیترین پیر, اسسٹنٹ زراعت انعام الحق و دیگر نے بھی کسانوں کو پمفلٹ کے ذریعے مختلف سیکم کی معلومات دی، اس موقع پرحاجی چوہدری عبدالرزاق،انجم شہزاد چوہدری،چوہدری فرزندعلی،بابو محمد اخلاق و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈیرہ خالصہ – نامعلوم چورپانی والی موٹر کنویں میں نصب تھی اتار کر لے گے

Unknown theives steal water motor in Dera Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اگست، 2024ء 02؍صفر المظفر 1446ھ) – قیصر جاوید سکنہ ڈیرہ خالصہ نے بتایا کہ وہ الیکٹریشن کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ شب نامعلوم چور اس کی پانی والی موٹر جو گھر کے باہر سامنے والے کنویں میں نصب تھی اتار کر لے گیا ہے۔کنویں پر نئی موٹر نصب کی جسے نامعلوم ملزمان نے دوبارہ چوری کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

ڈہوک پنڈ میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد ضمیر انتقال کر گئے

Retired Headmaster Mohammad Zameer passed away in Dhok Pind

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اگست، 2024ء 02؍صفر المظفر 1446ھ) –ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد ضمیر انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈہوک پنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،راجہ طارق محمود،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،محمد مسعود بھٹی،جاوید چشتی اہڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کے برادر نسبتی انتقال کر گئے

Brother-in-Law of Kallar Syedan Assistant Commissioner Ishtiaq Ullah Khan Niazi Passes Away

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اگست، 2024ء 02؍صفر المظفر 1446ھ) –اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کے برادر نسبتی انتقال کر گئے نمازجنازہ قمر مشانی میانوالی میں ادا کی گئی ادہر ریونیو افسران محمود احمد بھٹی،راجہ احسان،راجہ نوید،تنویر اختر بھٹی،بابر مصطفی جنجوعہ،شاہد محمود کے علاوہ شیخ حسن سرائیکی،شیخ سلیمان شمسی،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،قاضی امجد اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور ان کے برادر نسبتی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

چوہدری اختر مرحوم کی اہلیہ ڈھوک بابا بلند چوآ خالصہ میں انتقال کر گئیں۔

The wife of late Chaudhry Akhtar passed away in Dhok Baba Baland, Choa Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، اگست، 2024ء 02؍صفر المظفر 1446ھ) –چوآخالصہ کی ڈہوک بلندیاں کے چوہدری محمد اختر مرحوم کی بیوہ اور ہانک کانگ میں مقیم چوہدری نواز کی والدہ محترمہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ گرداور چوہدری عبدالقدوس،محمد ظریف راجا،الحاج غلام ظہیر،راجہ اشتیاق، راجہ داؤد اکبر،نمبردار وقاص گجر،بابو تنویر،ڈاکٹر وحید بھٹی،نمبر دار طاہر عزیز،قاری ونصر محبوب سلطانی،چوہدری مظہر حسین،نمبردار راجہ افضال،ماسٹر منظور کیانی،شہزاد مالک مغل،چوہدری رمضان گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button