Kahuta: PML-N MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar Visits Kahuta, Pledges to Fulfill All Election Promises
مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کا کہوٹہ کا دورہ، تمام انتخابی وعدے پورے کرنے کا وعدہ
Kabir Ahmed JanjuaAugust 7, 2024
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اگست2024) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کا کہوٹہ دورہ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور مختلف یوسیز ز کا دورہ،عوام کے تمام مسائل حل ہونگے الیکشن میں کیا ہوا ایک ایک دعدہ پورا کیا جائے گا تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرورنے ہمراہ راجہ یاسر ایڈووکیٹ اور رفاقت جنجوعہ کے کہوٹہ کی مختلف یوسیزز کا دورہ کیا انہوں نے یونین کونسل دوبیر خورد کے چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،نارہ کے مقام پر سابق نائب ناظم راجہ سجاد حیدر،چیئرمین ماسٹر محمد یونس،شیخ محمد جاوید، آفتاب کیانی، صوفی عبدالرحیم اور محمود چوہان سمیت دیگر سے ملاقات کی اور نارہ کے مسائل سنے،گورنمنٹ ہائی سکول اور بی ایچ یو نارہ کابھی دورہ کیا اور وہاں کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، مٹور میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے بریسٹر راجہ احمد صغیر کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی وخوشحالی کے راستے پرگامزن کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم اپنے تمام صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں، ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں تحریک انصاف کی ایک سازش کے تحت ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کیااور قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دی جس کا نتیجہ ہے کہ ملک شدید معاشی بحران کاشکار ہے جس سے نجات کیلئے موجودہ حکومت بھرپور جدوجہد کررہی ہے جو ضروررنگ لگائے گی ا ور پاکستان جلد اپنے پاؤ ں پر کھڑا ہوگا،ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگاانشاء اللہ جلد ہمارا پیارا ملک ترقی پذیر ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔
Mator (Pothohar.com, Kabir Ahmed Janjua, August 8, 2024) – Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Member of National Assembly (MNA) Raja Usama Ashfaq Sarwar visited Kahuta, meeting with MPA Raja Sagheer Ahmed at his residence and touring various union councils. He assured that all electoral promises would be fulfilled and all public issues addressed.
Accompanied by Raja Yasir Advocate and Rafaqat Janjua, Raja Usama visited several union councils in Kahuta, including offering condolences to Raja Zaffar Bagharvi, Chairman of Union Council Doberan Khurd, on the passing of his mother. He also attended the prayer for the deceased.
At Nara, he met with former Naib Nazim Raja Sajjad Haider, Chairman Master Muhammad Younis, Sheikh Muhammad Javed, Aftab Kayani, Sufi Abdul Rahim, and Mehmood Chauhan, listening to their concerns and assuring them of solutions. He also toured the Government High School and BHU Nara, promising to resolve their issues.
In Mator, Raja Usama visited MPA Raja Sagheer Ahmed’s residence and inquired about the health of his son, Barrister Raja Ahmed Sagheer. During a media briefing, Raja Usama highlighted the efforts of Prime Minister Mian Mohammad Shehbaz Sharif and his team in steering the country towards development and prosperity. He criticized the previous government of PTI for undermining the national economy and prioritizing personal gains over national interests, leading to a severe economic crisis.
He expressed confidence that the current government’s efforts would soon bear fruit, allowing Pakistan to stand on its own feet and realize the dream of national progress and public welfare. Raja Usama assured that Pakistan would soon join the ranks of developing nations.
لالو ٹیری تا ٹٹھی سیداں روڈ کے لیے کروڑوں کی گرانٹ منظور
Grant of crores approved for Lalu Teri to Tathi Syedan Road
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اگست2024) لالو ٹیری تا ٹٹھی سیداں روڈ کے لیے کروڑوں کی گرانٹ منظور،رواں ماہ میں ٹینڈر جاری ہو جائے گا،سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجدمحمود کا وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراورمسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کالالو ٹیری تا ٹٹھی سیداں روڈ کے لیے25کروڑ منظور کر نے پر شکر یہ ادا کیا، عوام کی خدمت راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمدکی پہنچا ن ہے، راجہ صغیر احمد نے سابقہ دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ اس بار بھی وہ سابقہ راویات کو بر قرار رکھتے ہوئے عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجدمحمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لالو ٹیری تا ٹٹھی سیداں روڈ پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روڈ کی حالت بہت ہی خستہ تھی سڑک پر بڑھے بڑھے گہڑھے پڑھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا ہم اہلیان علاقہ وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے درخواست عمل درآمد کرتے ہوئے فل الفور حکومت سے اس روڑ کے لیے 25کروڑ روپے کی ایک خطیر گرانٹ منظور کرائی ہے جس سے بہت جلد اس روڈکی تعمیر کا کام شروع ہو گا اور مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل حل ہو جائے گے۔
گورنمنٹ کامرس کالج کہوٹہ کو کہوٹہ سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو یہ عوام کے ساتھ ظلم ہو گا
If Government Commerce College Kahuta is shifted from Kahuta to somewhere else, it will be an injustice to the people
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اگست2024) گورنمنٹ کامرس کالج کہوٹہ کو کہوٹہ سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو یہ عوام کے ساتھ ظلم ہو گا اگر ایسا کیا گیا تو ہم ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کر یں گے،گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کی کہوٹہ سے منتقلی کہوٹہ اور اسٹوڈنٹس کا تعلیمی قتل ہے بغیر تحریری حکم نامہ زبانی طور پر بچوں کے داخلے بند اور داخلہ فیس واپس کر کے کالج کا خاتمہ کرنا کہوٹہ سے زیادتی ہے کہوٹہ جو پہلے ہی سہولیات سے محروم ہے 1986 سے کرائے کی بلدنگ پر چلا یہ کالج جسکو یہاں سے منتقل کر کے ختم کیا جا رہا ہے اس عوام اور تعلیم دشمن اقدام کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ممبر ان ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ اور عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہوٹہ میں موجود کئی کنال سرکاری زمین موجود ہے جہاں کامرس کالج تعمیر ہو سکتا ہے جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ 107 کنال پر مشتمل ہے وہاں بھی اسکو شفٹ کیا جا سکتا ہے مگر حکومت پنجاب اور عوامی نمائندے عوامی مفادات کے اقدامات کرنے سے گریزاں اس موقع پر والدین نے شدید پریشانی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم غریب عوام دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے ایسے میں سرکاری ادارے کا یہاں سے خاتمہ ہونے سے ہمارے بچے تعلیم حاصل نہ کر سکیں گے حکومت فلفور اس اقدام کو روکے۔