DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: UK Prime Minister Allocates £29 Million for Mosque Security Amid Rising Anti-Muslim Violence

برطانوی وزیراعظم نے مساجد کی سیکورٹی کے لیے 29ملین پونڈزجاری

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، اگست 07، 2024 – برطانوی وزیراعظم نے مساجد کی سیکورٹی کے لیے 29ملین پونڈزجاری کرتے ہوئے مسلم عبادت گاہوں،سکولوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔دوسری جانب مسلمانوں پر تشددجاری ہے،جس سے بچنے کے لیے مسلم ڈیفنس لیگ قائم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے مساجد کی حفاظت کے لیے 29 ملین پونڈ سے زائد کی رقم فوری طور پر جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور ان کے سکولوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے۔برطانوی وزیراعظم نے فوج اور پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے ہیں اور حکم دیا ہے کہ پرتشدد مظاہرین کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ مسلمانوں کے خلاف تشدد کے 7دن گزرنے کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مڈلز برو میں فار رائٹ گروپ کے مظاہرین سڑکوں کو بند کر کے گاڑیوں کی تلاشی لیتے رہے ۔ مظاہرین نے ایشیائی ڈرائیوروں اور مسافروں کو تشددکانشانہ بنایااوران کی گاڑیاں نذرآتش کیں۔ انگلش ڈیفنس لیگ اور فار رائٹ گروپ کی طرف سے حملوں کی روک تھام کے لیے مسلمانوں نے بھی مسلم ڈیفنس لیگ قائم کرلی تاکہ وہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور مدرسوں کی حفاظت کر سکیں۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, August 7, 2024) – The British Prime Minister, Sir Keir Starmer, has allocated over £29 million for the security of mosques and Muslim schools, ensuring their protection amidst a surge in anti-Muslim violence. In response to ongoing attacks, the Muslim community has established the Muslim Defence League.

Prime Minister Starmer has issued immediate orders to safeguard Muslim places of worship and educational institutions at all costs. He has granted special powers to the military and police, directing them to take stringent actions against violent protesters and bring them to justice.

Despite a week passing since the onset of anti-Muslim violence, protests continue unabated. In Middlesbrough, far-right group demonstrators blocked roads, searched vehicles, and attacked Asian drivers and passengers, setting their vehicles on fire. To counter these attacks by the English Defence League and other far-right groups, the Muslim community has formed the Muslim Defence League to protect their places of worship and schools.

Show More

Related Articles

Back to top button