کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اگست، 2024) –کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی یوسیز کے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی چوہدری شاہد گجر کی سربراہی میں رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور سے ملاقات،علاقائی مسائل کے جلد حل پر اصرار،وفد میں چوہدری ایاز گجر،سردار محمد آصف،راجہ عبدالجلیل،ظفراقبال کیانی،راجہ عاصم صدیق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔وفد نے ان سے 2017 سے جاری سوئی گیس پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے علاوہ دیگر مسائل کے جلد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے باوجود کارکنوں میں پرہشانیوں کا بلاتاخیر خاتمہ ضروری ہے لوگوں کو مسلم لیگ ن سے بڑی امیدیں تھیں،راجہ اسامہ سرور نے الیکشن مہم میں چوآخالصہ اور کلرسیداں میں دفاتر کے قیام کا وعدہ کیا تھا جن پر ابھی تک عملدرامد نہ ہو سکا جس سے کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ وہ کل ہی اپنے بھائی کو کلرسیداں بھیج رہے ہیں جو دفتر کو فائنل کریں گے ہم وہاں خود پہنچ کر کارکنوں سے ملاقاتیں کروں گا مایوسی کی کوئی بات نہیں بہت سارے منصوبے پائپ لائن میں موجود ہیں آپ نئے منصوبے بھی دیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے سوئی گیس کے لیئے درکار فنڈز مل چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بیوروکریسی کے بارے میں کارکنوں کی شکایات سے اگاہ ہیں اگلے چند ہی ایام میں اس بارے میں اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو جائیں گے کلرسیداں کے لوگوں نے عام انتخابات میں جس محنت اور محبت سے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہم بھی انہیں ہرگز مایوس نہیں کریں گے کارکن ہی ہمارا اثاثہ ہیں ان کی رہنمائی میں تمام مسائل بتدریج حل کرکے دم لوں گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 7, 2024) – PML-N leaders from the union councils of Choa Khalsa in the Kallar Syedan subdivision met with Member of the National Assembly (MNA) Raja Usama Sarwar, led by Chaudhry Shahid Gujjar. The delegation emphasized the urgent need to address regional issues, including completing the ongoing Sui Gas project initiated in 2017. The delegation included Chaudhry Ayaz Gujjar, Sardar Muhammad Asif, Raja Abdul Jaleel, Zaffar Iqbal Kayani, Raja Asim Siddiq, and others.
Despite the PML-N government being in power, party workers expressed their frustrations and the necessity for immediate resolutions to their concerns. They reminded Raja Usama Sarwar of his campaign promises to establish offices in Choa Khalsa and Kallar Syedan, which have yet to be fulfilled, causing disappointment among the supporters.
In response, Raja Usama Sarwar assured the delegation that his brother would visit Kallar Syedan the next day to finalize the office location. He promised to meet with the party workers personally, stating there was no need for despair as many projects are already in the pipeline. He also invited suggestions for new projects, assuring their prioritization. He confirmed the allocation of required funds for the Sui Gas project and acknowledged the complaints against bureaucracy, promising visible actions in the coming days. Raja Usama Sarwar reiterated his commitment to the people of Kallar Syedan for their unwavering support in the general elections, emphasizing that party workers are the party’s greatest asset and their issues will be resolved step-by-step.
حکومت باجوں کی خرید و فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کرے
The government should immediately ban the sale and use of bajas
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اگست، 2024) –جشن ازادی کے سلسلے میں کلرسیداں کے تمام بازاروں میں قومی پرچموں کے ساتھ ساتھ باجوں کے بھی ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ جشن آزادی کا باجوں سے کوئی تعلق نہیں،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے جشن ازادی کے موقع پر باجوں کی خریدوفروخت پر فوری پابندی عائد کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں طویل جدوجہد اور خون کے دریا کو عبور کرکے پاکستان حاصل کیا گیا جس کا واحد مقصد اسلامی نظام کا نفاذ تھا ہم پون صدی بعد بھی قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہ کرسکے ہم نے بچوں کو قیام پاکستان کے مقاصد سے اگاہ کرنے کی بجائے انہیں باجوں کج خرافات میں لگا دیا ہے جس سے وہ اہل محلہ اور دیگر کا سکون غارت کر رہے ہیں جو تحریک پاکستان سے انحراف کے مترادف ہے لہذہ حکومت باجوں کی خرید و فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کرے۔
بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج
A case was registered for stealing electricity
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اگست، 2024) –ایس ڈی اوز آئیسکو سب ڈویژنل کلر سیداں،چوآ خالصہ اور ساگری نے اپنی الگ الگ کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان محمد کریم،ندیم افضل، محمد ریاض، محمد رشید،محمد اکرم اور مطلوب حسین کیخلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ملزمان اپنے بجلی میٹر ز کی مین پی وی سی تار سے ڈائریکٹر بجلی چوری کر رہے تھے۔دریں اثناء کلر سیداں میں قائم بلاک فیکٹری سے منصور اختر بھٹی کی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کے چار عدد رم بمعہ ٹائرز،ٹریکٹر کی بڑی بیٹری اور گاڑی کا قیمتی جنریٹر چوری کر لیا گیا۔ایک اور واقعہ میں اوباش نوجوان نے 9سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، والد یاسر محمودنے مقدمہ درج کروایا کہ اس کا 9سالہ بیٹے کو ٹیوشن سے واپسی پر ثاقب نامی نوجوان نے جھاڑیوں میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دونگا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔
معروف سیاسی رہنما قاسم مشتاق کیانی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
Famous political leader Qasim Mushtaq Kayani’s sister passed away
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اگست، 2024) –معروف سیاسی رہنما قاسم مشتاق کیانی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں راجہ خرم پرویز،شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،راجہ زاہد خورشید،محمد زبیر کیانی،محمد نوید بھٹی،راجہ محمد یونس،شیخ حسن ریاض،حاجی طارق تاج، چوہدری توقیراسلم،راجہ فواد بشیر،سید آصف شاہ،نصیر کیانی،ماسٹر محمد ظہیر،زاہد نقیںبی،راجہ جاوید اشرف،صغیر بھولا،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔