Kahuta; Collusion Between Public Health Engineer and Contractor Leaves Streets in Disrepair
محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت گلیوں میں پانی کا پائپ ڈالنے کے بعد دھپری، پلوہا، گرڈ،محلہ آڑہ میں گلیاں رپیر کرنے کے بجائے ادھوری چھوڑدی،
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2024) محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت گلیوں میں پانی کا پائپ ڈالنے کے بعد دھپری، پلوہا، گرڈ،محلہ آڑہ میں گلیاں رپیر کرنے کے بجائے ادھوری چھوڑدی،صرف مین سڑکوں کی تھوڑی تھوڑی کنکریٹ ڈال کر فارمیلٹی پوری کی، حکومت پنجاب کو کرڑوں روپے کی پھکی، ممبران اسمبلی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل، تفصیل کے مطابق چند سال قبل 42کروڑ کی خطیر گرانٹ سے دھپری، پلوہا، گرڈ،محلہ آڑہ اور دیگر علاقوں کی واٹر سپلائی منظور ہوئی تھی جس کا کام بھی تک مکمل نہیں ہوا محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدارنے تمام گلیوں کو اکھاڑ کر رکھ دیا پائپ ڈالنے کے بعد انہوں نے گلیوں کو رپیر نہیں کیا بلکہ صرف مین سڑکوں کی تھوڑی سی مرمت کر کے چھوڑی دی محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور ٹھیکیدارنے اس کام میں سے حکومت پنجاب کو 20سے25کروڑ کا چونا لگایا ہے، عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Mator ( Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, August 6, 2024) – In a troubling case of collusion, a Public Health Department engineer and a contractor have left the streets of Dhapri, Paluha, Grid, and Mohalla Ara in disrepair after laying water pipes. Instead of repairing the streets, they only superficially patched up the main roads with a thin layer of concrete, effectively leaving the project incomplete and causing significant inconvenience to the local residents.
A few years ago, a substantial grant of 420 million PKR was approved for the water supply project in Dhapri, Paluha, Grid, Mohalla Ara, and other areas. However, the work remains unfinished. The streets were dug up for pipe installation but were not properly repaired afterwards. Only minimal work was done on the main roads, neglecting the side streets entirely.
The engineer and contractor involved in this project have allegedly embezzled 200 to 250 million PKR from the funds allocated by the Government of Punjab. This mismanagement and corruption have prompted public and social circles to appeal to higher authorities for action. There are calls for assembly members to take suo moto notice to address the issue and alleviate the hardships faced by the affected communities.
کہوٹہ جامع مسجد مکی میں ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام البرہان کے زیر سرپرستی سیرت النبی ﷺ کورس کی تکمیل پر تقریب
Completion Ceremony of Seerat-un-Nabi ﷺ Course Held at Kahuta Jamia Masjid Maki under the Supervision of Maulana Qari Usman Usmani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست2024) کہوٹہ جامع مسجد مکی میں ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام البرہان کے زیر سرپرستی سیرت النبی ﷺ کورس کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد علمائے دین طلبہ اساتذہ عوام علاقہ کی شرکت ہر عمر کے افراد کو سیرت النبی ﷺ سیرت سٹیڈی سرکل کے اہتمام پر خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ قاری عثمان عثمانی کو زبردست خراج تحسین کہوٹہ میں سیرت النبی ﷺ کی تعلیم سے روشناس کروانا خوش آئند ہے اتنی بڑی تعداد میں ہر عمر کے افراد کا بلاتفریق حصہ لینا باعث خوشی ہے قاری محمد عثمانی عثمانی کی علماء کرام کو آپس میں جوڑنے محبت امن قائم کرنے کے حوالے سے کاوشیں لائق تحسین ہیں قاری حفظ الرحمن مرحوم کے مشن کو احسن انداز میں چلا کر انھوں نے دین اسلام کی شمع کو روشن کیا جو قابل لائق تحسین ہے 6 مہینے ملٹی میڈیا کے ذریعے ہونہار سکالرز سے سیرت النبی ﷺ پر لیکچر دلوانا قابل تحسین عمل ہے ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا عبدالشکور حمادی، علامہ پروفیسر عبدالصبور سیفی و دیگر نے جامع مسجد مکی کہوٹہ میں البرہان کے زیر اہتمام 6 مہینے کی سیرت النبی ﷺ متعلق کلاسز کے اہتمام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ ہاشم ظہور نقیبی، عبداللہ شفیق جبکہ کورس کی کلاسز لینے والوں میں محمد حیدر، ڈاکٹر وسیم قریشی سمیت دیگر 50 کے قریب افراد موجود تھے مقررین نے علامہ عثمان عثمانی سمیت انکی پوری ٹیم اساتذہ مولانا انس کلیالوی، مولانا ملک ضیغم، مولانا شہزاد نقشبندی و دیگر کو بہترین انتظامات کرتے ہوئے کلاسز کے اجراء پر سراہا اس موقع پر خطیب جامع مسجد مکی قاری عثمان عثمانی بے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشکل کام تھا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اللہ نے ہمیں چنا پہلی مرتبہ اس کورس کے اجراء پر توقع سے زیادہ لوگوں کا حصہ لینا قابل تعریف ہے بہت جلد ختم نبوت کے حوالے سے کلاسز کا اجراء کریں گے سب تعاون کریں آئیں اور سیرت النبی ﷺ کورس میں شامل ہوں سیرت النبی ﷺ پر عمل ہی دین و دنیا سمیت بھلائی کا زریعہ ہے انھون نے تمام احباب کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ اخر میں علامہ ہاشم ظہور نقیبی نے خصوصی دعا کروائی۔