کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، اگست، 2024ء29محرم الحرام 1446ھ) – باپ بیٹے نے 15 سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔راجہ عدنان شفیق نے مقدمہ درج کروایا میرا 15 سالہ بیٹا زاویار جو کلاس نہم کا طالب علم ہے گھر کے پاس گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کیلیے گیا اور شام کو سات بجے زخمی حالت میں روتے ہوے گھر آیا اور بتایا کہ ہم کرکٹ کھیل رہے تھے کہ مسمی عالیان نے مجھے گالی دی منع کرنے پر مشتعل ہو گیا اور فون کر کے اپنے والد یسین کو بلوا لیا اور دونوں باپ بیٹے نے مجھے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 5, 2024 – 29 Muharram-ul-Haram 1446H) – A father and son duo brutally assaulted a 15-year-old boy, leaving him injured. Raja Adnan Shafiq filed a report stating that his 15-year-old son, Zaviar, a ninth-grade student, went to play cricket in a nearby ground. At around 7 PM, Zaviar returned home crying and injured. He recounted that while playing cricket, a boy named Alyan verbally abused him. When Zaviar asked him to stop, Alyan became enraged and called his father, Yaseen. The father and son then attacked Zaviar with kicks, punches, and sticks, causing significant injuries.
جامعہ مسجد یعقوبیہ جیوڑہ روڈ رحمان آباد میں صاحبزادہ قاضی محمد داؤد کی خواہر نسبتی کی تقریب چہلم
Chehlum Ceremony for Sahibzada Qazi Muhammad Daud’s Sister-in-Law Held at Jamia Masjid Yaqoobiya
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، اگست، 2024ء29محرم الحرام 1446ھ) -دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کہا ہے کہ انسان کو گھوڑے سے وفا سیکھنی چاہیئے اسے گلے شکوے اور مال کی محبت ترک کرکے اللہ سے اپنی وفاداری کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد یعقوبیہ جیوڑہ روڈ رحمان آباد میں صاحبزادہ قاضی محمد داؤد کی خواہر نسبتی کی تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ محمد ادریس ہاشمی،قاری حسیب،صاحبزادہ مظفر محمود اور قاضی محمد داؤد نے بھی خطاب کیا صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کہا کہ اللہ نے حلال مال کمانے کا حکم دے کر اسے حلال راستوں پر صرف کرنے کی اجازت دی ہے انسان یہ مت بھولے کہ وہ دنیا میں مسافر کی حیثیت میں آیا ہے اسے اخروی زندگی کی طرف لوٹ کے جانا ہے اسے اگلی منزل کی تیاری کرنی چاہیئے۔روزمحشر کی تیاری پر توجہ دینی چاہیئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اللہ کے بعد لوگوں کے بھی حقوق ہیں جن کا تعین بھی اللہ نے ہی کیا ہے،عبادات الہی میں کوتاہی پر رب سے رجوع کرنا ضروری ہے اللہ رجوع کرنے والوں کو معاف کر دیتاہے۔لوگ انسانوں اور اپنے ماتحت افراد کو بھی اپنا بھائی جان کر ان کے حقوق کا خیال رکھیں۔ہمارے معاشرے میں خواتین کے خواتین کے حقوق کو نظرانداز کردیا جاتا یے یہ اسلامی تعلیمات اور احکامات الہی کے منافی طرز فکر ہے اس کی اصلاح کی اشد ضرورت ہے انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں ہی فکر اخرت کریں اخرت کی تیاری ہی ان کی دائمی زندگی کو سہل بنا سکتی ہے۔
سروہا میں مقامی سبزی فروٹ فروش مطلوب حسین کا جواں سالہ بیٹا رات کو سوتے میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا
The young son of a local fruit and vegetable seller, Matloob Hussain, in Saroha, died of cardiac arrest in his sleep at night
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، اگست، 2024ء29محرم الحرام 1446ھ) -مقامی سبزی فروٹ فروش مطلوب حسین کا جواں سالہ بیٹا رات کو سوتے میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا نمازہ جنازہ سروہا میں ادا کی گئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس، مسعود احمد بھٹی،صیغر احمد بھولا،شیخ خورشیداحمد،بابو غالب حسین، صوبیدار غلام ربانی،راجہ مسعود سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔