DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Mohammad Inayat Janjua Appointed PTI Vice President of Union Council Panjar

محمد عنائت جنجوعہ کو پی ٹی آئی یونین کونسل پنجاڑ کا نائب صدر مقرر کر دیا نوٹیفکیشن جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست2024)
پی ٹی آئی قیادت تحصیل کہوٹہ نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت محمد عنائت جنجوعہ کو PTIیونین کونسل پنجاڑ کا نائب صدر مقرر کر دیا نوٹیفکیشن جاری، دوستوں عزیزوں کی طرف سے مبارکباد، قیاد ت نے جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کی قیادت نے یونین کونسل لیول پر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہوا جس کے نتیجے میں کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت محمد عنائت جنجوعہ کو پی ٹی آئی یونین کونسل پنجاڑ کا نائب صدر مقرر کر دیا،محمد عنائت جنجوعہ کو پی ٹی آئی یونین کونسل پنجاڑ کا نائب صدر مقررہونے پرملک کلیم حسین اعوان، چوہدری محمد وقاص، مرزا ندیم، ملک حسنین،حافظ محمد نعیم،سردار وقاص، حافظ محمد ذوالفقار،ٹھیکیدار محمد ساجد او دیگر دوستوں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے، محمد عنائت جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا اور اپنے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچاوں گا۔

Mator (Pothwar.com correspondent Kabir Ahmed Janjua, August 5, 2024) – PTI leadership in Tehsil Kahuta has appointed young political and social figure Mohammad Inayat Janjua as the Vice President of PTI Union Council Panjar. Following the notification, friends and well-wishers extended their congratulations.

Detailing the appointment, the leadership of Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta began organizational structuring at the Union Council level. As a result, Mohammad Inayat Janjua was appointed as the Vice President of PTI Union Council Panjar. Celebratory messages poured in from Malik Kaleem Hussain Awan, Chaudhry Mohammad Waqas, Mirza Nadeem, Malik Husnain, Hafiz Mohammad Naeem, Sardar Waqas, Hafiz Muhammad Zulfiqar, Contractor Mohammad Sajid, and other friends.

In his statement, Muhammad Inayat Janjua expressed gratitude for the trust placed in him by the PTI leadership and pledged to fulfill their expectations by spreading the message of his leader, Imran Khan, to every household.

ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت، سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے بااثر ڈاکٹروں کو کھلی چھٹی دے دی

The collusion of DDHO Kahota and Drug Inspector gave open leave to influential doctors with political influence

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست2024)
ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت، سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے بااثر ڈاکٹروں کو کھلی چھٹی دے دی جبکہ کہوٹہ اور گردونواح میں جعلی کلینکوں کی بھرمار، متعلقہ محکمیں جعلی کلینکوں کے خلاف کاروائی کرنے سے محکمہ ہیلتھ کے افسران گریزاں۔ گلی محلوں اور شہر میں فرضی ڈاکٹروں کے نام لکھ کر کلینک کھول دیے جاتے ہیں۔ کسی بھی پرائیویٹ کلنک میں دو چار ماہ کام کرنے والا شخص کلینک کھول کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیتا ہے۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں آپریشن کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سادح لوح عوام پرائیویٹ کلینکوں پر جا کر ایک معمولی سے آپریشن کا تیس سے پچاس ہزار روپے دینے پر مجبور ہیں پورا سال خواتین مدر چائلڈ سنٹر سے چیک اپ کرا کر کارڈ بنواتی ہیں۔ اور جب ڈلیوری کا وقت آتا ہے۔ تو زیادہ تر خواتین کو انتظام بہتر نہ ہونے کا بہانہ بنا کر پنڈی ریفر کر دیا جا یا ہے۔ پھر مجبورا وہ لوگ قرض ادھار لیکر پرائیویٹ کلینکوں میں جاتے ہیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسران جعلی کلینکوں کو چیک نہیں کرتے۔اسی طرح بعض میڈیکل سٹوروں پر بھی ممنوع ادویات اور دو نمبر ادویات فروخت کی جا رہی ہیں جسکی وجہ سے وہ لوگ ایک مافیا بن چکے ہیں نہ صرف کہوٹہ بلکہ دیگر کئی علاقوں میں بھی انھوں نے اس کاروبار کو چلایا ہوا ہے ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے اس کاروبار کو بجائے کنٹرول کرنے کے مزید پھیلایا جا رہا ہے۔ شہریوں عوام علاقہ نے چیف جسٹس پاکستان، حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی کلینکوں اور دو نمبر کام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button