DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Power Outages Plague Kallar Syedan for Over a Month: Local Authorities Helpless, Former Assembly Member Expresses Outrage

کلر سیداں میں ایک ماہ سے بجلی کی بندش، مقامی حکام بے بس، سابق رکن اسمبلی کا اظہار برہمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اگست، 2024ء28محرم الحرام 1446ھ) -ایک ماہ گزر گیا کلرسیداں کے مواضعات سموٹ،کاہلی دھمنوہا،سیاہلی عمرخان اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ پانچ سے دس گھنٹوں کے بجلی کے بریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ رک سکا،ایکسیئن ائیسکو گوجرخان اور ایس ای جہلم بھی ان من لائن سپریٹنڈنٹ کے سامنے بے بس،سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان کا بھی صورتحال پر شدید غم و غصہ،ائیسکو حکام لائن سپریٹنڈنٹ کو لگام ڈالیں ورنہ صارفین احتجاج کا حق استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں کے مواضعات سموٹ،سیاہلی عمر خان،کاہلی دھمنوہا اور دیگر ائیسکو سب ڈویژن بیول میں شامل رکھا گیا ہے جس کے لائن سپریٹنڈینٹ نے موسم سرما میں چھپر فیڈر کی ضروری مرمت ہی نہ کی جس کی وجہ سے اب ہر روز فیڈر گھنٹوں بند رھتا ہے بارش ہو اندھی طوفان ہو یا شدید دھوپ ہو چھپر فیڈر بلاناغہ پانچ ڈے دس گیارہ گھنٹے بند رھتا ہے کوئی اس فیڈر کا پرسان احوال نہیں ایس ڈی او بیول،ایکسیئن گوجرخان اور ایس ای جہلم کو بارہامرتبہ اس گھمبیر صورتحال سے اگاہ کیا جاتا رھا مگر وہ بھی صورتحال کو بہتر نہ بنا سکے جس کی وجہ سے چھپر فیڈر روزانہ گھنٹوں بند رہنے سے شدید گرمی اور حبس سے لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے معمر افراد کمسن بچے اور مریض صورتحال سے عاجز آ چکے ہیں کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے صورتحال کو ائیسکو کی بدترین نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ائیسکو حکام چھپر فیڈر کے لائن مین کو فوری معطل کرکے صورتحال کی انکوائری کریں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے انہوں نے تجویز دی کہ اگر بیول سب ڈویژن اور جہلم سرکل فیڈر سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری نہیں رکھ سکتا تو سموٹ سرصوبہ شاہ پر پرانی مین لائن موجود ہے جہاں نصب صرف تین کھمبوں پر لائن ڈال کر ان علاقوں کو ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ سے منسلک کردیا جائے۔

Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 4, 2024, 28 Muharram 1446 AH) – For over a month, the villages of Smot, Kahli Dhamnoha, Siahli Umar Khan, and surrounding areas in Kallar Syedan have been experiencing daily power outages lasting between five to ten hours. The situation remains unresolved despite numerous complaints to the relevant authorities.

The power breakdowns, affecting the IESCO sub-division Bewal, are primarily attributed to the lack of necessary repairs on the Chappar feeder during the winter season. This feeder now fails daily for several hours, irrespective of weather conditions. Neither rain, storms, nor intense sunlight have been able to mitigate the consistent disruptions.

Repeated notifications to the SDO Bewal, the Exen Gujar Khan, and the SE Jhelum have yielded no improvements. The persistent power cuts have caused severe discomfort for residents, especially the elderly, young children, and patients, who are suffering in the extreme heat and humidity.

Colonel Muhammad Shabbir Awan, a former member of the Punjab Assembly from Kallar Syedan, has condemned IESCO’s handling of the situation as gross incompetence. He demands immediate suspension of the Chappar feeder’s lineman and a thorough investigation to hold those responsible accountable. He also suggested an alternative solution: connecting the affected areas to the IESCO sub-division Choa Khalsa via an existing main line with minimal infrastructure adjustments.

پولیس نے گیس سلنڈر قبضے میں لے کر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

The police seized the gas cylinder and registered a case against the driver

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اگست، 2024ء28محرم الحرام 1446ھ) -کلرسیداں پولیس نے مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کی سیٹ کے نیچے آہنی راڈوں سے نصب گیس سلنڈر جس میں ممنوعہ ایل پی جی گیس بھری ہوئی تھی کے بارے میں ڈرائیور محمد رئیس کوئی معقول جواب نہ دے سکا جس پر پولیس نے گیس سلنڈر قبضے میں لے کر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے سنیپ چیکنگ کر دوران اویس نامی ملزم کے قبضے سے پسٹل تیس بور بمعہ پانچ روند برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس یونیفارم سے مشابہت رکھنے والی پینٹ شرٹ بھی پہن رکھتی تھی۔

ساری زندگی مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہیں ,چوہدری محمد عظیم

I am ashamed of voting for PML-N all my life, Chaudhry Mohammad Azeem

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اگست، 2024ء28محرم الحرام 1446ھ) -عوام بجلی کے بل جمع نہ کروائیں واپڈا لائن اکھاڑ کر لے جائے حکومت ہمیں مار دے ماریں گے مر جائیں گے حکومت کے خلاف احتجاج ہر صورت کریں گے ملک کا ہر شہری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شامل ہو کر حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہوں ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد عظیم نے گاؤں تل خالصہ میں صارفین بجلی کے منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ ساری زندگی مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہیں اس جماعت نے قوم کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا،انہوں نے تجویز دی کہ پورے گاؤں کا اجلاس طلب کرکے بجلی بل جمع نہ کروانے کا متفقہ اعلان کیا جائے واپڈا ہماری زمینوں سے کھمبے گزارنے پر مالکان کو ماہانہ بل ادا کرے،الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے رہنما چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ اگر گاؤں کے تمام لوگ متفقہ طور پر بجلی بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ کریں تو وہ بھی ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ہمارے آباؤ اجداد بجلی کے بغیر زندگیاں بسر کرتے رہے ہم بھی گزارہ کر لیں گے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تانیہ صفدر پر ایک ریڑھی بان کے الزامات کی خود انکوائری کرکے فیصلہ سنا دیں

Traders allegations aginst Price control majistrate should be investigated

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اگست، 2024ء28محرم الحرام 1446ھ) -کلرسیداں چوآخالصہ کے تاجروں سیاسی سماجی رہنماوں نے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ انجینئر قمراسلام راجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلرسیداں کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تانیہ صفدر پر ایک ریڑھی بان کے الزامات کی خود انکوائری کرکے فیصلہ سنا دیں تاکہ اداروں اور افسران کا وقار محفوظ رہے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم،ذوالفقار بھٹو،مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر،انجمن تاجراں چوآ خالصہ کے رہنما طاہر محمود بھٹی،حافظ رمضان عباسی،راجہ سہیل اصغر،باسط ریاض،شاہد ندیم مرزا اور رجب علی جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محترمہ تانیہ صفدر فرض شناس دیانتدار افیسر ہیں جنہوں نے روات کلرروڈ پر واقع شاہ باغ بازار میں ایک ریڑی بان کو پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری پرائس لسٹ پر عمل نہ کرنے پر متعدد بار وارننگ کے بعد جرمانہ بھی کیا جس کے وہ ریڑی بان چند کلومیٹر دور راولپنڈی کی حدود میں نہ صرف جا کر کھڑا ہوگیا بلکہ اس نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو راولپنڈی سے کلرسیداں آتے ہوئے روک کر ان سے بدتمیزی کی بلکہ ان پر بے بنیاد الزامات بھی عائد کیئے جو انتہائی لغو و بے بنیاد ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسڑکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی راولپنڈی کے سربراہ انجینئر قمراسلام راجہ خود یا کسی بھی ذمہ دار افیسر سے اس واقعہ اور الزامات کی بلاتاخیر شفاف تحقیقات کرلیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button