کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اگست، 2024ء26محرم الحرام 1446ھ) -کلردھانگلی روڈ پر چوآخالصہ میں نالہ کانسی کے وینٹڈ کازوے کے بیشتر حصوں پر چھت ڈال دی گئی تیسرے حصے پر جمعرات کی شام گئے ایس ڈی او پنجاب ہائی وے مرزا محمد یاسیی کی نگرانی میں پل پر چھت ڈالی گئی ان کا کہنا تھا کہ دو تین ایام بعد آخری حصے پر چھت ڈال کر اسے اگست کے اوائل میں ہی گاڑیوں کے لیئے کھول دیا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پل کے اطراف میں فت پاتھ نہیں ہوں گی کیونکہ یہ وینٹڈ کازوے ہے جس کے اوپر فٹ پاتھ کی ڈیزائننگ نہیں ہو سکتی اسے سروے کے عین مطابق تعمیر کیا جا رھا یے اگر سروے کے وقت یہاں وینٹڈ کازوے کی بجائے پل ڈیزائن کیا جاتا تو پھر پل پر فٹ پاتھ تعمیر کیئے جاسکتے تھے یاد رہے کہ نالہ کے دونوں اطراف روزانہ سینکڑوں طلبہ طالبات اور ہزاروں لوگ پیدل گزرتے ہیں اور نوتعمیر سڑک پل پر فٹ پاتھ نہ ہونے سے حادثات کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے جس پر ہر شخص پریشان ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 2, 2024, 26th Muharram 1446H) – The roofing work on most sections of the ventid causeway over Nala Kass on the Kallar Syedan-Dhangali Road in Choa Khalsa has been completed. The roofing on the third section was finished late Thursday evening under the supervision of SDO Punjab Highway Mirza Muhammad Yasin. He stated that the final section will be roofed in the next two to three days, with the aim of opening the bridge for vehicular traffic by early August.
In response to a question, Mirza Muhammad Yasin clarified that the bridge would not have sidewalks due to its design as a ventid bridge, which does not accommodate footpath construction. If a bridge had been designed instead of the ventid causeway during the survey, footpaths could have been included. It is noteworthy that hundreds of students and thousands of pedestrians cross both sides of the Nala daily, and the absence of footpaths on the newly constructed bridge has raised concerns about increased accident risks, causing widespread worry among the locals.
سہی راجگان میں نامعلوم ملزمان چالیس من لہسن چوری کر کے لے گئے
Unknown suspects stole 40 maunds of garlic in Sai Rajgan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اگست، 2024ء26محرم الحرام 1446ھ) – کلر سیداں کے قریب چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان چالیس من لہسن چوری کر کے لے گئے۔محمد اشرف نے مقدمہ درج کروایاکہ میں سہی راجگان کا رہائشی ہوں اور میں نے 50کنال پر مشتمل رقبے پر لہسن کی فصل کی کاشت کر رکھی تھی جس کی کٹائی کروا کر 100من لہسن خشک کرنے کیلئے اپنی زیر تعمیر کوٹھی میں رکھ دی تھی جو نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں چوری کر کے لے گئے۔ دریں اثناء وحید احمد نے 15پر کال کر کے نوٹ کروایا کہ دو نامعلوم ملزمان جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نے میر ا موبائل فون مالیتی دس ہزار روپے چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔دریں اثناء زریاب نامی شخص نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ چار نامعلوم ڈاکو روڈ پر ڈکیتی کر رہے ہیں جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئے اور تحقیق کرنے پر اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ایک اور کالر عبدالوحد نے 15پر نوٹ کروایا کہ کسی نے اس کی جیب سے موبائل فون چوری کر لیا ہے۔اسی طرح ناظرہ فردوس نے 15پر اطلاع دی کہ کسی نے اس کا موبائل فون چوری کر لیا ہے۔کالر محمد رئیس نے اطلاع دی کہ دو موٹر سائیکل سوار وں نے اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی ہے۔کامران اختر نے 15پر ڈکیتی کی اطلاع دی جو بعد ازاں غلط ثابت ہوئی۔ادھر حسن نامی شخص نے بتایا کہ اس کی دکان سے نامعلوم ملزمان سامان چوری کر کے لے گئے ہیں۔ادھر تفتیشی آفسران کا کہنا ہے کہ 15پر بیشتر کالیں غلط ثابت ہوئی ہیں جس پر جھوٹی اطلاعات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
حمزہ سروش کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قائم مقام صدر بننے پر مبارک باد
Hamza Sarosh congratulated on becoming the Acting President of Rawalpindi Chamber of Commerce and Industry
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، اگست، 2024ء26محرم الحرام 1446ھ) – چوہدری جمیل احمد ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی نے حمزہ سروش کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قائم مقام صدر بننے پر مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور ان کے ساتھ موجودہ معاشی اور بجلی کے بلوں کے بحران کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حمزہ سروش جس طرح ایک کامیاب بزنس مین ہیں اسی طرح راولپنڈی کی بزنس کمیونٹی کی بھی بہترین نمائندگی کریں گے اور کاروباری برادری کودرپیش مسائل کے حل میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔