DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Significant Grant Approved for Bior to Changarh Road; Tender to Be Issued in August
بیور تاچنگڑھ روڈ کے لیے کروڑوں کی گرانٹ منظور
مٹور (پوٹھوار ڈاٹ کام، کبیر احمد جنجوعہ،01، اگست، 2024ء25محرم الحرام 1446ھ) -بیور تاچنگڑھ روڈ کے لیے کروڑوں کی گرانٹ منظور، اگست میں ٹینڈر جاری ہو جائے گا،نوجوان سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ احتشام افضل آف گوہڑہ راجگان کی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات، بیور تاچنگڑھ روڈ کے لیے 25کروڑ 30لاکھ روپے منظور کر نے پر شکر یہ ادا کیا، عوام کی خدمت راجہ صغیر احمدکی پہنچا ن ہے، راجہ صغیر احمد نے سابقہ دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ اس بار بھی وہ سابقہ راویات کو بر قرار رکھتے ہوئے عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل بیور کے علاقہ گوہڑہ راجگان کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ احتشام افضل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بیور تاچنگڑھ روڈ پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روڈ کی حالت بہت ہی خستہ تھی سڑک پر بڑھے بڑھے گہڑھے پڑھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا ہم اہلیان علاقہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے درخواست عمل درآمد کرتے ہوئے فل الفور حکومت سے اس روڑ کے لیے 25کروڑ 30لاکھ روپے کی ایک خطیر گرانٹ منظور کرائی ہے جس سے بہت جلد اس روڈکی تعمیر کا کام شروع ہو گا اور مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل حل ہو جائے گے۔
Matore (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, August 1, 2024) — A substantial grant of 250.3 million PKR has been approved for the Bior to Changarh road, with the tender set to be issued in August. Raja Ehtesham Afzal of Gohra Rajgan, a young political, social, and business figure, met with PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed to express gratitude for securing the funds.
“Serving the people is Raja Sagheer Ahmed’s hallmark,” stated Raja Ehtesham Afzal. “He undertook billions of rupees’ worth of development projects in the previous term, and we trust he will continue to address fundamental issues this time as well.”
Raja Ehtesham Afzal highlighted that the Bior to Changarh road had fallen into disrepair due to heavy traffic, causing significant inconvenience to the public. “We, the people of the area, thank PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed for promptly securing this substantial grant, which will soon commence the road’s reconstruction, resolving the issues faced by travellers and transporters.
راجہ محمد شکیل کیانی کادوہ کہوٹہ اپنے درینہ دوست صحافی کبیر جنجوعہ سے ملاقات
Raja Muhammad Shakil Kayani visit to Kahuta, meeting with his old friend journalist Kabir Janjua
مٹور (پوٹھوار ڈاٹ کام، کبیر احمد جنجوعہ،01، اگست، 2024ء25محرم الحرام 1446ھ) -پی پی پی برٹن آن ٹرینٹ یو کے کے صدر معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کادوہ کہوٹہ اپنے درینہ دوست صحافی کبیر جنجوعہ سے ملاقات، اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ گلفراز کیانی، عمار بن یاسر کیانی اور ساہیں محمد ضمیربھی موجود تھے، راجہ محمد شکیل کیانی نے صحافی کبیر جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو دوام ملا جس کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے لازوال جدوجہد کی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، تمام مارشل لاء ادوار میں ترقی کرتا ملک انتہا پسندی اور دہشتگردی کا شکار ہو ا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جمہوریت کو دوام دینا ہو گی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرسکیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح جمہوریت کی بقاء کیلئے میدان عمل میں ہے تاہم سیاسی قوتوں کو بھی جمہوری اقدار کو فروغ دینے اور جمہوری رویئے اپنا نا ہوں گے تاکہ جمہوری عمل کو لاحق خدشات کا تدارک ہوسکے، ضیاء آمریت کیخلاف شہادتیں پیش کرنے، کوڑے کھانے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنیوالے جیالے ملکی جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں۔