DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Police Arrest Gang Involved in Deadly Bus Robbery and Murder
کہوٹہ پولیس کی شاندار کارکر دگی 3ماہ قبل مسافر بس میں ڈکیتی اور قتل کی واردات کرنے والا گینگ گرفتار
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جولائی 2024)
کہوٹہ پولیس کی شاندار کارکر دگی 3ماہ قبل مسافر بس میں ڈکیتی اور قتل کی واردات کرنے والا گینگ گرفتار،عوام علاقہ کی طرف سے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاکر دگی پر خراج تحسین،تفصیل کے مطابق تین ماہ قبل آزاد کشمیر سے لاہور جانے والی مسافر بس کو دکھالی کے مقام پر سڑک پر پتھر رکھ کر روکا اور واردات کے دوران فائرنگ کرکے سرکاری ملازم کو جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور کو زخمی کر دیاتھا جبکہ ملزمان نے مسافروں سے نقدی،موبائل فون اور دیگر اشیاء لے اڑے تھے، سی پی او سید خالدہمدانی کی ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکی خصوصی ہدائیت پر ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او سید ذکا ء شاہ کی سربراہی میں فرض شناس اے ایس آئی عاصم بھٹی اور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان کی شناخت عدیل،عمر اور خیام کے نام سے ہوئی پولیس تھانہ کہوٹہ نے ملزمان سے مسروقہ رقم واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف اور پستول برآمد کر لیا گیا عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر، ایس ایچ او سید ذکا ء شاہ، فرض شناس اے ایس آئی عاصم بھٹی اور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کی ہے
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 31, 2024) – The Kahuta police have achieved significant success by arresting the gang responsible for a robbery and murder on a passenger bus three months ago. The local community has praised the outstanding performance of the Kahuta police station.
According to details, three months ago, a passenger bus travelling from Azad Kashmir to Lahore was stopped by placing stones on the road at the village Dhakhali. During the robbery, the culprits opened fire, killing a government employee and injuring the bus driver. The robbers stole cash, mobile phones, and other valuables from the passengers.
Under the special directive of CPO Syed Khalid Hamdani and SP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar, a team led by DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar and SHO Syed Zaka Shah, with the dedicated efforts of ASI Asim Bhatti and other staff members, utilized all resources, including human intelligence, to apprehend the culprits. The arrested suspects have been identified as Adeel, Umar, and Khayam. The police recovered the stolen money and weapons used in the crime, including a Kalashnikov and a pistol.
The public has lauded the efforts of DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar, SHO Syed Zaka Shah, dedicated ASI Asim Bhatti, and the team for their exemplary performance.
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدائیت پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کادورہ
MPA Raja Sagheer Ahmad visited THQ Hospital Kahota on the special instructions of Chief Minister Punjab
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جولائی 2024)
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدائیت پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کادورہ، مریضوں سے ملاقات،صحت یابی دریافت کی، سہولیات کے حوالے سے پوچھا،تمام شعبہ جات کا دوہ کیا، تمام رپورٹس وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت تک پہنچانے اورمزید سہولیات دینے کی یقین دھانی،ایم ایس ثمینہ خان بھٹی اور تمام عملے کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ،تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کا منیٹر منتخب ہونے بعد ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کادورہ،او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل سٹور،لیب، ایکسرئے،گائنی ڈیپارٹمنٹ، تمام ملازمین کی حاضری چیک کی،مردانہ اور زنانہ وارڈ کا دورہ کیا اس موقع پر ٹی ایچ کیو کہوٹہ ہسپتال کی میڈیکل سپریڈینٹ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ،سردار شاہد،مرزا نور بھی ہمراہ موجودتھے، ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال کے حوالے بھی پوچھا کہ آیا ان کو یہاں سے ادوایات ملتی ہیں کہ یا ان کو کسی ڈاکٹر یا عملے کے خلاف کوئی کمپلین تو نہیں ہے جس پرمریضوں اور ان کے لواحقین نے اطمنان کا اظہار کیا،راجہ صغیر احمد نے ڈیجیٹل ایکسرئے اور لیب کے لیے جدید مشینیں دینے کی بھی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹی ایچ کیو کہوٹہ کی مانیٹرینگ کے لیے مجھے نمائندہ منتخب کیا ہے انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل میں ان تک پہنچاوں گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا ویژن اور مشن خالصتاً عوامی حقوق کا تحفظ اور پاک وطن کی خودمختاری ہے اس کیلئے ہماری قیادت کی کوششیں اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مسلم لیگ (ن) قیام امن کیلئے جو بھی اقدامات اٹھائے اس کے ثمرات عوام تک منتقل ہوئے ہیں انشاء اللہ مزید بہتری آئے گئی۔