مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2024) کہوٹہ میں کانگو وائرس کا کنفرم کیس سامنے آگیا، مریض بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل جبکہ مزید 2مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے راونہ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں لونہ کی رہائشی عورت میں کانگو وائرس کی علامات سامنے آنے پر ٹیسٹ کیا گیا تو ٹیسٹ مثبت آگیا،جبکہ 1دوھپری اور1درنکوٹ کے رہائشی مریض کے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی روانہ کر دیے گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے عوام کو آگاہ کیا ہے وہ اس سلسلے میں احتیاط کر یں اگر کسی بھی فرد میں یہ علامات پائی جاہیں مریض تیز بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے، اسے سردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اور غنودگی، منہ میں چھالے، اورآنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہو،تیز بخار سے جسم میں وائٹ سیلز کی تعداد انتہائی کم ہوجاتی ہے جس سے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اگر یہ علامات دیکھیں تو فی الفور ہسپتال رابطہ کریں اور مریض سے کسی قسم کے جسمانی رابطے سے گریز کر یں۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, July 30, 2024) — A confirmed case of the Congo virus has emerged in Kahuta, prompting immediate medical intervention. The patient has been transferred to Benazir Hospital in Rawalpindi. Additionally, blood samples from two other suspected patients have been sent for testing.
The confirmed case involves a woman from Loona, who tested positive for the Congo virus after exhibiting symptoms at the THQ Hospital in Kahuta. Blood samples from two other residents, one from Dhapri and another from Darnkot, have also been sent to Rawalpindi for testing.
Dr. Samina Bhatti, the Medical Superintendent of THQ Hospital Kahuta, advised the public to take necessary precautions. She highlighted the symptoms of the Congo virus, which include high fever, headache, nausea, vomiting, loss of appetite, fatigue, weakness, drowsiness, mouth ulcers, and swollen eyes. The virus causes a significant drop in white blood cell count, impairing blood clotting. Dr. Bhatti urged immediate hospital visits if any of these symptoms are observed and recommended avoiding physical contact with infected individuals.
کہوٹہ میں شدید بارش ندی نالوں میں شدید تغیانی
Heavy Rains in Kahuta Cause Flooding; 10-Year-Old Girl Drowns, Two Siblings Rescued
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2024) کہوٹہ میں شدید بارش ندی نالوں میں شدید تغیانی کہوٹہ کے علاقہ سہر میں 3بہن بھائی پانی میں بہ گے 2کو بچا لیا گیا جبکہ 1دس سالہ بچی جانبحق، والدین غم سے نڈھال،گذشتہ روز ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ میں شدید بارش ہوئی صبح 5بجے جاری بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید تغیانی آ گئی کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی کے علاقہ سہر میں 3بہن بھائی بارش میں کھیل رہے تھے کہ تیز پانی آنے سے تینوں بچے پانی میں بہ گے دو بچوں کو مقامی افراد نے بچا لیا جبکہ راجہ طاہر کی دس سالہ بچی جان بحق ہو گی جس کی نعش سہر سے کافی دور ٹھٹھر کے مقام سے ملی، معصوم بچی کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ آشکبار تھی۔