DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Raja Yasser Hosts Dinner Honoring Assembly Members; Development Projects and Future Plans Discussed
راجہ یاسر کا اسمبلی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ؛ ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جولائی2024)
راجہ یاسر ایڈووکیٹ کی طرف سے ممبران اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، مسلم لیگ ن کےMNAراجہ اسامہ سرور اور MPAراجہ صغیر احمد سمیت یونین کونسلوں کے چیئرمینوں،پارٹی صدورسیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، اگست میں حلقے میں 2ارب کی گرانٹ سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو گا، یونیورسٹی بھی بنے گئی اور بائی پاس کا کام بھی مکمل ہو گا،کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے موجودہ حکومت 5سال مکمل کر ے گی اور اگلے5سال بھی ہماری حکومت لگائے گئی،پارٹی تنظیموں کو ختم کر کے جلد نئی بنائی جاہیں گئی کام کر نے والے افراد کو آگے لایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کےMNAراجہ اسامہ سرور اور MPAراجہ صغیر احمدنے ہنیسر کے مقام پر راجہ یاسر ایڈووکیٹ کی طرف سے دیے گے عشائیے میں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ماسٹر چوہدری محمد یونس،چیئرمین راجہ ممتاز حسین، صوبیدار میجر پرویز، چیئرمین میجر عبدالروف راجہ، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،وائس چیئرمین مرزا مسعود،چیئرمین راجہ فیاض احمد، وائس چیئرمین سردار طاہر، کونسلر راجہ سجاد،سابق نائب ناظم راجہ سجاد حید ر، کونسلر محمود چوہان،حاجی منشی ریاض آف بیور،چیئرمین حاجی سجاد ستی،وائس چیئرمین یوسی پنجاڑ سردار سلطان ایڈووکیٹ،چیئرمین راجہ شوکت حسین،کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین راجہ سرور گروپ)،نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ ،راجہ قمر یعقوب کہوٹہ ،معروف لیگی رہنماء و ممتاز قانون دار راجہ سخاوت ایڈووکیٹ،کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، کونسلر خا ن طاہر بگہار شریف،راجہ افضال دھنیال راجپوت کھڈیوٹ،راجہ رفاقت جنجوعہ، شیخ عبد الشکور رانا،پٹواری راجہ فیصل محمود،ٹھیکیدار یونس ستی،آفتاب کیانی نارہ،سابق ممبرا ن سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، قاضی عبد القیوم،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،اسحاق کھٹڑ، سید زرین شاہ، راجہ فیصل محمود، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ،محمد انور ستی، حاجی محمد سلیم،زوہیب وحید ستی،سرفرا ز قریشی، راجہ وقار محبوب، راجہ احتشام جنجوعہ گوہڑہ راجگان،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 29, 2024) – Advocate Raja Yasir hosted a dinner in honor of assembly members, attended by prominent figures including PML-N MNA Raja Usama Sarwar, MPA Raja Sagheer Ahmed, union council chairmen, party leaders, and social personalities. During the event, it was announced that development projects worth 2 billion PKR will commence in the constituency in August, including the establishment of a university and the completion of a bypass.
MNA Raja Usama Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed expressed confidence that the current government will complete its five-year term and secure the next five years as well. They emphasized the reorganization of party structures, highlighting that hardworking individuals will be promoted. The event at Hanesar saw participation from notable figures such as Chairman Master Chaudhry Muhammad Younis, Chairman Raja Mumtaz Hussain, Subedar Major Pervez, and many others, including journalists and social leaders.
ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی پاکستان تحریک لبیک کا سپریم کورٹ کے قادیانیوں متعلق پریس کلب کہوٹہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
Tehreek-e-Labbaik Pakistan Stages Protest Outside Kahuta Press Club Against Supreme Court Ruling on Qadaini
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،29جولائی2024) ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی پاکستان تحریک لبیک کا سپریم کورٹ کے قادیانیوں متعلق پریس کلب کہوٹہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ فیصلہ فلفور واپس لیکر قاضی فائز عیسی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ۔مظاہرین کی شدید نعرہ بازی ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو احتجاج کو وسیع کریں گے۔راہنما و امیدوار TLP کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان
کے برعکس فیصلہ کر کے قادیانیوں کو اقلیت مین شامل کر کے انکو نبی ﷺ قرآن اور اسلام کی توہین کرنے کی کھلی چھٹی دینا دکھ کی بات ہے ہمارے دل اس فیصلے سے چھلنی ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے انکے مستعفی ہونے اور فیصلہ کو فلفور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم مہنگائی بیروزگاری سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر ناماس رسالت پر اٹھنے والی میلی آنکھ اور سوچ کا خاتمہ کرنا بھی جانتے ہیں۔احتجاجی مظاہرہ سے علامہ مفتی ندیم احمد سیرانی امیر تحریک لبیک حلقہ پی پی سیون، امیر ایم سی کہوٹہ راجہ جنید جہانگیر، نوازثاقب امیر یوسی مٹور،راجہ واحد ناظم ایم سی کہوٹہ،ماسٹر (ر) سجاد بھٹی،بابر حسین ناظم کھدیوٹ سمیت دیگر کارکنان ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں آخری نبی ﷺ متعلق قادیانیوں کے خلاف کارڈز اور بینرز بھی آویزاں کر رکھے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے قاضی فائز عیسیٰ کے فلفور مستعفی اور اس فیصلے کو ریورس کرنے کا مطالبہ کیا۔جبکہ بعدازاں کرنل (ر)وسیم احمد جنجوعہ نے پریس کلب کہوٹہ میں پریس کانفرنس کی اور کہوٹہ کے مسائل متعلق گفتگو کی میڈیا کے سوالات کے جواب بھی دیے۔