مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2024) مسلم لیگ ن کے ایم این اے قمراسلام راجہ کی (ڈیرہ کار چوک) آمد نوجوان مسلم لیگی رہنماء سابق جنرل کونسلر ثاقب ستی سے ملاقات مقامی و ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگو،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے53 انجینئرقمراسلام راجہ نے مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کی نوجوان سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت سابق جنرل کونسلر ثاقب ستی کے آفس (ڈیرہ کار چوک)میں آئے اورکافی دیر ملاقات رہی انہوں نے مقامی و ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگوکی اس موقع پر ملک مشتاق کواڈینیٹر انجینیئر قمر السلام راجہ،مقامی معروف سیاسی و سماجی شخصیات منصور علی ستی، احسن ستی، چوہدری جاوید، سردار عبدالقادر اور دیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر انجینیئر قمراسلام راجہ نے نوجوان مسلم لیگی رہنماء سابق جنرل کونسلر ثاقب ستی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف پانچ سالہ آئینی مدت میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بناہیں گے پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پاوں پر کھڑا کیا جائے گا اور قوم کا معیار زندگی بلند کرکے عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے اچھے دن دور نہیں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئے گی مثبت معاشی اعشارئیے پاکستان کے بہتر مستقبل کی نوید ہیں اپوزیشن کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی کارکردگی او رغیر معمولی کامیابیاں ایک آنکھ نہیں بھاتیں، وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
Pothwar.com Representative Kabir Ahmed Janjua, July 28, 2024— PML-N MNA Qamar-ul-Islam Raja recently visited Dera Car Chowk to meet with young PML-N leader and former General Councillor Saqib Satti. The meeting, held at Satti’s office, lasted for an extended period during which they discussed various local and national political issues in detail.
Among the attendees were Malik Mushtaq, coordinator to Qamar-ul-Islam Raja, as well as notable local political and social figures including Mansoor Ali Satti, Ahsan Satti, Chaudhry Javed, and Sardar Abdul Qadir.
During a conversation with the media, Engineer Qamar-ul-Islam Raja emphasized that under the leadership of Mian Muhammad Shahbaz Sharif and Maryam Nawaz Sharif, all promises made to the public during the five-year constitutional tenure will be fulfilled. He assured that Pakistan will stand on its own economically, aiming to elevate the standard of living and realize the dream of public prosperity. Raja expressed optimism about the nation’s future, stating that the days of economic hardship are numbered, with significant reductions in inflation expected. He highlighted positive economic indicators as signs of a promising future for Pakistan.
Raja further remarked that the opposition finds it difficult to accept the remarkable successes and performance of the Chief Minister of Punjab Maryam Nawaz Sharif, while Prime Minister Shahbaz Sharif is working diligently to restore the country’s economy.
چیئرمین سجاد ستی کوحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبا د
Chairman Sajjad Satti congratulated for performing Hajj
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2024) چیئرمین سجاد ستی کوحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبا د، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کھڈیوٹ کے چیئرمین سجا د ستی حج بیت اللہ سعادت حاصل کرنے پرکہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان، صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کے آفس جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو حج بیت اللہ ادا کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر چیئرمین حاجی سجاد ستی نے تمام احباب کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو مدینے پاک کی کھجوریں اور آب زم زم پیش کیا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2024) سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور راجہ محمد شکیل کیانی کا راجہ داود کی وفات پر اظہار تعزیت،گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان، پی پی پی برٹن آن ٹرینٹ کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی، ساہیں محمد پرویز اور راجہ گلفراز کیانی نے پنڈ بھینسو والے سپاہی اخلاق شہید کے والد محترم راجہ داود جو چند ہفتے قبل فوت ہو گے تھے ان کے گاوں پنڈ بھینسوجا کر ان کے لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے سپاہی اخلاق شہیدکی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2024) تجارب حسین عرف بھولاکی وفات پر اظہار تعزیت، ڈھوک الہ دتہ کلرسیداں دربار ہوٹل والے طارق حسین اور اظہر حسین کے بھائی اور حاجی مہر بان خان کے چچازاد تجارب حسین عرف بھولا کی وفات پر محمد بشیر جنجوعہ سابقہ ڈی جی ایڈمن اور سنسز کمشنر (ر)، ایڈووکیٹ حنظلہ بشیر جنجوعہ،ایکو نومسٹ حمزہ بشیر جنجوعہ اور کبیر جنجوعہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بریس کلب کہوٹہ نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا فرمائی ھے۔