DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Man from village Dhapri Commits Suicide Due to Financial Strain
کہوٹہ: گاؤں بلوہا دھپری کے ایک شخص نے مالی تنگی سے تنگ آکر خودکشی کرلی
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2024)
کہوٹہ میں گھریلو حالات سے تنگ ایک اور شخص بجلی کے زائد بلوں اور مہنگائی کی بھینٹ چڑھ گیا محلہ بلوہا دھپری کہوٹہ کے رہائشی شخص نے موت کو گلے لگا لیا، مرحوم کے دو بیٹے اور دو بیٹا ں ہیں،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ محلہ بلوہا دھپری کہوٹہ کے رہائشی شفیق خان ولد راج ولی نامی شخص نے بجلی کے زائد بلوں اور مہنگائی سے تنگ آ کرگلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا متوفی کے ورثاء نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے مالی تنگی بیروزگاری بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے سخت پریشان تھا اور ڈپریشن میں مبتلا تھا۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 25, 2024)—In Kahuta, another individual has fallen victim to the rising costs of living and high electricity bills. Shafiq Khan, a resident of Mohalla Baluha Dhapri in Kahuta, took his own life, leaving behind two sons and two daughters.
According to details, Shafiq Khan, son of Raj Wali, ended his life by hanging himself due to the unbearable burden of high electricity bills and escalating inflation. The local police from Kahuta Station were notified and promptly arrived at the scene, transferring the body to Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta.
Family members revealed that Shafiq had been suffering from severe financial difficulties, unemployment, and depression due to the high cost of living for a considerable period.