AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari: Planting campaign started in New Town Chakswari, under Al-Raqeeb Environmental Protection Project organized by Sawab Foundation
ثواب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الرقیب ماحولیاتی تحفظ پراجیکٹ کے تحت گزشتہ روز نیو ٹاؤن چکسواری میں شجر کاری مہم شروع
چک سواری (پوٹھوار ڈاٹ کام,نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل، 25 جولائی، 2024) –— ثواب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الرقیب ماحولیاتی تحفظ پراجیکٹ کے تحت گزشتہ روز نیو ٹاؤن چکسواری میں شجر کاری مہم شروع ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ نیو ٹاؤن کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر محمد ریاض نے ثواب فاؤنڈیشن پلاک اور اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانون کا شکریہ ادا یا۔ وزیر امور منگلا ڈیم و ایم ڈی ایچ اے چودھری قاسم مجید نے کہا کہ درخت لگانے سنت نبوی ہے موجودہ دور میں جب دنیا بھر میں بڑی موسمیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں تو درختوں کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ میں ثواب فاؤنڈیشن پلاک کے چئیرمین چودھری حسنین ادریس اور ان کے جملہ ممبران و ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے نیو ٹاؤن میں شجر کاری شروع کی ہے۔ اس سے قبل بھی نیو ٹاؤن کے مکینوں نے پودے لگائے تھے لیکن ان کی حفاظت نہ کی جا سکی۔آج بھی پودے لگا دئیے جائیں گے۔ان پودوں کو آپ نے سنبھالنا ہے اس لئے اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کریں۔ جانوروں کو باندھ کے رکھیں۔ پودوں کو پانی دیں تا کہ یہ پودے پروان چڑھ سکیں اور ان کی افادیت ہم تک پہنچ سکیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ نیو ٹاؤن کے مسائل حل کریں گے۔ معاوضہ جات کا سوا چار ارب روپے ریلیز ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ نا مکمل کاموں کا بھی ایک ارب روپیہ ریلیز ہو جائے گا۔انھوں نے نیو ٹاؤن کے مکینوں پر زور دیا کہ نیو ٹاؤن کو خوبصورت بنائیں۔صفائی کا خیال رکھیں۔ سابق امیدوار اسمبلی محمد عارف چودھری نے کہا کہ درخت لگانے بے انتہا ثواب کا کام ہے۔پودے اس لحاظ سے بھی اچھے ہیں کہ یہ ہمارے جسم سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں یعنی ہماری برائیوں کو جذب کرتے ہیں اور اپنی طرف سے اچھی چیزیں ہمیں لوٹا دیتے ہیں۔چئیرمین چودھری نعیم حسین روپیال اور چئیرمین حاجی بشیر پرواز چودھری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثواب فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شجر کاری ہمارے ماحول کیلئے بے حڈ ضروری ہے لیکن سب سے اہم کام ان پودوں کو پروان چڑھانا ہے ان کی حفاظت کرنا ہے۔ پودے لگا دئیے جاتے ہیں لیکن ان کی حفاظت نہیں کی جاتی۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ثواب فاؤنڈیشن کے لگائے ہوئے پودوں کو پروان بھی چڑھائیں۔اس تقریب میں سابق اسسٹنٹ کسٹوڈین چودھری خلیق الزمان،سابق صدر میلاد کمیٹی حاجی قربان حسین چودھری، ممبر ضلع کونسل چودھری محمد فاروق زرگر، کونسلر ز محمد ساجد نظامی، چودھری زبیر ایڈووکیٹ، چودھری وقاص صدیق، کونسلر رجب علی،کونسلر میاں ثاقب عارف،کونسلر راجہ شجاعت علی، لقمان لیاقت، نمبر دار محمد رمضان،چودھری رب نواز، چودھری محمد ادریس، خواجہ اکرام الحق، ایکشن کمیٹی چکسواری کے ممبران حاجی واحد مغل، راجہ اصغر علی، مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدر منیر حسین سیٹھی، چودھری خادم حسین، مرزا ممتاز،مرکزی انجمن تاجراں کے نائب صدر قاضی اللہ دتہ، عمران شبیر پرنسپل کشمیر کالج خان آباد،چودھری محمد اسلم پی اے،راجہ رئیس احمد صدر المونیم اینڈ ویلڈنگ ورکس، اے ای او شفقات عزیز،چئیرمین سپریم کونسل چکسواری پریس کلب اللہ دتہ بسمل،سیکرٹری جنر ل عابد حسین چودھری، چودھری زاہد حسین انسپکٹر تجاوزات،چودھری معروف حسین،طار ق حسین شاہ، ادریس رفیق اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر دعا پروفیسر تنویر حسین عطاری نے کروائی۔ وزیر حکومت چودھری قاسم مجید، سابق امیدوارچودھری محمد عارف، چودھری خلیق الزمان،چودھری بشیر پرواز،چئیرمین چودھری نعیم حسین روپیال،اللہ دتہ بسمل،محمد ساجد نظامی اور دیگر نے بھی پودے لگائے۔
Chakswari (Pothwar.com Special Correspondent Allah Ditta Bismil, July 25, 2024)—Under the auspices of Sawab Foundation’s Al-Raqeeb Environmental Protection Project, a tree plantation campaign was launched in New Town, Chakswari. The event began with the recitation of the Holy Quran and praises for the Prophet Muhammad (PBUH).
Representing New Town, Professor Muhammad Riaz expressed gratitude to Sawab Foundation Plak and the esteemed guests. Minister for Mangla Dam Affairs and MD DHA Chaudhry Qasim Majeed highlighted the significance of tree planting as a Sunnah of the Prophet Muhammad, especially in the context of global climate change. He thanked the chairman of Sawab Foundation Plak, Chaudhry Hasnain Idrees, and all members and donors for initiating the plantation in New Town.
Chaudhry Qasim Majeed emphasized the importance of maintaining the newly planted trees, noting that previous efforts had failed due to lack of care. He urged residents to take responsibility, protect the plants from animals, and ensure they are watered. He also assured that New Town’s issues would be addressed, with over 4 billion PKR in compensation to be released soon, alongside 1 billion PKR for incomplete projects. He encouraged residents to keep New Town clean and beautiful.
Former assembly candidate Muhammad Arif Chaudhry spoke about the immense religious merit of planting trees, which absorb carbon dioxide and release oxygen, benefiting the environment and human health. Chairman Chaudhry Naeem Hussain Ropyal and Chairman Haji Bashir Parwaz Chaudhry also addressed the gathering, stressing the need for nurturing and protecting the planted trees.
Prominent attendees included former Assistant Custodian Chaudhry Khaliq uz Zaman, former President of Milad Committee Haji Qurban Hussain Chaudhry, District Council Member Chaudhry Muhammad Farooq Zargar, and several councilors and community leaders. The event concluded with a prayer led by Professor Tanveer Hussain Attari.
Minister Chaudhry Qasim Majeed, former candidate Chaudhry Muhammad Arif, Chaudhry Khaliq uz Zaman, Chaudhry Bashir Parwaz, Chairman Chaudhry Naeem Hussain Ropyal, Allah Ditta Bismil, Muhammad Sajid Nizami, and others participated in planting trees.
Rest of the day news ….