DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A Toyota Hiace plunged into a deep ravine in the village of Soar, four individuals, including three women and one man dead

یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سوڑ کے مقام پر ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں 3خواتین،1مرد سمیت 4افراد جان بحق

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جولائی2024)
کہوٹہ کے علاقہ سوڑ میں بریک فیل ہونے سے ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں جا گرا4افراد جان بحق 7شدید زخمی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا لواحقین سے اظہار افسوس، اطلاع ملتے ہی ریسکو1122، سول ڈیفنس اور سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گے ڈیڈ باڈی اور زخمیو ں کو نکالا،تفصیل کے مطابق یونین کونسل پنجاڑ کے علاقہ سوڑ سے کہو ٹہ آنے والا ٹیوٹا ہائی ایس نمبری LZR-5033ہوتر کے مقام پر بریک فعل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں مقصود احمد، خورشید بیگم زوجہ غلام مصطفی، ذکیہ زوجہ عبد الغفور اور شاہدہ زوجہ جابر جان بحق ہو گیں جبکہ جابر، نبیل، ثوبیہ، نرگس، صدف، ابوبکر،ارسل،صبا، سہیل، نسیم شدید زخمی ہو گیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکو1122، سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز اور سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار راجہ مستنصر، سفیع اللہ موقع پر پہنچ گے جہاں مقامی افراد کی مدد سے ڈیڈ باڈی اور زخمیو ں کو نکالااور ہسپتال پہنچایا،مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور زخمیو ں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Mator: ( Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 22, 2024) – A Toyota Hiace fell into a deep ravine in the Soar area of Kahuta after its brakes failed, resulting in the deaths of four individuals and serious injuries to seven others. MPA Raja Saghir Ahmed expressed his condolences to the bereaved families.

As soon as the accident was reported, Rescue 1122, Civil Defense, and City Traffic Police Kahuta personnel arrived at the scene to rescue the victims. They retrieved the bodies and the injured from the ravine and transported them to the hospital.

According to details, the Toyota Hiace, bearing the number LZR-5033, was travelling from Soad to Kahuta when it plunged into the ravine at the location of Hotar due to brake failure. The deceased were identified as Maqsood Ahmed, Khurshid Begum (wife of Ghulam Mustafa), Zakia (wife of Abdul Ghafoor), and Shahida (wife of Jabir). The injured included Jabir, Nabeel, Sobiya, Nargis, Sadaf, Abu Bakar, Arsal, Saba, Sohail, and Naseem.

Upon receiving the accident report, Rescue 1122 and Civil Defense personnel Abdul Shakoor Khattar and Adeel Imtiaz, along with City Traffic Police Kahuta officers Raja Mustansar and Safiullah, reached the spot. With the help of local residents, they managed to retrieve the bodies and injured individuals and transport them to the hospital.

Raja Saghir Ahmed, a member of the Provincial Assembly from Punjab’s PP-7 constituency and a member of the Pakistan Muslim League (N), offered his condolences to the families of the deceased and prayed for the swift recovery of the injured.

پولیس تھانہ کہوٹہ کا چھاپہ۔1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتارکر لیا

Police station Kahuta raid, 1200 grams of hashish is recovered and the accused is arrested

کہوٹہ: (پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 22, جولائی، 2024) – پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس۔ایچ۔او سید ذکاء الحسن کا چھاپہ۔1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتارکر لیا۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن نے ہمراہ پولیس ملاز مین ذبحہ خانہ چوک میں ایک راہگیر نصیر ولد اعظم کو روک تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم نصیر سے 1200گرام چرس بر آمد کر کے اس کو اپنی حراست میں لیکر تھانہ کہوٹہ لے آئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالا ت میں بند کر دیا۔

نیاز سپورٹ ادارے کی جانب سے معذور افراد کے لیے تیس ویل چئیرز کا تحفہ سپیشل افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

The gift of 30 wheelchairs for the disabled by the Niaz Support Organization caused a wave of joy among the special people

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جولائی2024)
دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شیراز احمدستی کی خصوصی کاوشوں اور نیاز سپورٹ ادارے کی جانب سے معذور افراد کے لیے تیس ویل چئیرز کا تحفہ سپیشل افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیل کے مطابق ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شیراز احمدستی کی خصوصی کاوشوں سے طارق میرج ھال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پراجیکٹ منیجر ذیشان سلیم، سائیں محمد نصیر، ٹھیکیدار محمد وحید، بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی، حافظ محمد نیاز، صحافی ملک عامر داود، حافظ محمد نیاز کے علاوہ دیگر معذور افراد کے عزیز و اقارب صحافی برادری، سیاسی سماجی شخصیات بے شرکت کی تحصیل بھر سے تیس خواتین مردوث بچوں کو حسین ادوانی آف کنیڈا کی جانب سے ویل چئیرز دی گئیں موقع پر پراجیکٹ منیجر ذیشان سلیم اور انکی میڈیا ٹیم کے علاوہ پروگرام آرگنائزر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شیراز احمد ستی کا اہم کردار ہے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی نے کہا کہ شیراز احمد ستی کی محنت و لگن سے اس فلاحی ادارے نے پہلے 18 اور اب تیس ویل چئیرز تقسیم کیں تمام ڈونرز مبارکباد کے مستحق ہیں معذوع افراد اور لواحقین نے اس موقع پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا شیراز احمد ستی نے کہا کہ مستحق افراد کی ویڈیو ڈیٹا ارسال کیا جائے تاکہ 2 تین ماہ چالیس سے پچاس معذور افراد کو ویل چئیرز دی جا سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button