DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Annual Urs of Sufi Muhammad Jahangir Khan Naqshbandi in village Bhata Sharif.

صوفی محمد جہانگیر خان نقشبندی کے سالانہ عرس اور مسجد و مدرسہ امام شاہ احمد نورانی کی گاؤں بھاٹہ شریف میں تقریب سنگ بنیاد کی تقریب

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، جولائی، 2024) —امیر سنی جماعت پاکستان مفتی مختار علی رضوی سیرانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ورلڈ اسلامک مشن کے زیر اہتمام جے یو پی کے قائد شاہ احمد نورانی نے دین اسلام کی تبلیغ ترویج و اشاعت اور اندرون ملک تحریک ختم نبوت اور نظامصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لیئے تاریخ ساز جدوجہد کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے سابق ڈویژنل صدر صوفی محمد جہانگیر خان نقشبندی کے سالانہ عرس اور مسجد و مدرسہ امام شاہ احمد نورانی کی گاؤں بھاٹہ شریف میں تقریب سنگ بنیاد کی تقریب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سید اجمل شاہ گیلانی نے کی جبکہ تقریب سے سائیں مطلوب حسین قادری،محمد شعیب جنجوعہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چوہدری توقیراسلم،ماسٹر محمد گلفراز،حکیم امجد نواز جنجوعہ و دیگر بھی موجود تھے،مفتی مختار علی رضوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا شاہ احمد نورانی اور جہانگیر خان نقشبندی نے ساری زندگی نظام مصطفی کے نفاذ کے لیئے بسر کردی انہوں نے کہا کہ آج سازشی عناصر صحابہ اکرام اور اہلیبیت اظہار میں من گھڑت اختلاف بیان کرکے امت محمدیہ کو گروہوں میں تقسیم کرنے کے درپے ہیں امت کو تقسیم کرنے والے ہمارے دوست نہیں دشمن ہیں اج ہم سب کو امام حسین عالیمقام کے کربلا میں دیئے گئے اس پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس میں انہوں نے صرف ایک یزید کے خلاف ہی نہیں رہتی دنیا میں قیامت تک ہر دور کے یزید کے خلاف میدان عمل میں نکل کر یزیدی قوتوں کو للکارنے کا درس دیا ہے انہوں نے کہا کہ اہلیبیت کے مقام و مرتبہ کو ہمیں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ نے ہی بتایا تمام صحابہ اہلیبیت کی عظمتوں کے عینی شاہد تھے ان کے آپس میں کوئی اختلاف نہ تھا مگر آج کچھ دین فروش صحابہ کرام اور اہلیبیت کے نام پر ملت اسلامیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہم سب کو ان سے ہوشیار اور خبردار رہ کر ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کہا کہ شاہ احمد نورانی کے نام پر قائم مسجد مدرسہ اسلام کی ترویج اور اسلامی بھائی چارے میں اہم کردار ادا کرے گا

Gujar Khan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 22, 2024) — Mufti Mukhtar Ali Rizvi Praises Historical Efforts of Shah Ahmad Noorani

Mufti Mukhtar Ali Rizvi Serani, leader of the Sunni Jamaat Pakistan, lauded the efforts of Shah Ahmad Noorani, leader of the Jamiat Ulema-e-Pakistan (JUP), for his monumental contributions to the promotion and dissemination of Islam through the World Islamic Mission. Speaking at the annual Urs of former JUP Divisional President Sufi Muhammad Jahangir Khan Naqshbandi and the foundation stone laying ceremony of Masjid and Madrasa Imam Shah Ahmad Noorani in Bhatta Sharif village, Rizvi highlighted Noorani’s historic struggle for the implementation of Khatm-e-Nabuwwat and Nizam-e-Mustafa (System of the Prophet) in Pakistan.

The event was presided over by Syed Ajmal Shah Gilani, with additional speeches by Saiyaan Matloob Hussain Qadri and Muhammad Shoaib Janjua. Attendees included Chaudhry Tauqeer Aslam, Master Muhammad Gulfaraz, Hakeem Amjad Nawaz Janjua, and others.

In his address, Mufti Mukhtar Ali Rizvi emphasized that Shah Ahmad Noorani and Jahangir Khan Naqshbandi dedicated their lives to the implementation of Nizam-e-Mustafa. Rizvi warned against divisive elements attempting to create discord among the Muslim Ummah by fabricating differences among the Sahabah (companions of the Prophet) and the Ahl al-Bayt (family of the Prophet). He urged the community to heed the message of Imam Hussain from Karbala, which teaches standing against tyranny in every era.

Rizvi also stressed the need to recognize the esteemed status of the Ahl al-Bayt as taught by the Sahabah, who witnessed their greatness firsthand. He condemned those who seek to divide the Muslim community under the guise of reverence for the Sahabah and Ahl al-Bayt and called for vigilance against such conspiracies.

He expressed hope that the mosque and madrasa established in Shah Ahmad Noorani’s name will play a significant role in promoting Islam and fostering Islamic brotherhood.

Show More

Related Articles

Back to top button