DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Protest Rally on Kahuta Tourism Highway Against Supreme Court Decision

کہوٹہ ٹورازم ہائی وئے کوٹلی روڑ پرعدالتی فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جولائی2024)
کہوٹہ ٹورازم ہائی وئے کوٹلی روڑ پرعدالتی فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی،ریلی کی قیادت بریسٹر راجہ احمد صغیر نے کی، عدالتی فیصلہ نا منظور کے فلک شگاف نعرے،بڑھی تعداد میں سابق بلدیاتی نمائندگان سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ سپریم کورٹ کے فیصلے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشتیں دینے کا فیصلہ کیا اس کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کی طرف سے کہوٹہ ٹورازم ہائی وئے کوٹلی روڑ پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت بریسٹر راجہ احمد صغیر نے کی جبکہ ریلی میں سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعو د، سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز، سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ،کونسلر راجہ عبا س پپو، کونسلر راجہ غلام عباس، راجہ ثقلین ممیام، کونسلر راجہ سجاد بیور، راجہ عاشر جنجوعہ،کامرا ن کیانی بگلہ،راجہ ارسلا ن جنجوعہ،کونسلر محمود چوہان،کونسلر ذوالفقار علی، صوبیدار پرویز لہڑی،شیخ عبد الشکور رانا، راجہ انجم جنجوعہ،راجہ اکرام جنجوعہ،راجہ طاہرمٹور اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر بریسٹر راجہ احمد صغیر نے ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے سپریم کورٹ اس فیصلے پر نظر ثانی کرئے اس موقع پر شرکاء نے عدالتی فیصلہ نا منظور کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

Mator (Pothwar.com correspondent, Kabir Ahmed Janjua, July 14, 2024) – A protest rally was held on Kahuta Tourism Highway, Kotli Road, against a recent Supreme Court decision, led by Barrister Raja Ahmed Saghir. The rally participants chanted slogans rejecting the court’s verdict, and a significant number of former local representatives and political and social figures attended the demonstration.

According to details, the Supreme Court’s recent decision to allocate reserved seats to Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) prompted Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) to organize the protest. The rally was led by young political and social figure Barrister Raja Ahmed Saghir. Among the attendees were former UC Doberan Khurd Chairman Raja Zaffar Bagharvi, former Vice Chairman Mirza Mohammad Masood, former UC Lehri Chairman Raja Mumtaz, former UC Kanoha Vice Chairman Chaudhry Shahid Gujar, PML-N Youth Wing Tehsil Kahuta President Rafiq Janjua, Councilor Raja Abbas Pappu, Councilor Raja Ghulam Abbas, Raja Saqlain Mamyam, Councilor Raja Sajjad Bior, Raja Asher Janjua, Kamran Kiani Bagla, Raja Arsalan Janjua, Councilor Mahmood Chohan, Councilor Zulfiqar Ali, Subedar Pervaiz Lehri, Sheikh Abdul Shakoor Rana, Raja Anjum Janjua, Raja Ikram Janjua, Raja Tahir Mator, and hundreds of local residents.

During the rally, Barrister Raja Ahmed Saghir stated, “We do not accept this decision. The Supreme Court should reconsider this verdict.” Participants raised loud slogans rejecting the court’s decision.

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا

Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan ​​held an organizational meeting

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جولائی2024)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر PTI ضلع راولپنڈی چوہدری زبیر نے کی اجلاس میں صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ،صدر PTI تحصیل کلر سیداں یاسر منصور،صدر PTI کہوٹہ راجہ الطاف،جنرل سیکرٹری PTI تحصیل کہوٹہ سردار رضا،راجہ سعید آف گھڑیٹ،راجہ ارشد بھورا حیال،سردار مظہر اقبال،راجہ عاقب،ملک عاصم،راجہ آفتاب،عابد کیانی،راجہ عاصم ریاض،یاسر عزیز،وقار بٹ سمیت تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں مقررین نے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق سچ کی فتح قرار دیا اور کہا کہ بہت جلد الیکشن ٹریبونل بھی فارم 47 کے چوروں سے مینڈیٹ واپس لے گا اور حکومت پاکستان تحریک انصاف ہی کی ہو گی مقررین نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ بہت جلد عمران خان جھوٹے مقدموں سے باعزت بری ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے اجلاس میں تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے صدر ضلع راولپنڈی چوہدری زبیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق سچ کی فتح قرار دیا, اجلاس میں عمران خان کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی کی گئی

پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ کی میزبانی میں ٹیبلٹ تقسیم

Tablet distribution hosted by Punjab Teachers Union Kahuta

کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ,14 جولائی 2024) —پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ کی میزبانی میں ٹیبلٹ تقسیم/اعلیٰ نتائج والے سکولوں کے تعریفی سرٹیفیکیٹس/ٹاپر بچوں کے سرٹیفیکیٹس کی تقریب زیرصدارت سی ای او ایجوکیشن یاسین بلوچ منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی راجہ قمر السلام اور راجہ احمد صغیرنے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں راجہ امجد اقبال سابق سی ای او ضلع راولپنڈی،شرافت علی بسرا ڈی ای او سیکنڈری، ڈپٹی ڈی ای او کہوٹہ طاہر عزیز، ڈپٹی ڈی ای او راولپنڈی میڈم ثمینہ، حنان جنجوعہ، کہوٹہ کے تمام مراکز کے اے ای اوز ہائی سکول کے ہیڈماسٹرز و ہیڈ مسٹریس اور کلرکس شامل تھے۔ اساتذہ کی کثیر تعداد اس پروگرام میں شریک ہوئی۔ مقررین نے تحصیل کہوٹہ کے سرکاری سکولوں کے شاندار رزلٹ پر تمام اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔ بیرسٹر راجہ احمد صغیر نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کہوٹہ کے لیے ایڈیٹوریم ہال کا اعلان کیا۔ پنجاب ٹیچریونین تحصیل کہوٹہ کی طرف سے آؤٹ سورس سکولز کے حوالے سے بھرپور موقف پیش کیا گیا۔ جس پر مہمانان خصوصی نے یہ یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ سی ای او کی طرف سے شاندار رزلٹ کے حامل سکول ہیڈز اور بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کی میزبانی پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کہوٹہ نے کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کہوٹہ کی ہیڈ اور سٹاف کا شکریہ جنھوں نے اس سلسلے میں تعاون کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button