روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، جولائی، 2024) –مسماۃ رانی بی بی زوجہ محمد عمران نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں چوہڑ چوک راولپنڈی کی رہائشی ہوں اپنے 16سالہ بیٹے محمد دانیال کے ہمراہ راولپنڈی سے ٹیکسی بک کروا کر کلر سیداں کے راستے ڈڈیال آزاد کشمیر جا رہی تھی گاڑی راستے میں خراب ہو گئی جس کے بعد میں اور میرا بیٹا پیدل ہی چل پڑے۔اتنے میں ایک گاڑی آئی جس کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ایک خاتون نے مجھے گاڑی میں بیٹھنے کا اشارہ کیا جس پر ہم ماں بیٹا جونہی گاڑی کے قریب آئے تو گاڑی کی پچھلی سیٹ سے تین نامعلوم اشخاص مسلح پستول گاڑی سے اتر آئے اور گن پوائنٹ پر مجھ سے چھ عدد طلائی چوڑیاں اور چین بذریعہ کٹر کاٹ لئے اور کانوں میں پہنی بالیاں بھی اتار لیں اور بیگ جس میں کپڑے اور پچیس ہزار روپے کی رقم موجود تھی وہ بھی چھین لیا جبکہ میرے بیٹے کی جیب سے پانچ ہزار روپے نکال کر بھاگ گئے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 11, 2024) – Ms. Rani Bibi, wife of Muhammad Imran, reported an incident to the police, detailing that she is a resident of Choor Chauk, Rawalpindi. She was traveling with her 16-year-old son, Muhammad Daniyal, from Rawalpindi to Dadyal, Azad Kashmir, via Kallar Syedan in a booked taxi.
During the journey, the car broke down, forcing her and her son to continue on foot. Shortly after, a car approached, and a woman sitting in the front seat gestured for them to get in. As they approached the car, three unidentified armed men with pistols emerged from the back seat. At gunpoint, they cut off six gold bangles and a chain from her using a cutter, took off her earrings, and snatched her bag containing clothes and 25,000 rupees. They also took 5,000 rupees from her son’s pocket before fleeing the scene.