DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Punjab Food Department issued a notification regarding flour prices

محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا

گوجر خان – (پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب,10, جولائی، 2024)—محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور جہلم میں 10 کلو آٹے کی قیمت 890 روپے، چکوال، 870 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Tariq Ayub, July 10, 2024) – Punjab Food Department issues notification on flour prices

The Punjab Food Department has released a notification regarding the prices of flour, setting the price for a 10-kilogram bag of flour in Rawalpindi at 900 rupees. According to the notification, the price for a 10-kilogram bag of flour has been set at 890 rupees in Attock and Jhelum, and 870 rupees in Chakwal.

راولپنڈی بورڈ ، میٹرک کے نتائج کا اعلان۔ہائیر سیکنڈری سکول بیول زین العابدین نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی

Rawalpindi Board, Matriculation Results Announcement. Higher Secondary School Bewal student Zainul Abedin secured the first position

گوجر خان – (پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب,10, جولائی، 2024)—راولپنڈی بورڈ ، میٹرک کے نتائج کا اعلان۔ہائیر سیکنڈری سکول بیول زین العابدین نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔راولپنڈی بورڈ میٹرک کے نتائج میں ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے طالب علم محمد زین العابدین نے 1031 نمبر لے کر اول، مزمل عامر نے 976 نمبر لے کر دوم، اور توقیر احمد نے 964 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔سکول کا رزلٹ 66 فیصد رہا۔گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں سے صفا علی نے 1025 نمبر لے کر اول،حرا رضوان 1003 نمبر لے کر دوم اور فائزہ گل 991 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔گرلز سکول بیول کا مجموعی ریزلٹ 82 فیصد رہا۔ہائی سکول چنگا بنگیال سے محمد عبداللہ 856 نمبر لے کر اول، محمد اویس 813 نمبر لے کر دوم، حادی بٹ 812 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔ سکول کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔ہائی سکول چنگا میرا سے معیز جاوید نے 1042 نمبر لے کر اول،علی رضا نے 1032 نمبر لے کر دوم، اور حمزہ آفتاب نے 1021 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔سکول کا رزلٹ 89 فیصد رہا۔ ہائی سکول قاضیاں سے نعمان سرفراز نے 936 نمبر لے کر اول،ابرار نے 872 نمبر لے کر دوم اور فیضان علی نے 868 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔سکول کا رزلٹ 74 فیصد رہا۔ ہائی سکول منجوٹھہ سے ارمان علی 968 نمبر لے کر اول، بلال خان 927 نمبر لے کر دوم اور حماد حسین 844 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔سکول کا رزلٹ 94 فیصد رہا۔ہائیر سیکنڈری سکول پنڈوڑی جبر سے اویس نواز 1069 نمبر لے کر اول، ہارون نصیر 1051 نمبر لے کر دوم، اور ایان احتشام 1047 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔سکول کا رزلٹ 83 فیصد رہا۔ہائی سکول دریالہ سیگن سے سید شبیہہ الحسن 907 نمبر لے کر اول، سید معظم علی شاہ 890 نمبر لے کر دوم اور معیز احمد 852 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔سکول کا رزلٹ 96 فیصد رہا۔امسال گورنمنٹ سکولوں کے نتائج پرائیویٹ سکول کی نسبت بہت زیادہ بہتر رہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button