DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Tragic Death in Kahuta Hospital: Bereaved Father Rejects Inquiry Committee

میڈیکل سپرٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کی سربراہی میں بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو مسترد کردیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جولائی2024)
تین جولائی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے عملہ اور ریسکیو ادارے کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث جان بحق ہونے والے ابوہریرہ کے والد نے میڈیکل سپرٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کی سربراہی میں بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو مسترد کردیا،بچے کے والداشتیاق احمدستی نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرے بچے کی موت کی ذمہ دار ہسپتال انتظامیہ کہوٹہ ہے،ہسپتال کے انتظامات کی زمہ دار وہ ہیں،ڈاکٹر کا ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریض کو دیکھ کر واپس گھر بھیج دینا اور یہ کہنا کہ بچہ بالکل ٹھیک ہے آپ گھر لے جائیں، اور پھر ہسپتال کے عملہ کا ناروا رویہ درست کرنا کس کی ذمہ داری ہے،ادھر انتہائی معتبرزرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہسپتال میں بچوں کا بی پی چیک کرنے کیلئے بی پی کف،پلس آکسی میٹر تک موجود نہیں ہے جبکہ سکشن مشین اور نیبلائزر بھی خراب ہیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 9, 2024) – Ishtiaq Ahmed Satti, the father of Abu Huraira who tragically died on July 3 due to alleged negligence by staff at THQ Hospital Kahuta, has rejected the inquiry committee led by the Medical Superintendent of the hospital.

In an audio message, Mr. Satti expressed his deep frustration and blamed the hospital administration for his son’s death. He emphasized that it was the hospital’s responsibility to provide proper care, criticizing the doctor for dismissing his son’s emergency condition and sending him home, insisting the child was fine. Mr. Satti questioned who should be held accountable for the hospital staff’s negligent behaviour.

Credible sources have revealed alarming deficiencies in the hospital’s equipment and facilities, stating that essential items like BP cuffs and pulse oximeters for children are not available. Additionally, crucial medical devices such as the suction machine and nebulizer are reportedly non-functional.

This tragic incident has raised serious concerns about the quality of healthcare and emergency response in the region.

تحصیل امن کمیٹی کے زیر اہتمام امن مارچ بسلسلہ محرم الحرام کا انعقاد

Peace march organized by Tehsil Aman Committee during Muharram Al Haram

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،9,جولائی2024) —ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا غازی طاہر سکندر، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکا الحسن شاہ اور تحصیل امن کمیٹی کے زیر اہتمام امن مارچ بسلسلہ محرم الحرام کا انعقاد۔ ضلعی امن کمیٹی اور بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران کی خصوصی آمد۔ محرم الحرام سمیت دیگر مواقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے متعلق مشاورت اور لائحہ عمل طے امن مارچ بھی کی گئی۔ تقریب کی میزبانی ڈاکٹر محمد عارف قریشی۔ مولانا عبدالشکورحمادی اور قاری عثمان عثمانی نے کی۔ جبکہ پروفیسر حافظ عبدالصبور صیفی۔ مولانا ظہور اعوان نقیبی امن مارچ میں قائدین ضلعی امن کمیٹی و مسالک احافظ محمد اقبال رضوی، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، علامہ شیخ محمد قاسم ایوب، علامہ زاہد عباس کاظمی، قاضی عبد الشکور الہیٰ قادری، شوکت حسین جعفری، پیر عبد المجید قاددری، علامہ خالد عباسی،پروفیسر عتیق الرحمن کی قیادت میں دیگر افراد نے شرکت کی۔ SDPO کہوٹہ غازی مرزا طاہر سکندر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے متعلق بتلایا اور پلان تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے علمائے کرام امن کمیٹی ممبران سے بھرپور تعاون کی اپیل کی امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امن کمیٹی و بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران اور مقامی امن کمیٹی کے ممبران نے دوران تقاریر کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینا چاہیے اور تفرقوں میں نہیں پڑھبا چاہیے۔ہم سب نبی ﷺ کے امتی ہیں۔ دین اسلام ہمیں محبت امن اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو فرقہ واریت کو مٹانا ہوگا۔ اس موقع پر چیف آفیسر مخدوم احمد بلال، برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر و ممبران پریس کلب، نمبردار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ندیم رشید، راجہ خورشید عالم، مقامی علمائے کرام تاجران اور ہر مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں امن مارچ کی گئی۔

کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کی زیرصدارت گرینڈ جرگہ۔ سادات برادری اور
جنجوعہ برادری کے مابین ٹنگی تنازعہ کی مصالحت ہوگئی۔

Grand Jirga presided over by Colonel (Rtd) Waseem Janjua. Sadat community and The dispute between the Janjua community was reconciled

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،9,جولائی2024) — کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کی زیرصدارت گرینڈ جرگہ۔ سادات برادری اورجنجوعہ برادری کے مابین ٹنگی تنازعہ کی مصالحت ہوگئی۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیر صدارت ایک اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں سادات برادری اور جنجوعہ برادری کے مابین جاری تنازعے کا حل نکالا گیا۔ دونوں برادریوں کے نمائندوں سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم۔سابق وائس چیرمین ملک غلام مرتضی۔سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف۔سابق ناظم راجہ امان اللہ غازی۔ راجہ قمر یعقوب۔ظہیر شاہ۔راجہ طارق پرویز۔سید اقرار شاہ۔راجہ وجاہت جنجوعہ۔ سابق کونسلر ایم زرین شاہ۔سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی۔رضوان کیانی۔راجہ جہانگیر اختر۔نمبردار راجہ ندیم رشید۔ عاطف شاہ۔راجہ ساجد شادا۔راجہ عمر۔راجہ جنید۔راجہ چنگیز نے شرکت کی اور باہمی اختلافات کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے امن و امان کی بحالی اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ مصالحت کے نتیجے میں دونوں برادریوں نے مستقبل میں مل جل کر کام کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button