DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: Dangerous Car Lifter Gang Opens Fire on Police; One Gang Member Killed
روات کے علاقہ میں گاڑی چوری کرنے والے کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، ,07,جولائی، 2024) –روات کے علاقہ میں گاڑی چوری کرنے والے خطرناک کار لفٹر گینگ کے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا،روات پولیس نے گاڑی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی ناکہ بندی کی، دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزمان نے وارث خان کے علاقہ میں دوبارہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ہلاک جبکہ ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت عدنا ن جبکہ زخمی ڈاکوکی رمضان کے نام سے ہوئی ،نعش کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،ملزمان سے تھانہ روات کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا، ہلاک ڈاکو کار چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے،
