DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: In a tragic incident late at night, an elderly couple were shot and killed in Chak Daulat
چک دولت میں میاں بیوی کو رات گئے صحن میں گولیاں مارکر کے قتل کردیا گیا

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 06 جولائی، 2024) –
مندرہ کے علاقہ چک دولت میں میاں بیوی کو رات گئے صحن میں گولیاں مارکر کے قتل کردیا گیا دونوں کی عمریں60سال سے زائد بتائی جارہی ہیں: قتل ہونیوالے بوڑھے شخص کی عمر 68 سال جبکہ بوڑھی عورت کی عمر 61 سال ہےقتل ہونے والے بزرگ راجہ مظہر حسین ایف آئی اے کے ریٹائرڈ ملازم تھے
، سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مظہر حسین اور اس کی بیوی غوثیہ بی بی کو قتل کر دیا،موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ میں ملوث ملزم /ملزمان کو جلدگرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ایس پی صدر
